40 ممالک کی حسینائیں!

arifkarim

معطل
کچھ سال قبل یونیورسٹی آف گلاسگو نے 40 سے زائد ممالک سے خواتین کی تصاویر اکٹھی کی تھیں۔ اسکا مقصد ان تصاویر کو کمپیوٹر پروسیسنگ کے ذریعہ ایک دوسرے پر اس طرح چسپاں کر نا تھا تا کہ اقوام عالم میں موجود حسیناؤں کی اوسطاً ”خوبصورتی“ کا تعین ہو سکے۔ اس تجربہ کے دوران جو نتائج سامنے آئے، وہ یہ ہیں:
Screen-shot-2013-09-23-at-9.36.50-AM.png

Screen-shot-2013-09-23-at-9.37.14-AM.png

Screen-shot-2013-09-23-at-9.37.25-AM.png

Screen-shot-2013-09-23-at-9.37.38-AM.png

Screen-shot-2013-09-23-at-9.37.50-AM.png

حوالہ
پھر نہ کہنا کہ پہلے نہیں بتایا :)
 

x boy

محفلین
کچھ سال قبل یونیورسٹی آف گلاسگو نے 40 سے زائد ممالک سے خواتین کی تصاویر اکٹھی کی تھیں۔ اسکا مقصد ان تصاویر کو کمپیوٹر پروسیسنگ کے ذریعہ ایک دوسرے پر اس طرح چسپاں کر نا تھا تا کہ اقوام عالم میں موجود حسیناؤں کی اوسطاً ”خوبصورتی“ کا تعین ہو سکے۔ اس تجربہ کے دوران جو نتائج سامنے آئے، وہ یہ ہیں:
Screen-shot-2013-09-23-at-9.36.50-AM.png

Screen-shot-2013-09-23-at-9.37.14-AM.png

Screen-shot-2013-09-23-at-9.37.25-AM.png

Screen-shot-2013-09-23-at-9.37.38-AM.png

Screen-shot-2013-09-23-at-9.37.50-AM.png

حوالہ
پھر نہ کہنا کہ پہلے نہیں بتایا :)

کیا انڈیا اور ساؤتھ انڈیا الگ الگ ملک ہے ؟
:D:D:D
 

ثاقب عبید

محفلین
دسرے ملکوں کے بارے میں پتہ نہیں۔
مگر ہندوستان کی نمائندگی کیلئے جن دو کو چنا گیا وہ حسینہ کہلانے کی بھی لائق نہیں۔
 

حمیر یوسف

محفلین
ان تصاویر کی قطار دیکھتے ہوئے ایک بات جو میں نے شدت سے محسوس کی وہ یہ کہ ایک قطار میں جو حسینائیں ہیں وہ کم و بیش "ایک ہی خاتون" کی تصاویر ہیں، جنکو ہلکا سا زاویہ بدل کر ایک دوسرے ملک کا نام دیا گیا ہے۔ مثلا پہلی قطار میں جو چار ممالک کی حسینائیں ہیں (جرمنی، فرانس، انگلینڈ، ہالینڈ) وہ ایک ہی خاتون کی ہیں۔ دوسری قطار میں برازیل، پیرو اور میکسیکو کی خواتین ایک ہی عورت کی تصویر لگ رہی ہے۔ اسی طرح تیسری قطار میں تھائی لینڈ، ویت نام، کمبوڈیا، فلپائن کی خواتین ایک ہی حسینہ کی تصویر لگ رہی ہے۔ چوتھی قطار میں اسرائیل، اسپین، اٹلی اور یونان کی خواتین میں ایک ہی خاتون کی تصویر ابھر کر آئ ہے۔ پانچویں قطار میں کوریا اور چائنا کی حسینائیں کی تصویر مشترک ہے۔ چھٹی قطار میں رشیا، پولینڈ اور یوکرائین کی حسینائیں ایک ہی خاتون کی لگ رہی ہیں۔ ساتویں قطار میں رومانیہ، زیچ کی خواتین ایک ہی عورت کی لگ رہی ہیں اور ہنگری اور سربیا کی دونوں کی ایک ہی مشترکہ خاتون لگ رہی ہیں۔ آخر میں ایران اور افغانستان میں ایک خاتون اور ساؤتھ اور ویسٹ افریقہ کی خواتین کی تصاویر بھی ایک خاتون کی تصویر لگ رہی ہیں۔

اب یہ کیا کمپیوٹر کی کمپوزٹنگ کا کمال ہے یا محض اتفاق یا جان بوجھ کر کی گئی حرکت ہے، اسکا اشارہ لنک میں موجود انگلش آرٹیکل میں نہیں دیا گیا ہے۔ ہزاروں تصاویر کو یکساں کمپوز کرکے ایک ہی چہرہ کیسے سامنے آسکتا ہے؟ ایسا تو صرف Identical Twins میں ہی ہوسکتا ہے جنکی شکلیں حد درجہ ایک دوسرے سےمماثل ہوتی ہیں۔ کسی انسان کا چہرہ، فنگر پرنٹس اور آواز کسی دوسرے انسان سے سو فیصد کبھی مل ہی سکتا سوائے جڑواں کے!!!!!
 
خوبصورتی اور کشش ذاتی ہوتی ہے اجتماعی نہیں۔ اسی لئے یہاں اسکی اوسط نکالنے کی کوشش کی گئی ہے ، سائنسی طور پر :)
خوبصورتی تو یقیناً ذاتی ہوتی ہے لیکن پسند یا مقبولیت اجتماعی ہو سکتی ہے۔ لیکن اس کے باوجود ضروری نہیں جو فرد ایک انسان کو خوبصورت لگ رہا ہے وہ دوسرے کو بھی لگتا ہو :)
 

شزہ مغل

محفلین
مجھے جہاں تک سمجھ آئی ہے ہر ملک کی 1 سے زیادہ حسیناؤں کی تصاویر لی گئی ہوں گی اور پھر ان کو بہت ہلکا کر کے کمپیوٹر کی مدد سے ایک دوسرے پر رکھا گیا ہو گا۔ جس سے ملتے جلتے فیچرز واضح ہو گئے۔ اور جو فیچرز زیادہ نہیں ملتے وہ مدھم ہو گئے۔ شاید اس سے یہ معلوم کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ کس ملک کی خواتین کے چہرے کے فیچرزلیسے ہوتے ہیں۔ مثلا" ہم جانتے تو ہیں کہ افریقہ کی خواتین کے ہونٹ موٹے ہوتے ہیں مگر اس کو اگر ثابت کرنا ہو تو یہ تجربہ کیا جا سکتا ہے۔
 

arifkarim

معطل
مثلا" ہم جانتے تو ہیں کہ افریقہ کی خواتین کے ہونٹ موٹے ہوتے ہیں مگر اس کو اگر ثابت کرنا ہو تو یہ تجربہ کیا جا سکتا ہے۔
متفق! چارلس ڈارون کے کزن کسی زمانہ میں یہی کام کرتے رہے ہیں۔ یہ حالیہ دور میں اسکا نتیجہ ہے۔
 
Top