70 فیصد پاکستانی،زرداری کو مشرف حکومت سےزیادہ کرپٹ سمجھتے ہیں۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشل

خواجہ طلحہ

محفلین
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے سربراہ عادل گیلانی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی طور پر پاکستان بدعنوانی میں47 ویں نمبر سے 42 ویں نمبر پر آچکا ہے،موجودہ حکومت کے دورمیں کرپشن دگنی سے بھی بڑھ گئی ہے، پاکستان میں اس وقت سب سے زیادہ کرپٹ ادارہ پولیس ہے جس کی بدعنوانیوں میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے،سب سے بدعنوان صوبہ خیبرپختون خواہ جبکہ پنجاب ایسا صوبہ ہے جہاں گزشتہ حکوت کے مقابلے میں کرپشن کم ہوئی ہے۔ وہ منگل کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن میں دوسرے نمبر پر توانائی کا شعبہ ہے جبکہ تیسرے نمبر پر محصولات ہے، کرپشن میں چوتھے نمبر پر تعلیم، پانچویں نمبر پر بلدیہ، چھٹے نمبر پر عدلیہ اور ساتویں نمبر پر صحت کا شعبہ ہے جبکہ ٹیکسیشن کا شعبہ آٹھویں نمبر پر آتا ہے اور کسٹم کا نمبر نواں ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اگر رینٹل پاور منصوبوں کو جاری رکھا گیا تو اس سے ملک ٹوٹنے کا خدشہ ہے کیونکہ رینٹل پاور سے حاصل ہونے والی بجلی 32سے 33 روپے فی یونٹ حاصل ہوگی۔ عادل گیلانی نے کہا کہ پاکستان میں زیادہ کرپشن ٹینڈروں کے اجراء میں ہوتی ہے اور ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے شفاف طریقے سے ٹینڈر جاری کرکے 40 فیصد رقم کی بچت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے مطابق پاکستان نے کرپشن کو نہیں روکا تو پاکستان افغانستان کے برابر ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کو کرپشن سے پاک کرنے کے لئے 87 فیصد عوام یہ تجویز کرتے ہیں کہ موٹر وے پولیس کو چاروں صوبوں میں تعینات کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ غربت، جہالت، دہشت گردی، گورننس کا فقدان، غذا میں کمی وغیرہ کرپشن کی بڑی وجہ ہے۔
بشکریہ
جنگ نیوز
اور
بزنس ریکارڈر
 

شمشاد

لائبریرین
مجھے سے پوچھیں تو میں کہوں گا کہ یہ ستر فیصد نہیں، بلکہ ایک سو ستر فیصد کرپٹ ہیں۔
 

mfdarvesh

محفلین
ایک سو ستر بھی کم ہے۔ حالات بہت خراب ہیں، یہاں تو چائے کے کپ پہ بھی پیسے دینے پڑتے ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا۔

اگر یہی صورتحال رہی تو آپ کو سانس لینے پر بھی ٹیکس دینا پڑے گا۔
 
Top