Amazon.com کے متعلق کچھ سوالات

میں امریکہ میں رہنے والے محفلین سے Amazon.com کے متعلق کچھ سوالات پوچھنا چاہتا ہوں۔
1۔کیا آپ نے کبھی Amazon.com سے خریداری کی ہے اگر ہاں
تو
خریدی ہوئی چیز کتنے دنوں،ہفتوں یا مہینوں میں آپکے گھر پہنچتی ہے؟
2۔ڈیلیوری کیلیے کیا کوئی Amazon کا نمائندہ آتا ہے یا کسی کورئیر سروس کے ذریعے سب کچھ کیا جاتا؟
3۔Amazon.com کی انفرادیت کیا ہے؟
مزید اگر کوئی سوال ہوا تو ادھر ہی لکھ دوں گا
فی الحال زیک ، ابن سعید ، محب علوی ، ظفری اور دیگر امریکہ میں رہنے والے محفلین سے جوابات کی درخواست ہے
 

مقدس

لائبریرین
حسیب بھائی Amazon سے شاپنگ تو بہت ایزی ہے۔۔ میں Amazon.uk سے اکثر چیزیں منگواتی رہتی ہوں۔۔ اور ڈیلیوری ڈیٹ وہ آڈر کرتے وقت بتا دیتے ہیں۔۔ اور ہمیشہ ود ان ٹائم ہی ہوتی ہے ان کی ڈیلیوری۔
 
حسیب بھائی Amazon سے شاپنگ تو بہت ایزی ہے۔۔ میں Amazon.uk سے اکثر چیزیں منگواتی رہتی ہوں۔۔ اور ڈیلیوری ڈیٹ وہ آڈر کرتے وقت بتا دیتے ہیں۔۔ اور ہمیشہ ود ان ٹائم ہی ہوتی ہے ان کی ڈیلیوری۔
ویسے اوسطاً کتنے دنوں کا وقت دیتے ہیں ڈیلیوری کا؟
 
دراصل میرے سوالات کا مطلب Amazon کے متعلق جاننا تھا۔باقی تفصیلات کا تو مجھے علم ہے کہ یہ کب بنی اسے کس نے بنایا اور یہ کیا کیا کام کرتی ہے وغیرہ وغیرہ اور جن چیزوں کا مجھے علم نہیں تھا وہ یہاں پوچھ لیں
 
میں نے کچھ کتابیں خریدی تھیں amazon.com کی وساطت سے۔ یہاں یو اے ای میں تقریباّ 8 دن کے اندر اندر پہنچ جاتی ہیں۔ dhl کی کورئیر سروس کے ذریعے کتابیں ملتی ہیں۔ لیکن چیکنگ سے گذرنے کے بعد، کیونکہ ہر مرتبہ پارسل کھلا ہوا ہوتا تھا۔
 
اسی لءے تو کنڈل کا مشورہ دیا تھا، ورنہ کورئیر کے اخراجات تو ہر مرتبہ ادا کرنا ہوتے ہیں۔۔۔لیکن اگر آپ اکثر کتابیں خریدتے رہتے ہیں تو ڈسکاّنٹ بھی مل جاتا ہے۔۔۔ویب سائٹ پر جائے اور تجربہ کرکے دیکھ لیجئے کافی آپشنز ہیں انکی
 

ظفری

لائبریرین
1- میں عموماً Amazon.com سے ہی خریداری کرتا ہوں ۔
عموماً 3 سے 4 روز میں پہنچ جاتی ہے ۔ مگر ایک سے زائد چیزیں ہوں اور ان کے vendors مختلف ہوں۔ تو ترسیل بھی قسطوں میں ہوتی ہے ۔ جس میں ایک ہفتہ سے زائد وقت لگ سکتا ہے ۔
2- نمائندہ کوئی نہیں ہوتا ۔ عموما vendors یو پی ایس کی سروس کو ہی استعمال کرتے ہیں ۔
3- انفرادیت یہ ہے کہ آپ کی مطلوبہ چیز کہیں نہ کہیں سے تلاش کرکے آپ تک پہنچا دیتے ہیں ۔
 
میرا مقصد کوئی کتابیں وغیرہ خریدنا نہیں میں تو بس یہ جاننا چاہ رہا تھا کہ آکر یہ Amazon کام کیسے کرتا ہے یعنی شپنگ وغیرہ
 
Top