Hidden فائلز کو دوبارہ اپنی حالت پر کیسے لائیں

تجمل حسین

محفلین
اوپر دی گئی ڈاس کی کمانڈ کبھی استعمال کرنے کا اتفاق نہیں ہوا اس لیے معلوم نہیں کہ اس سے ان ہائیڈ ہوتی ہیں یا نہیں لیکن چینج ایٹریبیوٹ نامی ٹول سے میں نے فائلز ان ہائیڈ کی تھیں
ان سے ان ہائیڈ ہوجاتی ہیں۔ اگر ہائیڈ کرنی ہوں تو اسی کمانڈ میں ”-“ کی جگہ ”+“ کا نشان لگادیں۔
ونڈوز XP پر یہ کمانڈ کم ہی کام کرتی ہے۔ ونڈوز ایکس پی پر اسے استعمال کرنے کے لیے rash کی بجائے صرف sh کا استعمال مفید رہے گا۔ :)
 

arifkarim

معطل
ویسے ایک سادہ سا حل یہ بھی ہے کہ ونڈوز کے گھٹیا ایکسپلورر کی بجائے کوئی متبادل ایکسپلورر جیسے اوپس ڈائریکٹری استعمال کر لیں۔
 
میرے پاس یہ کمانڈ عموما فولڈز پر کام نہیں کر رہی ہوتی ۔
کوڈ:
attrib -r -a -s -h /s /d *.*
تو میں بجائے سٹار ڈالنے کے فولڈر کا نام لکھ کر باری باری تمام فولڈرز کے لئے چلاتا ہوں تو کام ہو جاتا ہے۔
اسٹیرک ڈاٹ اسٹیرک کے بغیر کمانڈ لکھیں۔
 

سبیل

محفلین
تمام دوستوں کو السلام علیکم
حسیب بھائی والا فارمولا استعمال کرنے سے مسئلہ حل ہو گیا حسیب بھائی بہت بہت شکریہ !
 
تمام دوستوں کو السلام علیکم
حسیب بھائی والا فارمولا استعمال کرنے سے مسئلہ حل ہو گیا حسیب بھائی بہت بہت شکریہ !

بہت اچھی بات ہے۔ ----گزارش ہےکہ کسی گذشتہ بات کا جواب دیتے وقت اس کا اقتباس لیا کریں تا کو باقی احباب کو بھی پتہ چل جائے کہ آپ کس مراسلےکی بات کر رہے ہیں۔
 
سبیل صاحب کا مراسلہ- یو ایس بی یا پی سی میں وائرس کی وجہ سے فائیلیں Hiddenہو جاتی ہیں جو فولڈر آپشن میں جاکر دیکھی جاسکتی ہیں لیکن دوبارہ ان کو اصلی حالت میں لانے کیلئے کیا کر نا ہو گا جبکہ فائل کی پراپر ٹیز میں Hiddenکا چیک بھی Hiddenہے اسے کیسے ریکور کیا جاسکتا ہے ۔

اکثریہ مسئلہ فولڈر وائیرس کی وجہ سے ہوتا ہے ، جو کہ USB پن ڈرائیو میں شارٹ کٹ کی صورت میں نظر آتا ہے۔ ایک سوفٹ وئیر جس کا نام USBfix ہے جو اس قسم کے وائرس کو ختم کر دیتا ہے۔ یہ software نیٹ سے ڈاون لوڈ کیا جا سکتا ہے۔اس سے hidden files پھر unhide ہو جاتی ہیں۔ یہ usb سے اس وائرس کو ختم کر دیتا ہے۔​
 
Top