3 لائنیں، بہت کچھ بیان کرتے ہوئے

بلا تبصرہ
10409444_760025754072452_1009238688234899117_n.jpg
 
arifkarim

معطل
بلا تبصرہ آپکے لئے ہوگا۔ دنیا بھر میں رونما ہونے والے 90 فیصد سے زائد دہشتگردی کے بڑے واقعات میں اپنے مسلمان بہن بھائیوں کا ہاتھ ہے۔ ہر سال کی فہرست منگوا کر چیک کر لیں۔ ہر بڑے دہشتگردی کے واقعہ کے پیچھے اسلامی دہشت گرد چھپے بیٹھے ہیں۔

اس خاتون نے تو ساری زہنیت کھول کر رکھ دی
کسکی؟ مذہبی انتہاء پسندوں کی؟

اس ٹویٹ کی ری ٹویٹس اور اور فیورٹس بھی نوٹ کرنے کے قابل ہیں۔
دیو بند یعنی دماغ بند ذہنیت والوں کیلئے ٹھیک ہیں۔

یہ خاتون پہلے فاکس نیوز سے وابستہ تھیں اور اب سی این این کے لیے کام کرتیں ہیں۔لبرل فاشسٹ شدت پسندوں کے بارے میں ان سے زیادہ کون جانتا ہو گا
لبرل فاشسٹ مذہبی فاشسٹ سے ہزار گناہ بہتر ہی ہوتا ہے۔ آج تک کتنے لبرل فاشسٹ دہشت گردی کرتے پکڑے گئے۔ اسکے مقابلہ میں مذہبی فاشسٹ ہر دوسرے وحشیانہ انسانیت سوز واقعہ کے پیچھے پائے جاتے ہیں۔
 
عثمان

محفلین
یہ خاتون پہلے فاکس نیوز سے وابستہ تھیں اور اب سی این این کے لیے کام کرتیں ہیں۔لبرل فاشسٹ شدت پسندوں کے بارے میں ان سے زیادہ کون جانتا ہو گا
فاکس نیوز امریکہ میں دائیں بازو کے قدامت پسندوں کا ترجمان جانا جاتا ہے۔ یہ اسی طبقہ کی نمائندگی کرتا ہے جس نے بش کو منتخب کیا۔ امریکہ میں وہ لوگ جو مسلمانوں کے متعلق تعصبات رکھتے ہیں وہ عموماً اسی طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں۔
 
زیک

مسافر

http://mobile.nytimes.com/2013/10/2...kohn-liberal-pundit-leaves-fox-news.html?_r=1
 
arifkarim

معطل
فاکس نیوز امریکہ میں دائیں بازو کے قدامت پسندوں کا ترجمان جانا جاتا ہے۔ یہ اسی طبقہ کی نمائندگی کرتا ہے جس نے بش کو منتخب کیا۔ امریکہ میں وہ لوگ جو مسلمانوں کے متعلق تعصبات رکھتے ہیں وہ عموماً اسی طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں۔
امریکی قدامت پسندوں کا مسلمانوں سے تعصب اور یہودیوں یا اسرائیلیوں سے اندھی محبت کے مابین ایک نا معلوم و پیچیدہ رشتہ قائم ہے۔ ایسا رویہ عموماً یہاں مغربی یورپ میں پائے جانے والے قدامت پسندوں کا نہیں ہوتا۔ براہ کرم اسکی کچھ وضاحت کر دیں کہ ایسا کیوں ہے۔ میں نے اس موضوع پر بہت تحقیق کی ہے لیکن سمجھ نہیں آیا۔ شاید امریکہ جا کر وہاں کچھ عرصہ قیام کے بعد اس معمہ کو حل کیا جا سکتا ہے؟ زیک ظفری محب علوی
 
اول تو یہودیوں کا امریکہ کی ترقی میں واضح کردار ہے۔ جس کی وجہ سے یہودیوں کا وہاں کے معاشرے میں ایک اعلیٰ مقام ہے جس کا معترف دایاں ، بایاں ہر طبقہ ہے۔
تاہم دائیں بازوں کے مذہب پسندوں کی صہیونیت سے قربت کی وجہ امریکہ میں ایوینجلیکل تحریک ہے جو رومن کیتھولک یورپ کے برعکس امریکہ میں بہت مضبوط ہے۔
 
متفق! یہاں یورپ میں ایوینجلیکل عیسائی مقامی طور پر اکثریت میں نہیں ہیں اور جو ہیں وہ زیادہ تر امریکی سے امپورٹڈ ہیں یا انکی تبلیغ سے اس فرقہ میں داخل ہوئے ہیں۔ اور شاید یہ وجہ ہے کہ یورپین عمومی طور پر فلسطین کے حق میں اور اسرائیل مخالف ہوتے ہیں۔
 
Top