محمداحمد
لائبریرین
Nested List & Indices
وضاحت :
کسی لسٹ کے اندر اگر ایک یا ایک سے زیادہ لسٹ مزید پائی جائیں تو اسے نیسٹڈ لسٹ کہا جاتا ہے۔
Nested List میں بھی اشاریہ کی مدد سے ہم لسٹ کے کسی بھی رکن تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ مثلاً ایک لسٹ دیکھیے:
یہاں t کو ایک لسٹ تفویض (assign) کی گئی ہے جس میں مزید تین سب لسٹس موجود ہیں۔
اوپر دیکھنے سے پتہ چلتا ہے کہ [0]t سے ہمیں لسٹ کا پہلا رکن جو خود ایک لسٹ ہے حاصل ہوا۔ اب اگر اس سب لسٹ میں سے ہمیں کوئی رکن حاصل کرنا ہو تو ہمیں ایک کے بجائے دو اشاریہ دینے ہوں گے ۔ جس کی مثال اس کے نیچے دیکھی جا سکتی ہے۔ یعنی جب ہم نے پہلے اشاریہ میں 0 اور دوسرے اشاریہ میں 1 دیا تو ہمیں پہلی سب لسٹ کا دوسرا رکن 'b' حاصل ہوا۔
اسی طرح ہم منفی اشاریہ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ منفی اشاریہ کی مثالیں درج ذیل ہیں۔
مشق:
درج ذیل دو لسٹ دیکھیے۔
1.1 مثبت اشاریہ استعمال کرتے ہوئے اظہاریہ (Expression) لکھیے جو :
الف ۔ num والی لسٹ سے 5 ریٹرن کرے۔
ب ۔ num والی لسٹ سے 8 ریٹرن کرے۔
ج- ۔ num والی لسٹ سے 7 ریٹرن کرے۔
1.2 مثبت اشاریہ استعمال کرتے ہوئے اظہاریہ (Expression) لکھیے جو :
الف ۔ members والی لسٹ سے Muhib ریٹرن کرے۔
ب ۔ members والی لسٹ سے Bilal ریٹرن کرے۔
ج- ۔ members والی لسٹ سے Anees ریٹرن کرے۔
1.3 منفی اشاریہ استعمال کرتے ہوئے اظہاریہ (Expression) لکھیے جو :
الف ۔ num والی لسٹ سے 5 ریٹرن کرے۔
ب ۔ num والی لسٹ سے 8 ریٹرن کرے۔
ج- ۔ num والی لسٹ سے 7 ریٹرن کرے۔
1.4 منفی اشاریہ استعمال کرتے ہوئے اظہاریہ (Expression) لکھیے جو :

PHP:
>>> t = [['a','b'],['c','d'],['e','f']]
>>> t[0]
['a', 'b']
>>> t[0][1]
'b'
>>> t[2][0]
'e'

>>> t[-1]
['e', 'f']
>>> t[-2][-2]
'c'
>>>
مشق:
درج ذیل دو لسٹ دیکھیے۔
PHP:
num = [[1, 2, 3], [4, 5, 6], [7, 8, 9]]
members = [['Anees', 'Muhib'], ['Tabeer', 'Sajid'], ['Kashfi', 'Bilal' , 'Nain']]