Aaman's Cookbook

امن ایمان

محفلین
السلام علیکم
یہاں آپ کو انتہائی خوش ذائقہ کھانے بنانے کی مفت تراکیب ملیں گی۔۔۔لیکن آپ سب کو ایک عدد وعدہ کرنا ہے وہ یہ کہ آپ جب بھی کچھ بنائیں تو اس کا نتیجہ بمع سیاق و سباق یہاں لکھنا ہے : ) ۔۔یہ ایک طرح سے آپ کی کُکنگ کلاس ہے اور میں آپ کی انسٹرکٹر 8)

چلیں جی۔۔۔۔سب سے پہلے
لال قلعہ اسپیشل


عربی پراٹھا

ضروری اشیاء :
مرغی(بون لیس) :ایک کلو
میدہ:ایک کلو
دودھ کا پاوؤڈر:25 گرام
نمک:حسبِ ذائقہ
چینی: 2 چائے کے چمچ
بناسپتی گھی: 2 کپ
لال مرچی: ایک چائے کا چمچ
چانئیز نمک: چوتھائے چائے کا چمچ
رائی پاؤڈر: ایک چائے کا چمچ
کچری پاؤڈر:آدھا چائے کا چمچ
انڈے: 5عدد
ناریل (کرش کیا) : 2 چائے کا چمچ
لہن،ادرک پیسٹ: ایک ایک چائے کا چمچ
ہری پیاز: 150 گرام
بڑی ہری مرچ: 10 گرام
کال مرچ پاؤڈر: 2 چائے کا چمچ
دودھ: 30 ملی لیٹر

ترکیب:- ایک برتن میں تھوڑا سا پانی ڈالیں۔ اب اس مین نمک، دودھ پاؤڈر، ایک انڈہ اور تھوڑا سا گھی ڈال کر مکس کر لیں۔اس کے بعد میدہ اور دودھ ڈال کر 10 سے 15 منٹ کے لیے گوندھ لیں۔ڈو تیار کرکے ایک ٹرے مین رکھ دیں۔ اس پر تھوڑا سا گھی ڈال کر پلاسٹک بیگ میں لپیٹ کر رکھ دیں۔۔۔یا پھر گیلے کپڑے سے لپیٹ لیں۔
مرغی میں لال مرچ،نمک، سفید مرچی،کچری اور رائی پاؤڈر ، ناریل۔لہسن،ادرک پیسٹ، ہری پیاز دال کر ہاتھ سے مکس کریں،،ایک پین میں تھوڑا سا گھی گرم کریں۔۔۔انڈوں کو فرائی کرکے ایک طرف رکھ دیں۔۔پین میں مرغی ڈال کر ساتے کر لیں۔۔۔اس کے بعد فرائی کیے ہوئے انڈے،ڑی ہری مرچ، کالی مرچ پاؤڈر ڈال دیں۔

رول ڈو کو فلیٹ کر لیں۔۔اس پر مرغی مکسچر ڈال کر (پھنٹے ہو ئے انڈے) سے سائیڈوں کو بند کر لیں۔ توے پر تھوڑا سا گھی گرم کر لیں اور پراٹھے سینک لیں۔ دونوں طرف سے گولڈن ہو جائے تو اتار لیں،۔ اور گرم گرم سرو کریں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
استانی جی، بہت شکریہ۔ ترکیب تو بہت مزے کی ہے کہ مجھے یہ میٹھے پراٹھے بہت پسند ہیں، لیکن یہاں سامان نہیں ملتا سارا۔ تو ابھی پاکستان جا کر ہی ٹرائی کروں گا :(

حسبٍ ذائقہ اور حسبٍ ضرورت نہ لکھنے کا بھی شکریہ

قیصرانی
 
انسٹرکٹر جی ، آپ نے تفصیل میں تو yummmmy لکھا تھا اور ڈش سکھا دی لال قلعہ سپیشل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آئس کریم کہاں گئی ہماری۔


ویسے لال قلعہ پڑھ کر میں سمجھا کہ دہلی والا لال قلعہ ہے اور امن ایمان نے اس کے پچھواڑے میں ایک عدد کھابہ والے کے ساتھ کھانے بنانے کی سانجھہ داری شروع کردی ہے۔
 

امن ایمان

محفلین
واہ جی۔۔میرے پاس 2 عدد لائق فائق اور اس فورم کے ذہین و فطین بچے اپنی کاپیاں لے کے آ بھی گئے :)


قیصرانی نے کہا:
یہاں سامان نہیں ملتا سارا۔ تو ابھی پاکستان جا کر ہی ٹرائی کروں گا ۔۔حسبٍ ذائقہ اور حسبٍ ضرورت نہ لکھنے کا بھی شکریہ

کوئی بات نہیں۔۔ آپ پڑھائی جاری رکھیں۔۔ہم ہوم ورک بعد میں چیک کر لیں گے۔۔ٹھیک :) ۔۔ مجھے پتہ تھا کہ کچھ بچوں کو حسبِ ذائقہ کا نہیں پتہ چلتا۔۔اس لیے ٹھیک ٹھیک سے سب لکھا تانکہ کوئی نا آنے کا بہانہ نا کرے : )


محب نے کہا:
انسٹرکٹر جی ، آپ نے تفصیل میں تو yummmmy لکھا تھا اور ڈش سکھا دی لال قلعہ سپیشل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آئس کریم کہاں گئی ہماری۔ ویسے لال قلعہ پڑھ کر میں سمجھا کہ دہلی والا لال قلعہ ہے اور امن ایمان نے اس کے پچھواڑے میں ایک عدد کھابہ والے کے ساتھ کھانے بنانے کی سانجھہ داری شروع کردی ہے۔


محب میں نے سوچا کہ آپ سب لوگ پاکستان سے باہر ہوتے ہیں۔۔ اس لیے میں وہ سب یہاں شیئر کروں جو ہو سکتا ہے کہ آپ کو باہر نہ ملتا ہو ۔۔ لال قلعہ اسپیشل لاہور کا ایک بہت اچھا ریستورنٹ ہے۔۔ یہاں کہ کچھ خاص ڈشز میں آپ سب کو بتانا چاہ رہی تھی : ) ۔۔ ویسے سانجھہ داری والا آئیڈیا اچھا ہے ۔۔اس پہ سوچا جا سکتا ہے :lol:

اگر آپ کی کو ئی خاص فرمائش ہو تو آپ لوگ یہاں بتا سکتی ہیں۔۔میں کوشش کروں گی کہ وہ پوری کر سکوں ۔۔۔اور آئس کریم آپ آئس کریم پالر سے لے آئیں۔۔وہ گھر پہ اچھی نہیں بنتی : )
 

قیصرانی

لائبریرین
امن ایمان نے کہا:
واہ جی۔۔میرے پاس 2 عدد لائق فائق اور اس فورم کے ذہین و فطین بچے اپنی کاپیاں لے کے آ بھی گئے :)

یار محب یہ کب ہوا حادثہ ہمارے لائق فائق ہونے کا؟

امن ایمان نے کہا:
کوئی بات نہیں۔۔ آپ پڑھائی جاری رکھیں۔۔ہم ہوم ورک بعد میں چیک کر لیں گے۔۔ٹھیک :) ۔۔ مجھے پتہ تھا کہ کچھ بچوں کو حسبِ ذائقہ کا نہیں پتہ چلتا۔۔اس لیے ٹھیک ٹھیک سے سب لکھا تانکہ کوئی نا آنے کا بہانہ نا کرے : )

بہت شکریہ استانی جی۔ آپ بہت اچھی ہیں۔ اسی طرح‌پڑھاتی رہیں

امن ایمان نے کہا:
اگر آپ کی کو ئی خاص فرمائش ہو تو آپ لوگ یہاں بتا سکتی ہیں۔۔میں کوشش کروں گی کہ وہ پوری کر سکوں ۔۔۔اور آئس کریم آپ آئس کریم پالر سے لے آئیں۔۔وہ گھر پہ اچھی نہیں بنتی : )

براہٍ کرم ثوبت یعنی ثرید یعنی ٹکڑے بنانے کی ترکیب عنایت کر دیں استانی صاحبہ

قیصرانی
 

امن ایمان

محفلین
username نے کہا:
براہٍ کرم ثوبت یعنی ثرید یعنی ٹکڑے بنانے کی ترکیب عنایت کر دیں استانی صاحبہ

یہ کیا ہوتاہے۔۔؟؟؟:shock: ۔۔ آپ کو نہیں پتہ نا، میں اتنی بھی اچھی نہیں ہوں ۔۔۔ مجھے بھی ڈانٹنا آتا ہے : )

چلیں آج آپ لوگ سیکھیں گے۔۔۔

کریم پف


ضروری اجزا
میدہ: 1 پاؤ
نمک: 3 چائے کے چمچ
انڈے: 7 عدد
کر یم: حسبِ ذائقہ
لیکوئیڈ چاکلیٹ: حسبِ ذائقہ
مکھن: 1 پاؤ

ترکیب:ِ
پانی میں نمک اور مکھن ملا کر ابال لین۔ اس کے بعد میدہ ڈال کر ہلکی آنچ پر 5 منٹ تک پکائیں۔اس مکسچر کو بلینڈ کر لیں۔بلینڈ کرنے کے دوران ایک ایک کر کے انڈا ڈالتے جائیں۔اس مکسچر کو کون میں ڈال کر گول گول شکل میں بیکنگ ٹرے پر ڈالتے جائیں۔ پہلے سے گرم اوون میں آدھے گھنٹے کے لیے بیک کر لیں۔ اس کے بعد چند منٹوں کے لیے ٹھنڈا کریں اور پھر درمیان سے کاٹ کر کریم ڈال دیں اور پھر اوپر چاکلیٹ سے کور کر دیں۔۔۔۔ یہ واقعی میں بہت مزے کے بنتے ہیں
 

امن ایمان

محفلین
ایک بات رہ گئی تھی۔۔

بیکنگ کے لیے آپ اگر گیس اوون استعمال کرتے ہیں تو۔۔۔ اس کے لیے ٹمپریچر کی setting کچھ اس طرح سے رکھیں گے۔۔۔


کیک کے لیے اوون کی کل ہیٹ کا ہاف

بسکٹس اور پف کے لیے کیک کی کل ہیٹ کا ہاف
 

ماوراء

محفلین
امن ایمان نے کہا:
username نے کہا:
براہٍ کرم ثوبت یعنی ثرید یعنی ٹکڑے بنانے کی ترکیب عنایت کر دیں استانی صاحبہ

یہ کیا ہوتاہے۔۔؟؟؟:shock: ۔۔ آپ کو نہیں پتہ نا، میں اتنی بھی اچھی نہیں ہوں ۔۔۔ مجھے بھی ڈانٹنا آتا ہے : )

چلیں آج آپ لوگ سیکھیں گے۔۔۔

کریم پف


ضروری اجزا
میدہ: 1 پاؤ
نمک: 3 چائے کے چمچ
انڈے: 7 عدد
کر یم: حسبِ ذائقہ
لیکوئیڈ چاکلیٹ: حسبِ ذائقہ
مکھن: 1 پاؤ

ترکیب:ِ
پانی میں نمک اور مکھن ملا کر ابال لین۔ اس کے بعد میدہ ڈال کر ہلکی آنچ پر 5 منٹ تک پکائیں۔اس مکسچر کو بلینڈ کر لیں۔بلینڈ کرنے کے دوران ایک ایک کر کے انڈا ڈالتے جائیں۔اس مکسچر کو کون میں ڈال کر گول گول شکل میں بیکنگ ٹرے پر ڈالتے جائیں۔ پہلے سے گرم اوون میں آدھے گھنٹے کے لیے بیک کر لیں۔ اس کے بعد چند منٹوں کے لیے ٹھنڈا کریں اور پھر درمیان سے کاٹ کر کریم ڈال دیں اور پھر اوپر چاکلیٹ سے کور کر دیں۔۔۔۔ یہ واقعی میں بہت مزے کے بنتے ہیں

زبردست امن ایمان۔ میں ضرور ٹرائی کروں گی۔
 

امن ایمان

محفلین
چکن پائن ایپل

اشیاء:

مرغی (بون لیس) : 1 کلو (کیوبز میں کاٹ لیں)
انناس کے ٹکڑے : 150 گرام
تیل: آدھا کپ
انناس کا جوس: 150 ملی لیٹر
سویا ساس: 50 ملی لیٹر
لیموں کا جوس: 4 چائے کے چمچ
چلی ساس: 2 چائے کے چمچ
چینی : ایک چائے کا چمچ
نمک: حسبِ ذائقہ
چانئیز نمک: ایک چائے کا چمچ
سفید مرچ پاؤڈر: ایک چائے کا چمچ
لہسن پیسٹ: ایک چائے کا چمچ

ترکیب:۔۔۔

ایک پین میں تیل گرم کریں۔اس میں لہسن پیسٹ اور مرغی کے کیوبز ڈال کر 4،5 منٹ تک پکائیں۔مرغی نرم ہو جائے تو اس میں چینی، نمک،چائینز نمک اور سفید مرچی ڈال کر ایک دو منٹ تک پکائیں۔اس کے بعد چلی ساس ،سویا ساس،انناس اور لیموں کا جوس ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔آخر میں انناس کے ٹکڑے اوپر سے ڈال کر چولیے سے اتار لیں۔گرم گرم سرو کرنا ہے۔
 

امن ایمان

محفلین
اورنج کیک

اجزا:۔

مکھن : 250 گرام
میدہ : 250 گرام
چینی : 250 گرام
انڈے : 4 عدد
بیکنگ پاؤڈر: 2 چائے کے چمچ
نارنجی کا جوس : ایک چوتھائی کپ
ونیلا ایسنس : ایک چائے کا چمچ
نارنجی کے چھلکے : ایک کھانے کا چمچ


ترکیب:۔۔

میدہ اور بیکنگ پاؤڈر کو ملا کر چھان لیں۔ مکھن اور چینی کو بیٹ کریں۔ایک ایک کرکے انڈہ ڈالیں۔اس کے بعد میدہ ڈال کر لکڑی کے چمچ سے مکس کریں۔نارنجی کا جوس۔۔ونیلا ایسنس اور نارنجی کے چھلکے ڈالیں۔ 180 سینٹی گریڈ پر 30 سے 35 منٹ کے لیے بیک کریں۔ اور پھر مجھے بتائیں کہ کیسا بنا :wink:
 

امن ایمان

محفلین
سوری بھائی۔۔۔ابھی تو یہ کام مشکل ہے۔


جی تو آج۔۔۔۔۔۔بہت مزے کی چیز ۔۔:)


پاپڑی چاٹ

ضروری اشیاء

میدہ : 1 کپ
تیل: 1 کھانے کا چمچ
آلو: 1 کپ ( کیوبز کی شکل میں کاٹ کر ابال لیں )
انار: 2 کھانے کے چمچ
تیل: تلے کے لیے بھی


املی کی چٹنی کے لیے:۔

املی کا گودا : آدھا کپ
سمندری نمک: آدھا چائے کا چمچ
ثابت زیرہ: 1 چائے کا چمچ ( اس کو بھوب لیں)
دہی: 2 کپ ( اچھی طرح پھینٹا ہوا)
نمک: حسب ذائقہ

ترکیب:۔۔

املی، نمک، زیرہ، مکس کر کے املی کی چٹنی بنا لیں۔ میدے کو ایک چمچ تیل ڈال کر گوندھیں۔۔اور اس کی پتلی سی روٹی بیل لیں اور چھوٹی چھوٹی پاپڑی کی شکل میں کاٹ لیں۔۔۔تیل گرم کرکے اس میں یہ پاپڑی ڈالیں اور سنہری ہوجائیں تو نکال لیں ۔
سرونگ ڈش میں پہلے پاپڑی ڈالیں۔۔ان پر آلو اور دہی ڈال کر آخر میں املی کی چٹنی ڈال دیں۔۔اور آخر میں انار کے دانے ڈال کر جلدی سے کھا لیں۔۔۔ایسا نہ ہو کہ کوئی آجائے :D


نیکسٹ “گول گپے“
 

قیصرانی

لائبریرین
واہ جی واہ۔ بہت عمدہ ترکیب ہے۔ ابھی پاکستان جا تو رہا ہوں، انشاء‌اللہ وہیں ٹرائی ہوگی۔ دوسرا گول گپے لازمی اور جلدی سے بتائیں :D
 

امن ایمان

محفلین
گول گپے

گول گپے کے لیے

میدہ : 1کپ
تیل: 1 کھانے کا چمچ
تیل: فار فرائنگ


فلنگ کے لیے

آلو: 1کپ ( بوائلڈ)
کابلی چنے: 1کپ ( بوائلڈ) ( سفید والے)


کھٹاس

املی: 50 گرام
چینی: 1کپ
لیموں: 2 عدد
سرخ مرچ پاؤڈر: آدھا چائے چمچ
نمک: آدھا چائے چمچ
پودینہ پیسٹ: 2 کھانے کے چمچ
زیرہ: 1 چائے چمچ ( توے پر بھون لیں)


ترکیب:۔

میدے میں تیل ملا کر پانی کے ساتھ سخت سے گوندھ لیں۔ اور پھر اسکی پتلی سے روٹی بیل لیں۔ اس کو کٹر سے گول گول کاٹ لیں۔۔خیال رہے کہ آپ ٹکڑے ساتھ ساتھ گیلے ٹھنڈے کپڑے سے ڈانپتے جائیں۔۔۔پھر آئل گرم کر کے فرائی کر لیں۔۔۔اگر کوئی گول گپہ نہ پھولے تو اسے پاپڑی کی طرح استعمال کرلیں۔

املی کو 3-2 گھنٹے کے لئے پانی میں بھگو دیں۔۔اس کے بعد گودا نکال کر اس میں باقی چیزیں مکس کر لیں۔۔۔اور ہلکا سا جوش دے لیں۔۔۔پھر تھنڈا کرکے -5-4 گلاس پانی ڈال کر کھٹاس بنا لیں۔

گول گپےکو پیش کرنے سے پہلے اس کو سائیڈ سےتھوڑا سا توڑ کے اس میں آلو اور چنے بھر لیں اور اس کھٹاس کے ساتھ پیش کریں۔



p.s : قیصرانی بھائی بس دعا کریں۔۔ویسے میں نے اپنی پوسٹ ایڈیٹ کر لی ہے۔۔آپ کو تو پتہ ہے نا ۔۔جو سوچ رہی ہوتی ہوں ویسے ہی لکھ دیتی ہوں۔۔اب کچھ شو آف سا لگ رہا تھا۔ :oops:
 
Top