34 ہزار 500 ٹن وزنی جہاز ٹوٹنے کیلئے گڈانی شپ بریکنگ پہنچ گیا

کاشفی

محفلین
Business-Pakistan-Gaddani-ShipBreaking_6-6-2013_104111_l.jpg
کراچی … گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں 34 ہزار 500 ٹن وزنی ناکارہ بحری جہاز ٹوٹنے کیلئے لنگر انداز ہوگیا۔ 1989ء میں کوریا میں بنا ہوا یہ دیوہیکل بحری جہاز گزشتہ 25 سالوں سے دنیا بھر کی بندرگاہوں پر تیل کی سپلائی کاکام کرتا رہاہے اور اپنی مدت میعاد پوری ہونے کے بعد ٹوٹنے کیلئے گڈانی پہنچ گیا ہے۔ پاکستان شپ بریکرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین دیوان محمد رضوان فاروقی کے مطابق اس بحری جہاز کے ٹوٹنے میں 3 سے 4 ماہ کا عرصہ لگے گا۔ جہاز توڑنے کے دوران 3سے 400 محنت کشوں کو روزگار ملے گا۔
 
Top