سبق Date and Time

پائتھون کے پروگرام میں تاریخ اور وقت کو مختلف حوالوں سے دیکھا جا سکتا ہے۔ مختلف فارمیٹ میں تاریخوں کو تبدیل کرنا کمپیوٹر میں عام ہے۔ پائتھون میں اس کے لیے ایک ماڈیول موجود ہے جس کی مدد سے ہم تاریخ اور وقت کا حساب لگا سکتے ہیں۔

Tick
ٹائم interval ایک فلوٹنگ پوائنٹ نمبر ہے جسے سیکنڈ کے یونٹ میں لکھا جاتا ہے۔ وقت کے مخصوص لمحات کو سیکنڈ کی شکل میں لکھا جاتا ہے جس کا دورانیہ رات 12 بجے ، 1 جنوری ، 1970 سے لگایا جاتا ہے۔

time ماڈیول پائتھون میں ایسے فنکشن فراہم کرتا ہے جس سے ٹائم کے مختلف فارمیٹ اور پیش کش پر کام کیا جا سکتا ہے ۔
فنکشن ()time.time موجودہ سسٹم ٹائم رات 12 بجے ، 1 جنوری ، 1970 سے اب تک ticks کی شکل میں فراہم کرتا ہے ۔

PHP:
import time;  # This is required to include time module.
 
ticks = time.time()
print ("Number of ticks since 12:00am, January 1, 1970:", ticks)
 
Output:
Number of ticks since 12:00am, January 1, 1970: 1351367653.429
 
زیادہ تر پائتھون ٹائم فنکشن ٹائم کو 9 نمبری Tuple کے طور پر ہینڈل کرتے ہیں۔

کوڈ:
Index    Field            Values
0    4-digit yr    2008
1    Month            1 to 12
2    Day            1 to 31
3    Hour            0 to 23
4    Minute            0 to 59
5    Second            0 to 61 (60 or 61 are leap-seconds)
6    Day of Week    0 to 6 (0 is Monday)
7    Day of year    1 to 366 (Julian day)
8    Daylight sav    -1, 0, 1, -1 means library determines DST

ٹائم کو floating point ویلیو سے ایک ٹائم tuple میں بدلنے کے لیے لوکل ٹائم فنکشن کو پاس کیا جاتا تاکہ ایک ٹائم tuple حاصل کیا جا سکے۔
PHP:
localtime = time.localtime(time.time())
print "Local current time :", localtime
 
Output:
Local current time : (2008, 5, 15, 12, 55, 32, 0, 136, 1)


وقت کو عمومی پڑھے جانے والے فارمیٹ کے لیے asctime کا فنکشن استعمال کرتے ہیں۔
PHP:
import time;
localtime = time.asctime( time.localtime(time.time()) )
print "Local current time :", localtime
 
Output:
Local current time : Tue Jan 13 10:17:09 2009
 
کیلنڈر ماڈیول کی مدد سے ہم ماہانہ اور سالانہ کیلنڈر کے طریقہ جات کے ساتھ کام کر سکتے ہیں۔ جنوری 2008 کا کیلنڈر کوڈ مندرجہ ذیل ہے۔
PHP:
import calendar
 
cal = calendar.month(2008, 1)
print "Here is the calendar:"
print cal;

اس کوڈ کا نتیجہ ایسے ظاہر ہوگا:
کوڈ:
Here is the calendar:
    January 2008
Mo Tu We Th Fr Sa Su
    1  2  3  4  5  6
7  8  9 10 11 12 13
14 15 16 17 18 19 20
21 22 23 24 25 26 27
28 29 30 31
 
Top