iso فائل بنانی ہے

عدیل منا

محفلین
نوٹ :- پہلی تصویر پر میں غلطی سے خالی CD لکھ گیا تھا۔ اب تدوین کی سہولت ختم ہوگئی ہے۔ Bootable CD or DVD ڈالنی ہے CD Drive میں۔
اس تصویری عمل میں آپ کی iso image file تیار ہورہی ہے۔
6step.jpg

یہ لیں جی، آپ کی بیک اپ فائل تیار ہے۔ اس کو اپنے سسٹم میں محفوظ رکھیں۔ جب بھی آپ کو سی۔ڈی یا ڈی۔وی۔ڈی بنانی ہو، سی۔ڈی ڈرائیو میں خالی سی۔ڈی یا ڈی۔وی۔ڈی ڈالیں اور اس فائل پر ڈبل کلک کردیں۔ Nero 7 خود ہی کھل جائے گا اور اس کو سی۔ڈی میں برن کرنا شروع کردے گا۔
7step.jpg
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
اس کے بعد اگر جب بھی ونڈوز کرپٹ ہو جائے، یا ایکس پی یا 8 کرنے کے بعد نئی ونڈو کرنی پڑے تو کیا وہ بھی اسی ڈی وی ڈی سے ہو جائے گی؟
 
عدیل منا

محفلین
اس کے بعد اگر جب بھی ونڈوز کرپٹ ہو جائے، یا ایکس پی یا 8 کرنے کے بعد نئی ونڈو کرنی پڑے تو کیا وہ بھی اسی ڈی وی ڈی سے ہو جائے گی؟
ہاں جی، بلکل ہو جائے گی۔ آپ مارکیٹ سے جو Bootable CD or DVD خریدتے ہیں، ایک دفعہ آپ میرے بتائے گئے طریقہ کار کو اپنے پاس محفوظ رکھیں۔ اس سے آپ جتنی چاہیں Bootable CD or DVD بنالیں۔
 
باباجی

محفلین
یار اپ پہلے کسی بھی torrent سے ونڈوز 7 الٹیمیٹم ڈاؤن لوڈ کریں
پھر آپ نیٹ سے پاور آئی ایس او ڈاٹ کام سے پاور آئی ایس او ڈاؤن لوڈ کریں
اور پھر چاہیں تو ڈی وی ڈی رائٹ کریں
یا پھر "بُوٹ ایبل" یو ایس بی بنالیں
یو ایس بی 4 جی بی کی بنے گی
اور سسٹم میں یہ ونڈوز 7 جی بی جگہ لے گی
 
عدیل منا

محفلین
اس پہ کلک کرتا ہوں، تو لکھا آتا ہے کہ ڈی وی ڈی خالی ہے۔
حالانکہ ایک خالی ڈی وی ڈی ہی سسٹم میں ڈالوں گا، اب بھری ہوئی تو نہیں ڈال سکتا۔
میں نے ایک نوٹ بھی لکھا ہے شاید آپ کی نظر نہیں گئی اس پر۔ Bootable CD or DVD ڈالنی ہے۔ کیونکہ آئی ایس او فائل خالی سی ڈی یا ڈی وی ڈی کی تو نہیں بنتی۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
میں نے ایک نوٹ بھی لکھا ہے شاید آپ کی نظر نہیں گئی اس پر۔ Bootable CD or DVD ڈالنی ہے۔ کیونکہ آئی ایس او فائل خالی سی ڈی یا ڈی وی ڈی کی تو نہیں بنتی۔

اوہ!
لیکن میرے پاس Bootable CD/DVD نہیں ہے، کیونکہ میں تو ونڈوز بازار سے کرواتا ہوں،
گھر میں کروں تو ڈرائیورز بہت تنگ کرتے ہیں۔
 
ذوالقرنین

لائبریرین
کوئی طریقہ مجھے بھی سمجھا دیں۔
آپ کام بتاؤ۔ میں طریقہ سمجھانے کی کوشش کروں گا۔
ویسے آپ اس کے ذریعے سے iso فائل بنا سکتے ہیں۔ iso فائل دیکھ سکتے ہیں یا کھول (Extract) سکتے ہیں۔آپ اس کے ذریعے کوئی بھی امیج فائل اپنی مرضی کا بنا سکتے ہیں۔اگر آپ کو کوڈنگ آتا ہو۔
 
Windows 7 ultimate میں نے بازار سے کروائی تھی،
اب میں چاہتا ہوں کہ جو ونڈوز انہوں نے کر کے دی تھی اور وہ اس وقت میرے سسٹم میں چل رہی ہے، کیا کسی طرح میں اسے ڈی وی ڈی میں رائٹ نہیں کر سکتا؟
 
علی خان

محفلین
یہ لیں جناب گوسٹ کوبنانے کا طریقہ۔ اُمید ہے آپ اس کے ذریعے اپنے سسٹم کا گوسٹ امیج بہت آسانی کے ساتھ بنا سکیں گے۔

10641325.jpg

58691593.jpg

54423504.jpg

84061663.jpg

11448883.jpg

اسکے بعد Imageبننا شروع ہو جائیگا۔ جب مکمل ہو جائے تو کمپیوٹرکو Restart کردیں۔
 
ذوالقرنین

لائبریرین
Windows 7 ultimate میں نے بازار سے کروائی تھی،
اب میں چاہتا ہوں کہ جو ونڈوز انہوں نے کر کے دی تھی اور وہ اس وقت میرے سسٹم میں چل رہی ہے، کیا کسی طرح میں اسے ڈی وی ڈی میں رائٹ نہیں کر سکتا؟
یہ تو اور بھی آسان ہے۔ آپ کسی سافٹ وئیر کے بغیر بھی یہ کام کر سکیں گے۔
بلینک ڈسک (ڈی وی ڈی) ڈسک روم میں ڈال دیں۔
ونڈوز کے بیک اپ وزارڈ سے بیک اپ بنا لیں۔
جب یہ آپشن آ جائے کہ آپ بیک اپ کہاں سیو کرنا چاہیں گے تب آپ ڈی وی ڈی یا سی ڈی منتخب کر لیں۔
آپ کا بیک اپ ڈسک میں بننا شروع ہو جائے گا۔ جو کہ کچھ وقت طلب کام ہے۔
 
افلاطون

محفلین
Windows 7 ultimate میں نے بازار سے کروائی تھی،
اب میں چاہتا ہوں کہ جو ونڈوز انہوں نے کر کے دی تھی اور وہ اس وقت میرے سسٹم میں چل رہی ہے، کیا کسی طرح میں اسے ڈی وی ڈی میں رائٹ نہیں کر سکتا؟

اس ونڈوز میں کیا خاص بات ہے؟
نیٹ سے ونڈوز 7 جونسی مرضی ڈاؤنلوڈ کریں اور یو ایس بی یا ڈی وی ڈی پہ رائٹ کریں۔
یو ایس بی پہ رائٹ کرنے کیلئے یہ سافٹ وئیر استعمال کریں اور ڈی وی ڈی برن کیلئے یہ

میری اپنی پسند تو یو ایس بی ہے۔ ونڈوز 7 کو سپورٹ کرنے والے تقریباً تمام کمپیوٹر یو ایس بی بوٹ بھی سپورٹ کرتے ہیں۔
 
عدیل منا

محفلین
start > programms > accessoris > system tools > back up بیک اپ بنا نے کیلئے اپنے کمپیوٹر سے یہ طریقہ بھی کیا جا سکتاہے بغیر کسی سافٹ ویئر کی مدد سے۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
یہ تو اور بھی آسان ہے۔ آپ کسی سافٹ وئیر کے بغیر بھی یہ کام کر سکیں گے۔
بلینک ڈسک (ڈی وی ڈی) ڈسک روم میں ڈال دیں۔
ونڈوز کے بیک اپ وزارڈ سے بیک اپ بنا لیں۔
جب یہ آپشن آ جائے کہ آپ بیک اپ کہاں سیو کرنا چاہیں گے تب آپ ڈی وی ڈی یا سی ڈی منتخب کر لیں۔
آپ کا بیک اپ ڈسک میں بننا شروع ہو جائے گا۔ جو کہ کچھ وقت طلب کام ہے۔

اس طریقے ونڈوز + سارے ڈرائیورز بھی ہو جائیں گے۔
اور پھر اُس کی ڈی وی ڈی کی مدد سے میں چاہے کسی بھی کمپیوٹر میں ونڈوز کر لوں، کیا ایسا ہی ہو گا؟
مطلب کہ میرا کزن ونڈوز ایکس پی استعمال کرتا ہے تو کیا میں اُس ڈی وی ڈی کی مدد سے اُس کے کمپیوٹر میں بھی ونڈوز 7 کر سکوں گا؟
 
ذوالقرنین

لائبریرین
اس طریقے ونڈوز + سارے ڈرائیورز بھی ہو جائیں گے۔
اور پھر اُس کی ڈی وی ڈی کی مدد سے میں چاہے کسی بھی کمپیوٹر میں ونڈوز کر لوں، کیا ایسا ہی ہو گا؟
جی ہاں! بیک اپ کا مطلب بھی یہی ہے کہ آپ کے اپنے بنائے ہوئے سیٹنگز کو جو آپ نے بیک اپ لینے تک کے وقت تک سیٹ کیے ہوئے/ بنائے ہوئے ہیں۔
مطلب کہ میرا کزن ونڈوز ایکس پی استعمال کرتا ہے تو کیا میں اُس ڈی وی ڈی کی مدد سے اُس کے کمپیوٹر میں بھی ونڈوز 7 کر سکوں گا؟
سچی بات یہ ہے کہ میں نے اپنے بنائے ہوئے بیک اپ کو کسی اور کے سسٹم میں چیک نہیں کیا ہے کہ کام کرتا ہے یا نہیں۔
میرے خیال سے اس کے لیے سب سے بہتر آپشن یہی ہے کہ آپ خود کا کوئی ونڈوز "تخلیق" کریں۔ اس میں ڈرائیورز، تصویریں، سافٹ وئیرز کوٹ کوٹ کر بھریں۔ پھر Ultra ISO یا اسی طرح کے کسی اور سافٹ وئیر کے ذریعے سے امیج فائل (بوٹ ایبل) بنا کر جہاں دل چاہے، استعمال کیجئے۔
 
Top