HP Pavilion dv6-2170ee Entertainment Notebook PC

مفت خور

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
بھائیو میرے پاس ایچ پی کا HP Pavilion dv6-2170ee Entertainment Notebook PC ہے جس پر ونڈوز 7 انسٹال تھی جسے میں نے فارمیٹ کر کے نئی ونڈوز 7 عربک ورژن انسٹال کر دی تھی ، نئی انسٹال ہونے والی ونڈو 7 پروفشنل اکثر اوقات لیپ ٹاپ ہینگ ہو جاتا ہے،
اب میں لیپ ٹاپ پر نئے سرے سے ونڈوز 7 الٹی میٹ عربی کرنا چاہ رہا ہوں مگر اب لیپ ٹاپ بوٹ نہیں ہو رہا ، حالانکہ اسی ڈی وی ڈی کو پہلے کافی دفعہ استعمال کر چکا ہوں، اور اب لیپ ٹاپ بائی اوس میں بھی نہیں جا رہا۔
برئے مہربانی میری مدد کریں
 

خواجہ طلحہ

محفلین
ڈی وی ڈی ڈرائیو کا مسئلہ ہو سکتا ہے۔سی ڈی پرخراشیں پڑنے کی وجہ سے یہ مسئلہ ہوجاتا ہے۔ ڈی وی ڈی کو صاف کرکے دو تین بار ری سٹارٹ کرکے ٹرائی کریں۔
 

مفت خور

محفلین
ڈی وی ڈی ڈرائیو کا مسئلہ ہو سکتا ہے۔سی ڈی پرخراشیں پڑنے کی وجہ سے یہ مسئلہ ہوجاتا ہے۔ ڈی وی ڈی کو صاف کرکے دو تین بار ری سٹارٹ کرکے ٹرائی کریں۔

ڈی وی ڈی ڈرائیو تو ٹھیک ہے ، ڈی وی ڈی ریڈ تو ٹھیک ہو رہی ہے مگر بوٹ نہیں کر رہی
 

ابو ثمامہ

محفلین
وعلیکم السلام،
بوٹنگ کے دوران مسلسل f12 پریس کریں، بعد ازاں سی ڈی روم سلیکٹ کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ان شاء الله بات بن جائے گی۔
 
Top