تبسم
محفلین
اجزا
- چکن آدھا کلو
- (پالک ایک گٹھی ﴿اُبلی ہوئی
- تیل حسب ضرورت
- ادرک لہسن کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ
- (پیاز ایک عدد ﴿کٹی ہوئی اور درمیانی
- دہی آدھا پاؤ
- ہلدی ایک چائے کا چمچ
- (سونف ایک چائے کا چمچ ﴿کٹی ہوئی
- (دھنیا ایک چائے کا چمچ ﴿پسا ہوا
- (لال مرچ ایک چائے کا چمچ ﴿پسی ہوئی
- نمک حسب ذائقہ
- میتھی آدھا گٹھی
- ہرا دھنیا ایک چوتھائی گٹھی
- لہسن کے جوئے تین سے چار عدد
- (زیرہ ایک چائے کا چمچ ﴿ثابت
- (لال مرچ تین سے چار عدد ﴿سوکھی
- ہری مرچ تین سے چار عدد
- (گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ ﴿پسا ہوا
- ترکیب
- پہلے پالک کو تھوڑے سے گرم پانی میں اُبال کر ایک طرف رکھ دیں۔
- اب کڑاہی میں تین سے چار کھانے کے چمچ تیل گرم کرکے ادرک لہسن کا پیسٹ، چکن اور پیاز شامل کرکے اتنا بھونیں کہ چکن کا رنگ تبدیل ہو جائے اور پیاز نرم ہوجائے۔
- پھر اس میں دہی، ہلدی، سونف، دھنیا، لال مرچ اور نمک شامل کریں اور کڑاہی ڈھک کر پکنے دیں۔
- آٹھ سے دس منٹ بعد اُبلی پالک، میتھی اور ہرا دھنیا شامل کرکے خوب اچھی طرح مکس کریں اور چولہا بند کر دیں۔
- پھر الگ پین میں تین سے چار کھانے کے چمچ تیل گرم کرکے لہسن کے جوئے، زیرہ اور سوکھی لال مرچ شامل کرکے تھوڑا سا فرائی کرلیں۔
- جب لہسن کا رنگ لال ہونے لگے تو ہری مرچ شامل کریں اور یہ تڑکا چکن والی کڑاہی پر لگا دیں۔
- آخر میں اسے مکس کرکے ڈش میں نکال کر تھوڑا سا گرم مصالحہ چھڑک کر سرو کریں۔