Ajax کیا ہے؟

الف نظامی بھائی میں ذرا مصروف ہوں ابھی۔ ویسے اجاکس کا ایک ٹیوٹوریل لکھ رہا ہوں وہ ابھی زیر تکمیل پڑا ہے کافی عرصے سے۔

مخٹصراً ایسنکرونس جاوا اسکرپٹ اینڈ ایکس ایم ایل کو یہ سمجھ لیں کہ یہ براؤزر صفحے کو بغیر ریفریش کئے سرور سے مزید ڈاٹا حاصل کرکے صفحے کے کچھ حصوں کی تجدید ممکن بناتا ہے۔ باقی تفصیل پھر کبھی ان شاء اللہ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ایجیکس پر ایک مرتبہ باذوق نے بھی مختصر تعارف پیش کیا تھا۔
ایجیکس ٹیکنالوجی کی خاص بات یہ ہے اس کے ذریعے سرور سے ڈیٹا حاصل کرنےکے بعد ویب پیج کو ریفریش کرنے کی ضرورت پیش نہیں آتی، بلکہ پیج ریفریش کیے بغیر ہی ویب پیج کے متعلقہ حصے اپڈیٹ ہو جاتے ہیں۔ اس طرح ویب اپلیکیشن کا استعمال کسی حد تک ڈیسک ٹاپ اپلیکیشن کے استعمال جیسا محسوس ہوتا ہے۔ اس کی ایک مثال اسی فورم میں فوری جواب اور شکریہ کی فیچرز ہیں۔ ایجیکس کو مختلف براؤزرز مختلف انداز میں سپورٹ کرتے ہیں۔ ایجیکس کا آغاز انٹرنیٹ ایکسپلورر میں XMLHTTPRequest آبجیکٹ کی شمولیت سے ہوا تھا جو کہ آؤٹ لک ڈیویلپمنٹ ٹیم کی کچھ ضروریات پوری کرنے کے لیے شامل کیاگیا تھا۔
 

راجہ صاحب

محفلین
اور اس کو رن کرنے کیلئے کون سا سرور انسٹال کرنا ہو گا؟

جیسے پی ایچ پی کے کیلئے یونی سرور کو استعمال کیا جاتا ہے
 
کوئی بھی ویب سرور استعمال کر لیجئے۔ سرور کو تو عام ویب ریکوئسٹ جیسا ہی لگے گا۔ اور وہ جو بھی جاب لوٹائے گا اس کو براؤزر اپنے انداز سے استعمال کر لیگا۔
 

راشد احمد

محفلین
اے جیکس کا مطلب ہے Asynchronous Java Script and XML

یہ کوئی پروگرامنگ لینگویج نہیں بلکہ جاواسکرپٹ کی ہی ایک شکل ہے۔

AJAX اپنے اندر جاوا اسکرپٹ اور HTTP requests کو استعمال کرتی ہے۔

یہ ایک ایسی ٹیکنالوجی ہے جس کی مدد سے آپ کوپورا پیج ریفریش نہیں کرنا پڑتا۔ فرض کریں کہ آپ نے اپنے ویب پیج پر ایک فارم بنایا ہے جب آپ اسے submit کرتے ہیں تو سارے کاسار پیج ریفریش ہوجاتا ہے۔ جبکہ اے جیکس کی مدد ایسا نہیں ہے۔ اے جیکس کی مدد سے وہی سیکشن ریفریش ہوگا جس کی آپ کوضرورت ہے ناکہ سارا پیج ۔ اے جیکس کی مدد سے صرف ایک خاص حصے کو ریفریش کیا جاتا ہے ناکہ سارے پیج کو۔ اے جیکس کا فائدہ ان صارفین کو زیادہ ہوتا ہے جو کم سپیڈ کا انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں۔

اے جیکس کو گوگل نے متعارف کروایا جب اس نے جی میل اور گوگل میپس کی اپلیکشنز بنائیں۔ اس کے بات یہ ٹیکنالوجی ویب ڈویلپرز کی توجہ کا محور بن گئیں۔

آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ جب آپ کسی فورم یا کسی جگہ رجسٹریشن کرواتے ہیں جیسے ہی آپ اپنا ای میل لکھتے ہیں تو آپ کو اسی وقت آپ کو بغیر صفحہ ریفریش کئے پیغام آجاتا ہے کہ آپ کا ای میل درست ہے یا آپ کوئی ملک منتخب کرتے ہیں تو آپ کے سامنے اس ملک کے شہر بغیر پیج ریفریش کئے آجاتے ہیں۔
 
Top