بعض اوقات If۔۔۔۔else if۔۔۔۔ اتنے بڑھ جاتے ہیں کہ کئی لاکھ ہو جاتے ہیں انکو بزنس رولز انجن سے کنڑول کیا جاتا ہے۔ یوں 10 کو 20 کرنے پر سارا کوڈ کمپائل نہیں کرنا پڑتا۔ بلکہ کچھ افراد کی ذمہ داری بزنس رولز کا تعین اور تصیح کرنے پر لگا دی جاتی ہے۔ لیکن یہ خیر عموما فائننشیل سائٹس یا ای کامرس سائٹس میں زیادہ ہوتا ہے۔
کوشش یہی رہنی چاہیے کہ کنفگ فائل یا ڈیٹا بیس میں رولز رہیں جن کو کلاسز استعمال کریں اور نتیجے کے طور پر دوسری کلاسز کو کال کریں۔ اگر If کسی کلاس میں زیادہ ہو رہے ہیں تو اسکا سیدھا مطلب ہے کہ نئی کلاس کی ضرورت ہے اور ڈیزائن میں گڑبڑ ہے۔