FastNote اردو میں ڈاونلوڈ کریں

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

اپنے پہلے اردو سوفٹ ویئر کے ساتھ حاضر خدمت ہوں.. یوں سمجھیں کہ یہ اردو سوفٹ ویئر کے ترجمہ میں میری ابتدا ہے.. مجھے یقین ہے کہ اردو کے لئے میری یہ پہلی کاوش ضرور پسند کی جائے گی.. ہوسکتا ہے کہ بعض احباب کو بعض الفاظ کے ترجمہ میں اختلاف ہو.. لیکن جب تک کام کرکے سامنے نہیں لایا جائے گا تو سدھار کیسے آئے گا.. ایک بات یہ بھی ہے کہ جو کام کرتا ہے وہ غلطی بھی کرتا ہے.. اور غلطی سے بچنے کا صرف ایک ہی طریقہ ہے کہ کچھ نہ کیا جائے جو بذات خود ایک غلطی ہے.. :D

اس کا عربی ترجمہ میں بہت پہلے کرچکا ہوں اور اب یہ اردو میں پیش خدمت ہے.. یہ کوئی اتنا لمبا چوڑا سوفٹ ویئر نہیں ہے.. اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس کا ترجمہ میں نے دفتر میں فارغ اوقات میں کیا ہے.. :wink:

ساتھ ہی انسٹالر بھی اردو میں بنایا ہے... یعنی یہ اول تا آخر اردو ہی ہے.. یہ سوفٹ ویئر ہے Fast Note.. یہ سوفٹ ویئر چھوٹے چھوٹے خوبصورت نوٹ لکھنے کے کام آتا ہے.. اس کے ساتھ اس میں اور بھی بہت ساری اضافی خوبیاں ہیں جنہیں دریافت کرنا آپ ہی پر چھوڑتا ہوں..

یہ "سسٹم ٹرے" میں چلتا رہتا ہے اور نوٹ لکھنے کے لئے آپ کو صرف اس کی آئکن پر ڈبل کلک کرنا ہوگا اور نوٹ حاضر.. معائنے کے لئے آپ اس کی تصاویر ملاحظہ کر سکتے ہیں..

01uz8.jpg


02mb1.jpg


03se7.jpg


04ta4.jpg


05rp0.jpg


06un6.jpg


اس سوفٹ ویئر کو آپ يہاں سے ڈاونلوڈ کر سکتے ہیں..

واللہ الموفق
 

نبیل

تکنیکی معاون
ماشاءاللہ مکی، بہت اچھے جا رہے ہیں۔ ایک گزارش ہے کہ آپ پلیز ایسی خبروں کو بطور نیوز کر دیا کریں اور اگر ان فائلوں کو یہاں کے ڈاؤنلوڈ سیکشن میں اپلوڈ کر دیا کریں تو اور بھی اچھا ہو۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
کسی وجہ سے پورٹل پیج پر اس پیغام کا اقتباس ظاہر ہونے کی بجائے یہ پوری پوسٹ‌ ظاہر ہو رہی ہے، اس لیے میں نے اسے وہاں سے ہٹا لیا ہے۔ :(
 

دوست

محفلین
بہت اچھے جارہے ہیں بھائی جی۔
لیکن سافٹویر ونڈوز کے لیے ہے۔ میرے لینکس سسٹم پر بالکل ایسا ہی سافٹویر کے نوٹس کے نام سے موجود ہے نوٹ لکھنے کے کام آتا ہے وہ بھی۔ اسی طرح پیلا رنگ اور یہی سٹائل۔
 

الف عین

لائبریرین
مبارک۔ اچھی کوشش لگ رہی ہے۔
انسٹالیشن کو تنصیب کر دیں۔ اور لا اور نعم کو ہاں اور نہیں سے تبدیل کر دیں تنصیبی اچلاقیے میں تو بہتر ہے۔
 

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

نبیل صاحب میں نے "بطور نیوز" اس لئے پوسٹ نہیں کیا کیونکہ میں کسی اختلافی معاملے میں نہیں پڑنا چاہتا... بہت ممکن ہے جس موضوع کو میں "نیوز" سمجھوں آپ کے حساب سے وہ "نیوز" نہ ہو پھر..!؟

پھر س و ج کا ایک سلسلہ شروع ہوجائے گا..

اس حوالے سے میرے سابقہ تجربات کچھ ٹھیک نہیں ہیں.. اور چونکہ ایک ہی کھڈے میں بار بار گرنا بلند درجہ بے وقوفی ہے چنانچہ میں ایسا کبھی بھی نہیں کروں گا.. آپ موضوعات کو "نیوز" کریں "یا "فیوز" مجھے اس سے قطعی کوئی فرق نہیں پڑتا.. میرا مقصد بات اور کام کو پہنچانا ہے چاہے وہ جس طریقے سے بھی پہنچے..

آپ کے اعتماد کا بہت شکریہ لیکن میری طرف سے معذرت.. امید ہے آپ میری بات سمجھ رہے ہوں گے..

قیصرانی صاحب یہ پروگرام فری ویئر ہے اور میری تخلیق قطعی نہیں ہے..

اعجاز اختر صاحب آپ کی بات بالکل صائب ہے.. "انسٹالیشن" کو واقعی "تنصیب" ہونا چاہیے تھا.. ویسے مجھے یہ خیال آیا تھا لیکن چونکہ عربی میں بھی انسٹالیشن کو "تنصیب" ہی کہتے ہیں اس لئے میں یہ سمجھا کہ شاید اردو میں یہ کسی کی سمجھ میں نہیں آئے گا.. آئندہ خیال رکھوں گا.. جہاں تک "نعم" اور "لا" کا تعلق ہے تو یہ اس لئے آرہا ہے کیونکہ میری وینڈوز عربی ہے.. آپ کے پاس یہ Yes اور No ہی لکھا ہوا نظر آئے گا..

سیفی صاحب آپ کے پاس اس کا رزلٹ دیکھ کر حیرت ہورہی ہے.. اس کا تو کچومر نکلا ہوا ہے.. کہیں آپ نے اسے وینڈوز 98 میں تو نہیں چلایا..؟؟

اگر کسی اور صاحب کے پاس بھی یہ مسئلہ آرہا ہو تو درخواست ہے کہ ضرور آگاہ کریں تاکہ اس کا کوئی حل نکالا جاسکے..

واللہ الموفق
 

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

ماوراء آپ کی شکایت کے بعد یہ بات طے ہوگئی ہے کہ اس میں واقعی کوئی مسئلہ ہے.. اس کا ایک ہی حل میری سمجھ میں آیا ہے.. لہذا مجوزہ ترمیم کے بعد اس کا سیٹ اپ دوبارہ بنایا ہے.. اور اوپر ڈاونلوڈ ربط بھی ترمیم کردیا ہے.. لہذا دوبارہ ڈاونلوڈ کرکے نتیجہ سے آگاہ کریں..

اور انسٹالیشن کو بدل کر "تنصیب" کردیا گیا ہے..

10fm3.jpg


واللہ الموفق
 

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

آپ کے تعاون کا بے حد شکریہ.. آپ کے کہنے پر ایک بار پھر سیٹ اپ بناکر اوپر ربط تبدیل کردیا ہے.. ایک بار پھر چیک کرکے بتائیں..

واللہ الموفق
 

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحيم

حيرت ہے اب تو فونٹ بھي Urdu Naskh Asiatype ہے يہ ديکھيں..

01rs9.jpg


پھر بھي يہ مسئلہ.. :?

سوچنا پڑے گا..

واللہ الموفق
 

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحيم

نہيں دوست يہ عربي وغيرہ کا مسئلہ بالکل نہيں ہے.. ميں اتنے دنوں سے اسي چکر ميں پڑا ہوا تھا کہ آخر اس ميں مسئلہ کيا ہے..؟؟

تحقيق سے يہ پتہ چلا کہ اس کي وجہ وينڈوز ميں اردو سپورٹ کا نہ ہونا ہے.. تجربہ کے لئے ميں نے اسے ايک ايسے سسٹم پر انسٹال کرنے کي کوشش کي جس ميں اردو کي سپورٹ نہيں تھي اور نتيجہ بالکل وہي نکلا جس کي يہاں شکايت کي گئي.. ليکن جب اسي سسٹم ميں اردو فعال ENABLE کي گئي تو سب ٹھيک ہوگيا..

چنانچہ جو حضرات سيٹ اپ اور پروگرام ميں اردو نظر نہ آنے کي شکايت کر رہے ہيں ان سے درخواست ہے کہ وہ پہلے اپني وينڈوز ميں اردو کي سپورٹ فعال کريں مسئلہ فوراً دور ہوجائے گا..

واللہ الموفق
 

دوست

محفلین
ویسے میرا خیال ہے اردو محفل کے تمام اراکین کے کمپیوٹروں پر اردو کی معاونت نصب شدہ ہوتی ہے۔
 
Top