Hidden فائلز کو دوبارہ اپنی حالت پر کیسے لائیں

سبیل

محفلین
محترم جناب
السلام علیکم !یو ایس بی یا پی سی میں وائرس کی وجہ سے فائیلیں Hiddenہو جاتی ہیں جو فولڈر آپشن میں جاکر دیکھی جاسکتی ہیں لیکن دوبارہ ان کو اصلی حالت میں لانے کیلئے کیا کر نا ہو گا جبکہ فائل کی پراپر ٹیز میں Hiddenکا چیک بھی Hiddenہے اسے کیسے ریکور کیا جاسکتا ہے ۔
 
arifkarim

معطل

اگر وائرس ہے تو ری انسٹال کر لیں
 
عباس اعوان

محفلین
وعلیکم السلام۔
ترکیب حاضر ہے۔
1۔ اپنی ڈسک کمپیوٹر میں لگائیں۔
2۔ ڈوس کمانڈ کھولیں۔
3۔ ڈوس میں اپنی ڈسک کھولیں، اس کام کے لیے مندرجہ ذیل کمانڈ لکھ کر اینٹر دبائیں
کوڈ:
 cd f:
یہاں پر f کی جگہ اپنی ڈسک کا ڈرائیو لیٹر لکھیں۔
4۔ مندرجہ ذیل کمانڈ لکھ کر اینٹر دبائیں
کوڈ:
attrib -r -a -s -h /s /d *.*
5۔ دعاؤں میں یاد رکھیں
 
آخری تدوین:

عباس اعوان

محفلین
اگر وائرس ہے تو ری انسٹال کر لیں
کیا ری انسٹال کریں، ریم ؟ فائر وال؟ راؤٹر فرم وئیر ؟ گرافکس ڈرائیور ؟ کورل ڈرا ؟
اگر وائرس ہے تو اینٹی وائرس سے سسٹم سکین کر لیں۔ صرف آپریٹنگ سسٹم ری انسٹال کرنے سے کوئی بڑا فرق نہیں پڑنے والا۔
 
آپریٹنگ سسٹم انسٹال کرنے سے ہڈن فائلز والا بگ اڑ جائے گا۔
 
عباس اعوان

محفلین
آپریٹنگ سسٹم انسٹال کرنے سے ہڈن فائلز والا بگ اڑ جائے گا۔
یہ بگ نہیں، وائرس ہے۔ ری انسٹالیشن کے بعد کسی بھی متاثرہ پروگرام کو چلانے سے دوبارہ آ جائے گا۔
نیز ری انسٹالیشن کے نتیجے میں پہلے سے Hidden فائلز Show نہیں ہوتیں۔
 
حسیب

محفلین
وعلیکم السلام
وائرس ختم کرنے کے تو وہی پرانے طریقے ہی ہیں کہ ونڈو ری انسٹال کرنا اور سکین کرنا
ہیڈن فائل کو شو کرنے کے لیے یہ ٹول انسٹال کر لیں اور پھر رائٹ کلک آپشنز میں چینج اٹریبیوٹ کی آپشن بھی آ جائے گی وہاں جا کر فائلز کو ان ہائیڈ کر لیں جس طرح پراپرٹیز میں جا کر کرتے ہیں
https://www.petges.lu/home/
 
محمدصابر

محفلین
میرے پاس یہ کمانڈ عموما فولڈز پر کام نہیں کر رہی ہوتی ۔
کوڈ:
attrib -r -a -s -h /s /d *.*
تو میں بجائے سٹار ڈالنے کے فولڈر کا نام لکھ کر باری باری تمام فولڈرز کے لئے چلاتا ہوں تو کام ہو جاتا ہے۔
 
تجمل حسین

محفلین
میرے پاس یہ کمانڈ عموما فولڈز پر کام نہیں کر رہی ہوتی ۔
کوڈ:
attrib -r -a -s -h /s /d *.*
تو میں بجائے سٹار ڈالنے کے فولڈر کا نام لکھ کر باری باری تمام فولڈرز کے لئے چلاتا ہوں تو کام ہو جاتا ہے۔
اگر صرف فولڈر ہائیڈ ہوا ہے تو یہ کمانڈ چلانے کی بھی ضرورت نہیں۔ فولڈر میں موجود تمام فائلز اور فولڈر کو منتخب کرکے کٹ کریں اور کسی دوسرے فولڈر میں پیسٹ کرلیں۔ :)
یہ کمانڈ زیادہ تر تب کام آتی ہے جب
1۔ فائلز ہیڈن ہوگئی ہوں۔
2۔ فولڈر کی تعداد زیادہ ہو۔
 
تجمل حسین

محفلین
آپریٹنگ سسٹم انسٹال کرنے سے ہڈن فائلز والا بگ اڑ جائے گا۔
آپ کی اس تجویز سے اخذ کردہ ایک اور تجویز۔
اگر کسی کا ڈیٹا ڈیلیٹ ہوجائے تو اسے چاہیے کہ ڈیٹا ریکور کرنے کے بجائے آپریٹنگ سسٹم نئے سرے سے انسٹال کرلے۔ :D
تجویز کیسی لگی۔ :question:
 
تجمل حسین

محفلین
کمانڈ پورا کام نہ کرے تو مندرجہ ذیل کمانڈ لگائیں:۔
کوڈ:
attrib -r -a -s -h *.* /s /d
بڑے کام کی کمانڈز ہیں یہ دونوں۔ جب نیا نیا کمپیوٹر لیا تو میں بڑے بھائی کے ڈر سے کمپیوٹر میں گیمز اسی طریقے سے چھپایا کرتا تھا۔۔۔ ;)
 
arifkarim

معطل
آپ کی اس تجویز سے اخذ کردہ ایک اور تجویز۔
اگر کسی کا ڈیٹا ڈیلیٹ ہوجائے تو اسے چاہیے کہ ڈیٹا ریکور کرنے کے بجائے آپریٹنگ سسٹم نئے سرے سے انسٹال کرلے۔ :D
تجویز کیسی لگی۔ :question:
ڈیٹا اگر یو ایس بی پر ہے تو سسٹم ری انسٹال کرنے سے اسپر کیا فرق پڑے گا؟ ہاں پھر آپ ان ہڈن فائلز کو عام طریقے سے شو کر سکیں گے
 
تجمل حسین

محفلین
ڈیٹا اگر یو ایس بی پر ہے تو سسٹم ری انسٹال کرنے سے اسپر کیا فرق پڑے گا؟ ہاں پھر آپ ان ہڈن فائلز کو عام طریقے سے شو کر سکیں گے
اگر سسٹم ری انسٹال کرنے سے یوایس بی کی فائلز شو سکیں تو پھر سسٹم ری انسٹال کرنے کی کیا ضرورت ہے کسی دوسرے سسٹم پر لگاکر شو کروالیں۔ اصل مسئلہ تو یہی ہے کہ فائلز سسٹم ری انسٹال کرنے یا سسٹم بدلنے سے شو نہیں ہوتیں۔ کیونکہ اس طریقہ میں فائلز کو آپریٹنگ سسٹم کی فائلز کے طور پر چھپایا جاتا ہے۔ لہٰذا سسٹم ری انسٹال کرنے پر بھی آپریٹنگ سسٹم اپنی فائلز ظاہر نہیں کرے گا۔ :)
 
arifkarim

معطل
کیونکہ اس طریقہ میں فائلز کو آپریٹنگ سسٹم کی فائلز کے طور پر چھپایا جاتا ہے۔ لہٰذا سسٹم ری انسٹال کرنے پر بھی آپریٹنگ سسٹم اپنی فائلز ظاہر نہیں کرے گا۔ :)
فولڈر آپشنز میں ان دو کو ان چیک کرنے سے تمام فائلز ظاہر ہو جاتی ہیں:
c000163.gif
 
مدیر کی آخری تدوین:

عباس اعوان

محفلین
میرے پاس یہ کمانڈ عموما فولڈز پر کام نہیں کر رہی ہوتی ۔
کوڈ:
attrib -r -a -s -h /s /d *.*
تو میں بجائے سٹار ڈالنے کے فولڈر کا نام لکھ کر باری باری تمام فولڈرز کے لئے چلاتا ہوں تو کام ہو جاتا ہے۔
مندرجہ ذیل آپشنز
کوڈ:
/s /d
فولڈرز اور سب فولڈرز کے لیے لگائے جاتے ہیں
:)
آزمائش شرط ہے۔
 
عباس اعوان

محفلین
میرے پاس یہ کمانڈ عموما فولڈز پر کام نہیں کر رہی ہوتی ۔
کوڈ:
attrib -r -a -s -h /s /d *.*
تو میں بجائے سٹار ڈالنے کے فولڈر کا نام لکھ کر باری باری تمام فولڈرز کے لئے چلاتا ہوں تو کام ہو جاتا ہے۔
یہ بھی دیکھیں :)
کمانڈ پورا کام نہ کرے تو مندرجہ ذیل کمانڈ لگائیں:۔
کوڈ:
attrib -r -a -s -h *.* /s /d
 
تجمل حسین

محفلین
یہ تو ایک جگاڑ ہے ناں اس سے فائل ان ہائیڈ نہیں ہوتی. ہاں نظر آ جاتی ہیں
متفق۔ یہی بات میں کہنے والا تھا کہ یہ عارضی دکھائی دیتی ہیں۔ آپ کاپی کرکے دوسرے سسٹم پر لے کر جائیں جس پر یہ آپشن آف ہو تو وہاں فائلز نظر نہیں آئیں گی۔
 
حسیب

محفلین
اوپر دی گئی ڈاس کی کمانڈ کبھی استعمال کرنے کا اتفاق نہیں ہوا اس لیے معلوم نہیں کہ اس سے ان ہائیڈ ہوتی ہیں یا نہیں لیکن چینج ایٹریبیوٹ نامی ٹول سے میں نے فائلز ان ہائیڈ کی تھیں
 
Top