سبق List Methods

محمداحمد

لائبریرین
List Methods

lists پر کام کرنے کے لئے پائتھون ہمیں مختلف طریقہ کار (methods) فراہم کرتا ہے۔

Append
یہ طریقہ کسی لسٹ کے آخر میں کوئی آئٹم شامل کرنے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔
PHP:
>>> t = ['a','b','c']
>>> t.append('d')
>>> t
['a', 'b', 'c', 'd']
>>>
 
Extend
کسی لسٹ میں اضافہ کے لیے اس طریقہ کار کو استعمال کیا جاتا ہے ۔

PHP:
>>> t1 = ['a','b','c']
>>> t2 = ['d','e']
>>> t1.extend(t2)
>>> t1
['a', 'b', 'c', 'd', 'e']
>>>
 
Insert
کسی بھی لسٹ میں دی گئی پوزیشن کے حساب سے کوئی نیا رکن شامل کرنے کا کام اس طریقہ کار سے لیا جاتا ہے۔
PHP:
>>> t1 = ['a', 'b', 'c', 'd', 'e']
>>> t1.insert(5,"f")
>>> t1
['a', 'b', 'c', 'd', 'e', 'f']
>>>

یہاں ہم نے اشاریہ (index) پوزیشن 5 پر حرف ''f' شامل کروایا ہے۔
 
Remove
یہ طریقہ دلائل میں دی گئی قدر کو لسٹ میں تلاش کرتا ہے اور لسٹ میں ملنے والے پہلے آئٹم کو حذف (remove) کرتا ہے۔

PHP:
>>> t1 = ['v', 'b', 'e', 'j', 'k', 'b', 'f']
>>> t1.remove('b')
>>> t1
['v', 'e', 'j', 'k', 'b', 'f']
>>>

اس مثال میں لسٹ میں موجود پہلے 'b' کو حذف کردیا جبکہ بعد میں آنے والے 'b' کو ایسے ہی رہنے دیا۔
 
pop
کسی بھی لسٹ میں دی گئی پوزیشن پر موجود رکن کو حذف کر دیتا ہے۔
PHP:
>>> t1 = ['a', 'b', 'c', 'd', 'e']
>>> t1.pop(0)
'a'
>>> t1
['b', 'c', 'd', 'e']
>>>

یہاں 0 پوزیشن پر موجود رکن 'a'کو حذف کردیا گیا ہے۔
تاہم list.pop میں اشاریہ ( index) پوزیشن اختیاری (optional) ہوتا ہے۔ اور اگر ہم اشاریہ ( index) پوزیشن نہ دیں تو یہ لسٹ میں موجود سب سے آخری آئٹم کو حذف کر دیتا ہے۔
PHP:
>>> t1 = ['a', 'b', 'c', 'd', 'e']
>>> t1.pop()
'e'
>>> t1
['a', 'b', 'c', 'd']
>>>
 
Sort
یہ طریقہ کسی بھی لسٹ کو حروفِ تہجی یا ہندسوں کی عمومی ترتیب کے اعتبار سے ترتیب دینے کا کام کرتا ہے۔
PHP:
>>> t1 = ['v', 'b', 'e', 'j', 'k', 'b', 'f']
>>> t1.sort()
>>> t1
['b', 'b', 'e', 'f', 'j', 'k', 'v']
>>> t2 = [1,9,8,7,8,4,1,2,6]
>>> t2.sort()
>>> t2
[1, 1, 2, 4, 6, 7, 8, 8, 9]
>>>
 
Reverse
یہ طریقہ کسی بھی لسٹ کی ترتیب کو اُلٹنے کا کام کرتا ہے۔
PHP:
>>> t1 = ['a', 'b', 'c', 'd', 'e']
>>> t1.reverse()
>>> t1
['e', 'd', 'c', 'b', 'a']
>>>
 
Top