9؍سالہ پاکستانی لڑکے نے’’او‘‘ لیول میں کامیابی حاصل کرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیا

اسلام آباد(رپو رٹ: عثمان منظور) اس وقت ملک جبکہ دہشت گردی کی ا یک اور لہر کی گرفت میں ہے۔ خوشخبری یہ ہے کہ ایک 9سالہ لڑکے نے کیمبرج یونیورسٹی کا ’’او‘‘ لیول کے امتحان میں کامیابی حاصل کرلی۔ یہ دنیا کا واحد لڑکے ہے جس نے صرف 9سال کی عمر میں سائنس کے تمام مضامین (طبیعات، کیمیا، حیاتیات اورریاضی) میں کامیابی حاصل کی۔ 16؍اگست 2004ء کو پیدا ہونے والے رائے حار ث منظور نے 2012ء میں صرف اس لئے اسکول چھوڑا تاکہ گھر پر اس کے والدین اس ناقابل حصول ہدف کو حاصل کرنے کے لئے اسے پڑھا سکیں۔ ’’او‘‘ لیول 11سال پر محیط پروگرام ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ حارث کا جڑواں بھائی راولپنڈی کے ایک اسکول میں گریڈ۔3کا طالب علم ہے۔ اس سے قبل چنیوٹ کی ایک لڑکی ستارہ نے 11سال کی عمر میں ’’اے‘‘ لیول میں سائنس کے تین مضامین میں کامیابی حاصل کی تھی۔ اس نے بھی ’’او‘‘ لیول میں کیمیاء کا پرچہ 9سال کی عمر میں کامیاب کیا تھا۔ حارث اب بیرسٹر بننا چاہتا ہے۔ جس سے اب وہ محض چار سال کے فاصلے پر ہے۔ اگر وہ اس میں کامیاب ہو گیا تو وہ دنیا کا کم عمر ترین بیرسٹر ہوگا۔ حارث کے والد رائے منظورناصر کے مطابق برٹش کونسل اسلام آباد کے امتحانی مرکز میں اس کا امیدوار نمبر 344ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حارث نے ایک نجی اسکول سے 2012ء میں چار جماعتیں پاس کیں۔ اس کے بعد وہ گھر پر ہی والدین سے پڑھتا رہا۔’’او‘‘ لیول میں کامیابی کیلئے عام عمر17یا 18سال ہے۔ رائے منظور کے مطابق حارث نے ناظرہ قرآن مجید مکمل کر لیا ہے اور تیسواں پارہ اس نے 5سال کی عمر میں حفظ کر لیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ وہ قانونی میں ڈگری کے حصول کے لئے ا پنے بیٹے کو بیرون ملک بھیجنے کاارادہ رکھتے ہیں۔
http://beta.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=166707
 

x boy

محفلین
مبارک ہو ، پر بچوں کو زیادہ بوجھ نہیں دینا چاہیے
دماغ کی رگیں پھٹ جاتی ہیں ابھی تو اس کے کھیلنے کودنے کی عمر ہے
کچھ ممالک میں سات سال سے کم عمر بچوں کو اسکول میں نہیں لیا جاتا۔
 
بڑا ہوکر یہ بچہ بھی ملک سے باہر اپنی صلاحیتوں کو کیش کرے گا ، جیسا کہ ہر "محب الوطن" پاکستانی کرتے ہیں ،
آج تک کوئی ایسا پاکستانی نہیں دیکھا ، جس نے پاکستان میں ہی "اعلیٰ تعلیم" حاصل کی ہو ، یہاں اس نے نوکری کی ہو اور یہی اسکو شہرت ملی ہو ۔۔
بہرکیف بچہ کو مبارکباد ۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
ضروری نہیں کہ یہ بچہ پاکستان سے باہر اپنی صلاحیتوں کو کیش کرے۔

اصل مسئلہ پاکستان میں اس کی صلاحیتوں کو آنر کرنا ہے۔
 
Top