KarachiOS

ساجداقبال

محفلین
label_small.jpg
لینکس پاکستان والوں نے کراچی او ایس کے نام سے لینکس کا ایک ڈیبین بیسڈ ورژن تیار کیا ہے۔ اس ڈسٹرو کی آفیشل ویب سائٹ یہاں اور اسکے بارے میں مباحثہ یہاں ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔ بنانے والوں نے خصوصیات کا ذکر فورم پر کچھ یوں کیا ہے:

Based on Debian sources, current release KarachiOS 1.0rc1 contains the following features:

* Linux Kernel 2.6.21
* X.org 7.2
* KDE 3.5.7
* KOffice
* Adept Package Management tool
* GnuPG 2.0 5
* Support for printers, scanners, digicams and webcams
* Wink
* VLC Media Player with native support for WMV files
* Amarok audio media player
* Support for legacy Windows Application via Wine
* LAMP Stack
* Apache 2
* MySQL 5.0.44
* PHP5
* WebERP for accounting
* Pre-release version of Badar Sami's Urdu keyboard for touch typists
* Fonts for Arabic/Farsi/Urdu
* Adobe FlashPlayer 9
* Experimental support for wireless modems
* KPDF and KCHMViewer for viewing documents
* digiKam for digital camera and photo gallery management
* KOpete for Instant messaging with Yahoo and MSN Webcam support
* Skype 1.4beta
* Secure Remote Desktop access support using NX technology
* Viki (Onscreen Accessibility Keyboard)
* kbfx (Next generation KDE Lauch Menu)
* K3B for CD/DVD burning
* Builtin StartCom certificates​
 

ابوشامل

محفلین
لینکس پاکستان والے میرے خیال میں اردو پر اتنا دھیان نہیں دیں گے، ان کے فورم پر اردو کا ایک لفظ بھی درج نہیں تو وہ اردو کو بھلا خاطر میں کیوں لائیں؟ ان کے فورم کے ارکان کو بھی شاید اردو سے لگاؤ نہیں اس لیے شاید بات فونٹ اور کلیدی تختے سے آگے نہ بڑھ سکے۔ بہرحال یہی بہت ہے کہ پاکستان میں لینکس پر کام ہو رہا ہے، اور ہر کوئی اپنی کوشش کے مطابق اسے پھیلانے میں لگا ہوا ہے۔
میری طرف سے انہیں مبارکباد، اور اس خبر سے آگاہ کرنے پر ساجد بھائی کا شکریہ :)
 
جو کام بھی اچھا ہو اسکی حوصلہ افزائی کی جائے خوامخوہ کسی کی حوصلہ شکنی نہ کی جائے، جہاں تک اردو کی بات ہے یقینا وہ لوگ اس کو بھی خاطر میں لائیں گے۔
 

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

میں نے ان کی ویب سائٹ اور فورم دیکھا ہے، یہ ڈاونلوڈ کے لیے دستیاب نہیں ہے البتہ پتہ چلا ہے کہ رینبو سینٹر میں یہ کسی دکان پر دستیاب ہے.. چنانچہ کوئی چارہ نہیں کہ رینبو سینٹر کا چکر لگایا جائے.. اگر مل گئی تو ضرور تبصرہ کروں گا اس پر..

واللہ الموفق
 

ابوشامل

محفلین
میں نے تو رینبو سینٹر، کراچی بھی چھان مارا، کہیں نہیں ملی! :( لگتا ہے لینکس پاکستان کا چکر ہی لگانا پڑے گا
 

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

جی ہاں شامل صاحب.. رینبو سینٹر میں بھی دستیاب نہیں ہے.. میں بھی وہاں سے خوار ہوکے آیا ہوں.. جس سے پوچھو ایسے گھور کے دیکھتا ہے جیسے دال مسور مانگ لی ہو..

واللہ الموفق
 

ساجداقبال

محفلین
آپ ان کے فورم پر یا ای میل کے زریعے استفسار کیوں نہیں کر لیتے۔ خوامخواہ رینبو سینٹر میں خوار ہوتے رہے۔ ویسے کیا پتہ لوگوں نے لینکس کو کھانے کی چیز سمجھ کر ایمپریس مارکیٹ میں بیچنا شروع کر دیا ہو۔;)
 

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

ان کے فورم سے ہی یہ خبر ملی تھی کہ رینبو سینٹر میں دستیاب ہے.. خیر کچھ کرتے ہیں..

واللہ الموفق
 

ابوشامل

محفلین
جی مکی بھائی ! رینبو سینٹر کے دکاندار تو ریڈ ہیٹ اور فیڈورا کے سوا کسی لینکس کا نام ہی نہیں جانتے، مجھے یاد ہے کہ جب میں نے Ubuntu مانگی تھی تو پہلے تو چھ مرتبہ مجھے اسے نام بتانا پڑا جس کے بعد بھی اسے سمجھ نہ آیا جس پر میں نے اسے لکھ کر دیا تو اس نے چند دن بعد آنے کا کہا۔ اور حیرتناک بات یہی تھی کہ اس نے وعدے کے مطابق مجھے Ubuntu لا کر دی تھی۔ خیر کراچی او ایس کا کچھ معلوم نہیں اور نہ ہی دکاندار نے کوئی اس طرح کا وعدہ کیا ہے۔ دیکھتے ہیں آپ کو کب ملتی ہے؟ آپ کے پاس آ گئی تو سمجھیں اپنے پاس بھی آ ہی گئی۔
 

عارف انجم

محفلین
اس ربط پر بیک کور کا جو عکس دیا گیا ہے اس پر درج ہے۔

کاروباری اور تجارتی معاملات کے لیے کراچی کمپیوٹرز ایف 126 ریبنو سینٹر صدر کراچی فون نمبر 2787190 سے رابطہ کریں۔

لگتا ہے یہ لنکس کی دوسری ڈسٹروز کی طرح مفت یا صرف سی ڈی کی قیمت پر دستیاب نہیں‌ ہوگا۔ ویسے ریبنو سینٹر کو بم سے اڑانے کی دھمکی بھی آ چکی ہے، ذرا دھیان رہے۔
 
Top