جاسم محمد
محفلین
نہال ہاشمی جیل کی ہوا کھانے کے بعد بھی سبق نہ سیکھے
8لاکھ فوج ایک انچ زمین بھی حاصل نہ کر سکی۔ایٹم بم صرف دکھانے کے لیے رکھا ہوا ہے، نہال ہاشمی کی ملکی اداروں پر تنقید
مقدس فاروق اعوان
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19اکتوبر 2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی جیل کی ہوا کھانے کے بعد بھی باز نہ آئے۔نہال ہاشمی نے ایک بار پھر اداروں پر سخت تنقید کی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نہال ہاشمی نے کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پر کوئی اور قابض بیٹھا ہوا ہے۔آپ کے وسائل سے کوئی اور عیش کر رہا ہے۔آج ملک میں دو طرح کے لوگوں کے درمیان جنگ جاری ہے ایک تو قائداعظم کے وہ بیٹے ہیں جو ملک کو آگے لے کر جانا چاتے ہیں اور ایک وہ جو اپنی باتوں ،احکامات اور ہتھیاروں سے پاکستان کے لوگوں کے سینے کو چھلنی کرنا چاہتے ہیں۔نہال ہاشمی نے مزید کہا کہ ہمارے ملک کی 8لاکھ فوج نے ایک انچ زمین حاصل نہیں کی۔یہ صرف دکھانے کا ایٹم بم ہیں۔
صرف دکھانے کے لیے ایف 16رکھا ہوا ہے اس کو استعمال نہیں کر سکتے۔
نہال ہاشمی نے کہا اسلحہ بھی صرف دکھانے کے لیے رکھا ہوا ہے۔ ۔خیال رہے کہ نہال ہاشمی توہین عدالت جرم میں ایک ماہ جیل میں رہے۔لیکن جیل سے رہا ہوتے ہی انہوں نے ایک بار پھر توہین عدالت کی۔اڈیالہ جیل کے باہرنہال ہاشمی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے حوصلے بلند ہیں۔قیدوبند کی تکلیفیں ہمارے لیے نئی نہیں ہیں ۔قید نے نہا ل ہاشمی کے حوصلے مزید بلند کردیے ہیں۔پہلے بھی ہمارے قائد نوازشریف تھے آج بھی نوازشریف ہیں۔یاد رہے کہ نہال ہاشمی کو توہین عدالت کے جرم میں عدالت نے 5سال کے لئے نا اہل کیا گیا ۔جبکہ 50ہزار روپے جرمانے کے ساتھ ایک ماہ کی قید کی سزا بھی سنائی گئی۔نہال ہاشمی کو اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا تھا۔تاہم نہال ہاشمی جیل کی ہوا کھانے کے بعد بھی بعض نہ آئے اور کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 8لاکھ فوج ایک انچ زمین بھی حاصل نہ کر سکی۔ایٹم بم صرف دکھانے کے لیے رکھا ہوا ہے۔