جاسم محمد
محفلین
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جنوری2019ء) حکومتی کارکردگی سے متعلق عوامی رائے پر مبنی تازہ ترین سروے جاری کردیا گیا، گیلپ پاکستان کی جانب سے کروائے گئے سروے میں 51 فیصد پاکستانیوں نے وزیراعظم عمران خان کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ادارے گیلپپاکستان کی جانب سے حکومتی کارکردگی جانچنے کیلئے تازہ ترین عوامی سروے کروایا گیا ہے۔سروے میں ملک بھر کے مختلف شہروں اور دیہاتوں کے لوگوں سے عوامی کارکردگی سے متعلق سوالات کیے گئے۔
سروے میں عوام کی اکثریت یعنی 51 فیصد نے وزیراعظم عمران خان کے حق میں فیصلہ سنایا۔ 51 فیصل پاکستانیوں کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا۔ روے رپورٹ کے مطابق 13 فیصد نے عمران خان کی بطور وزیراعظم کارکردگی بہت اچھا قرار دیا۔ 38 فیصد نے صرف اچھا کی رائے دی۔ گیلپ سروے رپورٹ کے مطابق 26 فیصد پاکستانی شہریوں نے وزیراعظم کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیا۔ 20 فیصد نے وزیراعظم کی کاکردگی کو بہت ہی بری کارکردگی قرار دیا۔ 3 فیصد نے اپنی رائے کا اظہار نہیں کیا۔
حکومتی کارکردگی سے متعلق عوامی رائے پر مبنی تازہ ترین سروے جاری کردیا گیا گیلپ پاکستان کی جانب سے کروائے گئے سروے میں 51 فیصد پاکستانیوں نے وزیراعظم عمران خان کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کردیا