سبق List Methods

List Methods
lists پر کام کرنے کے لئے پائتھون ہمیں مختلف طریقہ کار (methods) فراہم کرتا ہے۔

Append
یہ طریقہ کسی لسٹ کے آخر میں کوئی آئٹم شامل کرنے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔
PHP:
>>> t = ['a','b','c']
>>> t.append('d')
>>> t
['a', 'b', 'c', 'd']
 
Extend
کسی لسٹ میں اضافہ کے لیے اس طریقہ کار کو استعمال کیا جاتا ہے ۔

PHP:
>>> t1 = ['a','b','c']
>>> t2 = ['d','e']
>>> t1.extend(t2)
>>> t1
['a', 'b', 'c', 'd', 'e']
 
Insert
کسی بھی لسٹ میں دی گئی پوزیشن کے حساب سے کوئی نیا رکن شامل کرنے کا کام اس طریقہ کار سے لیا جاتا ہے۔

PHP:
>>> t1 = ['a', 'b', 'c', 'd', 'e']
>>> t1.insert(5,"f")
>>> t1
['a', 'b', 'c', 'd', 'e', 'f']

یہاں ہم نے اشاریہ (index) پوزیشن 5 پر حرف ''f' شامل کروایا ہے۔
 
Remove
یہ طریقہ دلائل میں دی گئی قدر کو لسٹ میں تلاش کرتا ہے اور لسٹ میں ملنے والے پہلے آئٹم کو حذف (remove) کرتا ہے۔

PHP:
>>> t1 = ['v', 'b', 'e', 'j', 'k', 'b', 'f']
>>> t1.remove('b')
>>> t1
['v', 'e', 'j', 'k', 'b', 'f']

اس مثال میں لسٹ میں موجود پہلے 'b' کو حذف کردیا جبکہ بعد میں آنے والے 'b' کو ایسے ہی رہنے دیا۔
 
Sort
یہ طریقہ کسی بھی لسٹ کو حروفِ تہجی یا ہندسوں کی عمومی ترتیب کے اعتبار سے ترتیب دینے کا کام کرتا ہے۔

PHP:
>>> t1 = ['v', 'b', 'e', 'j', 'k', 'b', 'f']
>>> t1.sort()
>>> t1
['b', 'b', 'e', 'f', 'j', 'k', 'v']
>>> t2 = [1,9,8,7,8,4,1,2,6]
>>> t2.sort()
>>> t2
[1, 1, 2, 4, 6, 7, 8, 8, 9]
 
Len فنکشن
اس فنکشن کی مدد سے لسٹ کی لمبائی معلوم کی جا سکتی ہے۔ لسٹ کی لمبائی سے مراد لسٹ میں موجود اراکین کی تعداد معلوم کرنا ہے۔

PHP:
َََ>>> voc = ["Hamza", "Maryam", "Shakeeb"]
>>> print(f"Number of elements in voc list => {len(voc)}")
Number of elements in voc list => 3
 
Top