جناب عالی دو آپریٹنگ سسٹم استعمال کرتے ہوئے پارٹیشن کو چھوٹا بڑا کرنا رسکی کام ہے۔ بہتر ہو گا کہ آپ ہوم فولڈر سے غیر ضروری چیزیں حذف کر دیں۔ اور ڈاؤنلوڈز وغیرہ کے لیے الگ پارٹیشن استعمال کریں۔ میں دس جی بی میں لینکس انسٹال کرتا رہا ہوں اور کبھی یہ ایرر نہیں آیا تھا۔ پیکج مینجر کھول کر پرانا کرنل کا ورژن ان انسٹال کر دیں۔ اوبنٹو کے ہوتے ہوئے میں آپ کو پارٹیشن ٹیبل سے چھیڑ چھاڑ کا مشورہ بالکل نہیں دوں گا۔ اگر آپ نے یہ کرنا ہی ہے تو اوبنٹو والی پارٹیشن کو حذف کریں۔ اور دوبارہ سے نئی پارٹیشن بنائیں بڑے سائز کی، ری انسٹال کر کے جو مرضی کریں۔ ورنہ ڈیٹا اڑا تو آپ ریکوری سافٹویر ڈھونڈ رہے ہوں گے۔