disbursement کو اردو میں کیا کہیں گے کوئی بتاسکتا ہے؟ ادائیگی کے علاوہ

میرے خیال میں تو ادائیگی سے ہی درست مفہوم ادا ہوگا ۔۔۔ اکاؤنٹنگ کی رو سے پیمنٹ ایک مطلق اصطلاح ہے جبکہ ڈسبرسمنٹ ایک مخصوص قسم کی پیمنٹ کو کہا جاتا ہے جو کسی خاص مقصد کے لیے کسی مختص کھاتے سے کسی تیسرے فریق کی جانب سے کی جاتی ہے۔ مثلاً تنخواہ کے لیے کہا جائے گا کہ فنانس منیجر یا ایج آر منیجر نے وہ ’’ڈسبرس‘‘ کی ہیں کیونکہ اس کی ادائیگی وہ اپنے ذاتی کھاتوں سے نہیں کرتا بلکہ آجر کی جانب سے کمپنی کے حسابات میں مختص کردہ کھاتوں سے، آجر کے وکیل کے حیثیت سے کرتا ہے۔ واللہ اعلم۔
 
علی وقار

محفلین
ترجمے میں اس طرح کے مسائل بنتے ہوں گے۔ ایک ہی دستاویز میں پیمنٹ کو اگر ادائیگی لکھ دیا جائے تو پھر ڈسبرسمنٹ کے لیے الگ لفظ چاہیے ہوتا ہو گا۔
 
ڈسبرسمنٹ بھی ادائیگی ہی ہے ۔۔۔ اور یہ کوئی غیر معمولی بات نہیں کہ دوسرے زبان کے ایک ہی لفظ سے کئی معنی برآمد ہوجائیں ۔۔۔ ترجمہ کرتے ہوئے سیاق و سباق کی بہت اہمیت ہوتی ہے۔ انگریزی کا یہ جملہ دیکھیں
He disbursed salaries last week
اس کا کیا ترجمہ کیا جائے گا؟
’’اس نے گزشتہ ہفتہ تنخواہوں کی تقسیمِ سرمایہ یا توسیمِ زر وغیرہ وغیرہ کی‘‘؟؟؟!!!! کیا یہ ترجمہ مضحکہ خیز اور پرتصنع معلوم نہیں ہوتا بہ نسبت اس کے کہ کہا جائے ’’اس نے گزشتہ ہفتے تنخواہوں کی ادائیگی کی۔‘‘
 
سید عاطف علی

لائبریرین
میرے خیال میں تو ادائیگی سے ہی درست مفہوم ادا ہوگا ۔۔۔ اکاؤنٹنگ کی رو سے پیمنٹ ایک مطلق اصطلاح ہے جبکہ ڈسبرسمنٹ ایک مخصوص قسم کی پیمنٹ کو کہا جاتا ہے جو کسی خاص مقصد کے لیے کسی مختص کھاتے سے کسی تیسرے فریق کی جانب سے کی جاتی ہے۔ مثلاً تنخواہ کے لیے کہا جائے گا کہ فنانس منیجر یا ایج آر منیجر نے وہ ’’ڈسبرس‘‘ کی ہیں کیونکہ اس کی ادائیگی وہ اپنے ذاتی کھاتوں سے نہیں کرتا بلکہ آجر کی جانب سے کمپنی کے حسابات میں مختص کردہ کھاتوں سے، آجر کے وکیل کے حیثیت سے کرتا ہے۔ واللہ اعلم۔
میری سمجھ کے مطابق میں ڈسبرسمنٹ کسی فنڈ میں سے محض مختلف کاموں کے لیے مختص کی جانے والی تقسیم کو کہا جاتا ہے ۔ اس میں ادائیگی کے معنی اس وقت داخل ہوتے ہیں جب انہی مختلف کاموں کو افرادی قوت کے لیے یا اشیاء کے لین دین کے لیے استعمال میں لایا جاتا ہے ۔ ۔ یعنی جب تک رقم خاص استعمال میں استعمال نہ ہو اسے تقسیم کرنا یا مختص کرنا کہا جائے گا۔ واللہ اعلم ۔ یہ تو میری سمجھ ہی ہے ۔
 
یعنی جب تک رقم خاص استعمال میں استعمال نہ ہو اسے تقسیم کرنا یا مختص کرنا کہا جائے گا۔
عاطف بھائی، جب رقم کسی مختص کھاتے سے کسی خاص مقصد کے لیے استعمال ہی نہیں ہوئی تو ڈسبرسمنٹ ہوئی ہی نہیں ۔۔۔ استعمال سے پہلے رقم کا کسی خاص مقصد کے لیے محض مختص کیا جانا تو فنڈز کی اپروپرایشن کہلائے گا۔
 
علی وقار

محفلین
ڈسبرسمنٹ بھی ادائیگی ہی ہے ۔۔۔ اور یہ کوئی غیر معمولی بات نہیں کہ دوسرے زبان کے ایک ہی لفظ سے کئی معنی برآمد ہوجائیں ۔۔۔ ترجمہ کرتے ہوئے سیاق و سباق کی بہت اہمیت ہوتی ہے۔ انگریزی کا یہ جملہ دیکھیں
He disbursed salaries last week
اس کا کیا ترجمہ کیا جائے گا؟
’’اس نے گزشتہ ہفتہ تنخواہوں کی تقسیمِ سرمایہ یا توسیمِ زر وغیرہ وغیرہ کی‘‘؟؟؟!!!! کیا یہ ترجمہ مضحکہ خیز اور پرتصنع معلوم نہیں ہوتا بہ نسبت اس کے کہ کہا جائے ’’اس نے گزشتہ ہفتے تنخواہوں کی ادائیگی کی۔‘‘
آپ کی بات درست ہے کہ سیاق و سباق کی اہمیت ہوتی ہے مگر صاحب لڑی کا اولین مراسلہ پھر سے دیکھیے۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
جب رقم کسی مختص کھاتے سے کسی خاص مقصد کے لیے استعمال ہی نہیں ہوئی تو ڈسبرسمنٹ ہوئی ہی نہیں
یہاں مجھے اختلاف ہے۔ ایک ہی کمپنی کے اندر رقم ڈسبرس ہو سکتی ہے ۔ جیسے فنانس والوں نے ایڈمن ڈیپارٹمنٹ کے لیے رقم ڈسبرس کر دی کیوں کہ انہیں دفتر کا فرنیچر تبدیل کرنا تھا ۔ اب جب وہ ایڈمن ڈیپارٹمنٹ والے کسی کمپنی سے فرنیچر تبدیل کریں گے تو ادائیگی واقع ہو گی ۔ تاہم فنانس اور ایڈمن آپس میں ادائیگی کے معنی بمعنی "رقم حوالے کرنا" کے مصداق بھی ہو سکتے ہیں جبکہ ایک ہی کمپنی میں فنانس اور ایڈمن کو لین دین والی اکائیاں سمجھا جائے ۔ لیکن یہ تمام باتیں متعلقہ درپیش امور اور پارٹیوں سے مشروط ہیں ۔
 
وہ میں دیکھ چکا ہوں ۔۔۔ مگر میری ناچیز رائے یہ ہے کہ تکنیکی اصطلاحات کا ترج
یہاں مجھے اختلاف ہے۔ ایک ہی کمپنی کے اندر رقم ڈسبرس ہو سکتی ہے ۔ جیسے فنانس والوں نے ایڈمن ڈیپارٹمنٹ کے لیے رقم ڈسبرس کر دی کیوں کہ انہیں دفتر کا فرنیچر تبدیل کرنا تھا ۔ اب جب وہ ایڈمن ڈیپارٹمنٹ والے کسی کمپنی سے فرنیچر تبدیل کریں گے تو ادائیگی واقع ہو گی ۔ تاہم فنانس اور ایڈمن آپس میں ادائیگی کے معنی بمعنی "رقم حوالے کرنا" کے مصداق بھی ہو سکتے ہیں جبکہ ایک ہی کمپنی میں فنانس اور ایڈمن کو لین دین والی اکائیاں سمجھا جائے ۔ لیکن یہ تمام باتیں متعلقہ درپیش امور اور پارٹیوں سے مشروط ہیں ۔
نہیں سر، جو مثال آپ نے دی وہ محض فنڈز اپروپرایشن کی صورت ہے ۔۔۔ اکاؤنٹنگ کی رو سے ڈسبرسمنٹ ایک expense ہے ۔۔۔ جو اسی وقت incur ہوگا جب متعلقہ سروسز یا گڈز procure کیے جا چکے ہوں۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
ڈسبرسمنٹ ایک expense ہے ۔۔۔ جو اسی وقت incur ہوگا جب متعلقہ سروسز یا گڈز procure کیے جا چکے ہوں۔
واہ بہت خوب !!! راحل بھائی اس کلیے کا تو مجھے مطلق علم نہیں تھا ۔
اب میں اسے اپنی سمجھ کو تبدیل کرنے والے عناصر میں شامل کر لیتا ہوں ۔
اس کی رو سے اگر کوئی ایڈوانس پیمنٹ کی گئی ہو تو وہ ڈسبرسمنٹ نہیں کہی جاسکتی ؟ محض معلومات کی غرض سے :) ۔
 
ایڈوانس پیمنٹ بھی ڈسبرسمنٹ ہو سکتی ہے اگر اس میں باقی شرائط پائی جائیں ۔۔۔ یہ شرائط عموما پرچیز آرڈر جاری کرتے وقت طے کر لی جاتی ہیں ۔۔۔ گویا ایک طرح سے سروسز یا گڈز کی فراہمی کا معاہدہ ہو جاتا ہے اور دونوں طرف کے کھاتوں میں لائبیلٹی پیدا ہو جاتی ہے۔
 
سیما علی

لائبریرین
A large payment of money, for example, from a bank, organization, or government, or the act of making such a payment
amounts paid for goods and services that may be currently tax deductible (as opposed to ۔capital expenditures
ہم بینک ادائیگی کے دوران اس کو بہت زیادہ استعمال کرتے لون آپرول کے بعد ڈسبرسمنٹ
ایڈوانس پیمنٹ بھی ڈسبرسمنٹ ہو سکتی ہے اگر اس میں باقی شرائط پائی جائیں ۔۔۔ یہ شرائط عموما پرچیز آرڈر جاری کرتے وقت طے کر لی جاتی ہیں ۔۔۔ گویا ایک طرح سے سروسز یا گڈز کی فراہمی کا معاہدہ ہو جاتا ہے اور دونوں طرف کے کھاتوں میں لائبیلٹی پیدا ہو جاتی ہے۔
بالکل درست ایڈوانس پیمنٹ بھی ڈسبرسمنٹ ہوتی ہے
Against Delivery Orders ایڈوانس پیمنٹ ہوتا ہے !!!
Running Finance
Demand Finance
دونوں صورتوں میں بھی اسی صورت میں ہوتا ہے ۔۔۔۔۔
 
Top