مضمون Microsoft Office 2003 (Urdu Interface) Tutorials

اکبر سجاد

محفلین
ٹیوٹوریل۔ مائیکروسافٹ اردو آفس 2003ء
(قارئیں اردو محفل کی نذر)
(بوجہ اردو آفس کے سکرین سیپ اپ لوڈ نہیں ہو سکے، بہرحال اس ٹیوٹوریل میں، مائیکروسافٹ اردو آفس کے اجراء، ونڈوز ایکس میں اردو کے اختیارات، آن سکرین کلیدی تختہ کے اسباق، ورڈ، ایکسل، پاور پوائنٹ اور آؤٹ لک ایکسپریس کی کمانڈوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے۔ امید ہے قارئین اردو محفل پسند فرمائیں گے۔ دعاؤں کا طالب، اکبر سجاد، معاون افسر اطلاعیات، مرکز فضیلت برائے اردو اطلاعیات، مقتدرہ قومی زبان، اسلام آباد۔ پاکستان)

مائیکروسافٹ کارپوریشن سے اپنی مصنوعات Windows XP اور MS Office 2003کے مواجہ پیک کی اردو تیاری مکمل کر لی ہے۔ اس سلسلے میں انھوں نے 23۔ دسمبر 2005ءکو ویب سائٹ پر آفس 2003ءکے لائسنس یافتہ صارفین کے لیے اردو آفس کا بلامعاوضہ اجرا کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں ایک وڈیو پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔
اس وڈیو پریس کانفرنس سے کراچی سے مائیکروسافٹ کے کنٹری مینجر جناب جواد الرحمن نے جبکہ امریکہ سے جناب اینڈی عبار اور مقتدرہ قومی زبان سے ڈاکٹر عطش نے ٹیلیفون خطاب کیا۔ جناب جواد الرحمن نے مائیکروسافٹ کی پاکستان کے لیے پالیسیوں کے بارے میں بتایا۔ جناب اینڈی عبار نے مجموعی طور پر مائیکروسافٹ کی دنیا بھر کی زبانوں میں لوکلائزیشن کے حوالے سے بات چیت کی، اردو کے مقامی زبان پروگرام کی تیاری کے سلسلے میں انھوں نے مقتدرہ قومی زبان اور اس کے اردو لوکلائزیشن کے ماہرین کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے کہا کہ اگر مقتدرہ قومی زبان کا تعاون شامل حال رہتا تو مائیکروسافٹ کی مصنوعات کو اردو زبان میں پیش کرنا ممکن نہ تھا۔
مائیکروسافٹ مصنوعات کو اردو زبان میں ڈھالنے (Localization) کی مشکلات کو ڈاکٹر عطش درانی نے تفصیلاًً بتایا۔ انھوں نے کہا کہ اردو ایک موضوعی زبان ہے جس میں انگریزی ترجمہ کرنا خصوصا مائیکروسافٹ کے فراہم کردہ سانچے کے مطابق ، جس میں انھوں نے درج ذیل پابندیاں عائد کی تھیں، آسان کام نہیں تھا۔
مائیکروسافٹ نے ترجمہ کی معیار بندی کو برقرار رکھنے کے لیے جو اصول وضع کیے تھے ان میں پہلا اصول یہ تھا کہ کسی بھی انگریزی فقرے کا ترجمہ انگریزی سے دس فیصد زیادہ نہ ہو۔ انگریزی اردو مترجم ہی یہ جان سکتا ہے کہ یہ کتنا مشکل کام تھا۔ دوسرا اصول یہ بتایا گیا کہ تقریبا سات لاکھ پچاس ہزار کے قریب الفاظ میں کسی بھی لفظ کے لیے صرف ایک ترجمہ استعمال کیا جائے۔ جبکہ اردو زبان میں صرف Next کے لیے اگلا، اگلے، اگلی اور آگے سمیت چار الفاظ موجود ہیں۔ ان حالات میں تراجم اور ان کی ڈیٹا بیس میں تیاری کے کام کو انتہائی مہارت اور سرعت سے انجام دیا گیا۔ یہی وجہ سے کہ آپ مائیکروسافٹ اپنی مصنوعات کو اردو زبان میں پیش کرنے کے قابل ہوا ہے۔ اس موقع پر موجود صحافیوں کے سوالوں کے جواب بھی دیے گئے۔ مائیکروسافٹ اردو آفس ٣٠٠٢ء مائیکروسافٹ کی ویب سائٹ http/www.microsoft.com/downloads /details.aspx?FamilyId=CCF199BC- C98 7-48F5-9707-DC6C7D0E35D0&displaylang=ur سے بلامعاوضہ ڈائون لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
اردو زبان میں مائیکروسافٹ کی مصنوعات کی پہلی قسط کے اجراء مائیکروسافٹ آفس 2003ءمیں سے Microsfot Word، Microsoft Excel، Microsoft PowerPoint، اور Out Look Express کا اُردو زبان میں اجراء شامل ہے۔ اس اجراء کے ساتھ ہی دنیا بھر میں کہیں بھی، کوئی بھی صارف Control Pannel کے Regional and Language Options سے East Asian Languages کا اختیار منتخب کر کے اردو زبان میں لفظ کاری، ڈیٹا بیس بنا اور ویب ڈیزائننگ کر سکتا ہے۔ Windows XP میں اردو کے اختیار کو اہل بنانے کے لیے آپ Startمینیو سے Settings کے ذریعے Control Pannel میں جائیں ۔وہاںRegional and Language Options پر دہرا کلک کریں۔ Langugage Tab میں Detailsمیں اردو زبان کی تنصیب کے لیے Install file for East Asian Languages کا اختیار منتخب کریں۔ اس طرح کمیپوٹر آپ سے Windosw XP کی وہ سی ڈی طلب کرتا ہے جس سے آپ نے پہلی مرتبہ ونڈوز ایکس پی کی تنصیب کی ہو۔ اسی سی ڈی سے وہ ونڈوز کے سسٹم ٣٢ میں .dll مسلوں کی اردو زبان کے لیے سیٹنگیں تبدیل کر کے ٹاسک بار میں اردو زبان کی شبیہ داخل کر دیتا ہے۔ اس طرح آپ کے کمپیوٹر پر WindowsXP کے ساتھ مائیکروسافٹ کے کسی بھی مصنوعہ میں اردو زبان میں کام کرنے کا اختیار حاصل ہو جاتا ہے۔ اس عمل کے بعد آپ Start مینیو سے Programms سے Accessories (لوازمات) سے On Screen Keyboard منتخب کر سکتے ہیں۔ اس کلیدی تختہ پر مائوس کی مدد سے کلک کر کے بھی آپ مائیکروسافٹ کی کسی بھی مصنوعہ میں لفظ کاری کا عمل سرانجام دے سکتے ہیں۔ مائیکروسافٹ کے اردو زبان کے لیے آن سکرین کلیدی تختہ کا عکس اس صفحہ کے پایان میں بغیر شفٹ اوراور اگلے صفحہ پر شفٹ دبانے کے بعد دونوں انداز میں دیا گیاہے۔
یہ کلیدی تختہ اسی کلیدی تختہ کے مطابق ہے جسے مقتدرہ قومی زبان نے پاکستان کے قومی شناختی کارڈ کے اجراءمیں استعمال ہونے والے اردو کے سب سے بڑے ڈیٹا بیس کے لیے حروف کے فیصد استعمال کی بنیاد پر بنایا تھا۔ نادرا (National Database and Regitration Authority ) نے مقتدرہ کے تیار کردہ حروف کے فیصد استعمال کے مطابق اس کلیدی تختہ کے لیے اپنی ٹیسٹ رپورٹ میں یہ ثابت کیا کہ اس کلیدی تختہ پر اردو کے تقریباََ 67 فیصد الفاظ بغیر شفٹ کلید دبائے ٹائپ کیے جا سکتے ہیں۔ یہ خوبی اس سے قبل اردو ٹائپ کاری و ڈیٹا بیس کے لیے استعمال ہونے والے درجن بھر کلیدی تختوں میں سے کسی میں بھی نہیں تھی۔

عملی اسباق برائے ٹائپکاری:
Windows XP میں دستیاب کلیدی تختہ کی تربیت کے لیے درج ذیل اسباق کے مطابق تربیت حاصل کرنے سے اردو لفظ کاری اورڈیٹا بیسز کی تیاری بہتر رفتار اور کارکردگی سے عمل میں لائی جا سکتی ہے۔ اس کلیدی تختہ کے مطابق لفظ کاری کی تربیت حاصل کرنے کے لیے درج ذیل اسباق کے مطابق عمل کر کے آپ باآسانی ونڈو ایکس پی اور آفس 2003ءو مابعد میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔
پہلا سبق:

دایاں ہاتھ (بنیادی کلیدوں پر)
؛ ی ک ا ہ

بایاں ہاتھ (بنیادی کلیدوں پر)
م و ر ن

دوسرا سبق: (انگشت شہادت سے اگلی ایک ایک کلیدوںکو دبائیں اور پھر ہاتھوں کو واپس بنیادی کلیدوں پر لے جائیں)۔
دایاں ہاتھ
؛ ی ک ا ہ ا

بایاں ہاتھ
م و ر ن ل ن
تیسرا سبق: اب انگلیوں کو اسی ترتیب سے ہندسوں اور بنیادی قطار کے درمیان والی قطار پر لے جائیں۔ مشق کے بعد ہاتھوں کو بنیادی کلیدوں پر لے جائیں۔
دایاں ہاتھ
ح ج ب ت

بایاں ہاتھ
ط ص ھ د
چوتھا سبق: اس سبق کے ساتھ ہی دو قطاروں میں موجود کلیدوں پر حروف کی مشق مکمل ہو جائے گی۔
دایاں ہاتھ
ح ج ب ت پ ت

بایاں ہاتھ
ط ص ھ د ٹ د
پانچواں سبق: انگلیوں کو بنیادی کلید والی قطار سے نیچے والی قطار میں اسی ترتیب سے لے جائیں اور چار چار حروف ٹائپ کریں
بایاں ہاتھ
/ ۔ ، ع

دایاں ہاتھ
ق ف ے س
چھٹا سبق: انگشت شہادت سے اگلی ایک ایک کلیدوںکو دبائیں اور پھر ہاتھوں کو واپس بنیادی کلیدوں پر لے جائیں۔ اس طرح بغیر شفٹ کے کلیدی تختہ پر موجود تمام حروف کی مشق مکمل ہو جائے گی۔
بایاں ہاتھ
/ ۔ ، ع غ

دایاں ہاتھ
ق ف ے س ش

ساتواں سبق: شفٹ میں عام طور پر وہ حروف رکھے گئے ہیں جن کا اردو میں فیصد استعمال بہت کم ہے۔ پھر بھی ان کی مشق ضروری ہے۔ اس میں الف سے ے تک تمام حروف کو ترتیب سے ٹائپ کریں اور اس طرح شفٹ والے حروف بھی شامل ہو جائیں گے:
ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ ر ڑ ز ژ س ش ص ض ط ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ءی ے۔

آٹھواں سبق:
اس سبق میں کلیدی تختہ کی ہندسوں والی قطار میں سے ١ تا٠ ہندسوں کی مشق کریں۔ اس طرح تمام کلیدی تختہ کے حروف اور ہندوسوں کی مشق مکمل ہو جائے گی۔ آپ حسب ضرورت دو یا تین کے جوڑوں والے الفاظ ٹائپ کریں۔ شروع شروع میں ٹائپ کیے جانے متن کو بار بار دہرانے سے کام میں پختگی پیدا ہوتی ہے اور اغلاط پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

کلیدی تختہ پر مہارت حاصل کرنے کے بعد مائیکرو سافٹ آفس جس میں Microsoft Word, Microsoft Excel, Microsoft PowerPoint اور Microsoft Outlook Express شامل ہے ، کے بنیادی فیچر کی تفصیل درج کی جا رہی ہے۔

Microsoft Word
مائیکروسافٹ کی مصنوعات میں دفتری امور کی انجام دہی کے لیے سب سے زیادہ استعمال ہونے والا سافٹ ویئر ہے۔ ایک بین الاقوامی معاہدے کے طور معیار بندی کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے تمام سافٹ ویئر ڈویلپر اپنے مینیو اسی معیار کے مطابق بعینہ تیار کریں گے۔ اس کا ایک فائدہ عمومی طور پر صارف کو پہنچتا ہے وہ یہ کہ جب بھی کوئی صارف کوئی ایک سافٹ ویئر سیکھ لیتا ہے تو ایک جیسے مینیو ہونے کی وجہ سے اگلا سافٹ ویئر اسے آسان نظر آنے لگتا ہے۔ آئیے اب مائیکروسافٹ ورڈ کا جائزہ لیں۔ بنیادی مینیو درج ذیل ہے:
مسل File)
تدوین:(Edit)
منظر:(View)
داخل کریں:(Insert)
وضع:(Format)
ٹول:(Tool)
جدول:(Table)
دریچہ:(Window)
مدد:(Help)
مسل مینیو میں دج ذیل احکامات ہوتے ہیں:
نیا: نئی مسل کھولنے کے لیے۔
کھولیں: پہلے سے موجود اور محفوظ مسل کھولنے کے لیے۔
بند کریں: موجود مسل بند کرنے کے لیے۔
محفوظ: مسل محفوظ کرنے کے لیے۔
محفوظ بطور: محفوظ شدہ مسل کو کسی نئے نام سے محفوظ کرنے کے لیے۔
محفوظ بطور ویب صفحہ: بنائی گئی مسل کو بطور ویب صفحہ محفوظ کرنے کے لیے۔
تلاش مسل: مسل تلاش کرنے کے لیے۔
چھپائی پیش منظر: طباعت سے قبل کسی بھی مسل کا منظر ملاحظہ کرنے کے لیے۔
صفحہ سیٹ اپ: حسب ضرورت طباعتی مواد کو حاشیے دینے اور مرضی کے مطابق لے آؤٹ دینے کے لیے۔
چھاپیں: تیار مسل کی طباعت کے لیے۔
مرسلہ بنام: تیار کردہ مسل کو ای میل، فیکس یا کسی دوسرے میڈیا کے ذریعے بھیجنے یا چھاپنے کے لیے۔
خواص: مسل سے متعلق دیگر معلومات اور خصوصیات درج کرنے کے لیے۔
خروج کریں: پورا پروگرام بند کرنے کے لیے۔
آپ نے اندازہ لگایا ہوگا کہ مسل مینیو جو انگریزی کمپیوٹر میں File کے نام سے معنون ہے، اس میں یہی احکامات اسی معیار کے مطابق استعمال ہوتے ہیں۔
تدوین مینیو:
تدوین مینیو میں جیسا کہ نام سے ظاہر ہے کسی بھی مسل کی تدوین، متن پر نظر ثانی اور ترمیم و اضافہ سے متعلق امور انجام دیے جاتے ہیں۔ مسل کے بعد یہ سب سے زیادہ اہم اور بار بار استعمال ہونے والا مینیو ہے۔ اب تدوین مینیو کا جائزہ لیتے ہیں:
کا لعدم کریں: پچھلا عمل ختم کریں۔
دہرائیں: پچھلا عمل دہرائیں۔
کاٹیں: مسل میں سے متن کو کاٹنے کے لیے
نقل: منتخب شدہ متن کو نقل کرنے کے لیے۔
جوڑیں: نقل شدہ متن کو مطلوبہ مقام پر جوڑنے/ چسپاں کرنے کے لیے۔
خاص جوڑیں: نقل شدہ متن کو خصوصی طور پر جوڑنے کے لیے۔
بطور بالا ربط جوڑیں: بطور ہائپر لنگ کا بالا ربط جوڑنے کے لیے۔
صاف کریں: کسی بھی متن کو مٹانے کے لیے۔
ڈھونڈیں: کھلی ہوئی مسل میں سے کوئی متن/ لفظ ڈھونڈنے کے لیے۔
بدل دیں: مسل میں سے کسی بھی لفظ کا جملہ کو بدلنے کے لیے۔
جائیں بطرف: اگر مسل کئی صفحات پر مبنی ہو تو مطلوبہ صفحہ پر جانے کے لیے۔
منظر مینیو:
جیسا کہ نام ہی سے ظاہر ہے اس مینیو کے تحت مسل کی منظر کاری سے متعلق امور زیر بحث آتے ہیں۔ آئیے ایک ایک کر کے تمام کا جائزہ لیتے ہیں:
عام: مسل کو عام انداز میں دیکھنے کے لیے۔
ویب لے آ‎ؤٹ: مسل کو ویب لے آ‎ؤٹ میں منظر کرنے کے لیے۔
لے آ‎ؤٹ چھپائی: مسل کو اس طرز پر منظر کرنے کے لیے جس میں چھاپی یا طبع کی جائے گی۔
ٹول بار: منظر مینیو کا سب سے اہم احکامات ٹول بار ہے جس کے تحت Microsoft Word میں ڈرائینگ، معیاری، ورڈ آرٹ، متن خانہ، ویب، متن خانہ اور اسی قسم کے کئی ٹول مہیا کیے گئے ہیں جن کی مدد سے آپ اپنی دستاویز کو مزید بہتر انداز میں سنوار سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ اس منظر مینیو میں نشانیاں، زوم و پوری سکرین جیسی بہت کم استعمال ہونے والے احکامات شامل ہیں۔
داخل کریں:
مینیو جیسا کہ نام ہی سے ظاہر ہے تیار کی جانے والی مسل میں متعدد احکامات داخل کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اس مینیو کے تحت درج ذیل احکامات آتے ہیں:
روک: صفحہ، کالم، پیرا گراف توڑ کر نیا صفحہ کالم یا پیرا گراف بنانے کے لیے۔
صفحہ نمبر: صفحہ نمبر داخل کرنے کے لیے۔
تاریخ: مسل میں تاریخ اور دیگر اوقات داخل کرنے کے لیے۔
اس کے علاوہ اس مینیو میں ڈایا گرام، تصویر، آبجیکٹ متن خانہ، بالا ربط داخل کرنے کے بارے میں احکامات مہیا کیے گئے ہیں جن کی مدد سے آپ اپنی تیار کردہ دستاویز میں کئی معلومات داخل کر سکتے ہیں۔
وضع:
ورڈ کی مینیو فہرست میں اگلا مینیو وضع ہے۔ جیسا کہ نام سے ظاہر ہے اس مینیو میں دستاویز کی وضع قطع مثلا فانٹ ، پیرا گراف، خیالیے وغیرہ جیسے اہم احکامات داخل کر کے دستاویز کو خوبصورت انداز میں پیش کرنے کے قابل بنایا جاتا ہے۔
آئیے اب وضع مینیو میں سے چند اہم احکامات کا باری باری جائزہ لیں۔
فانٹ: یہ احکام دستاویز میں مختلف قسم کی فانٹ طرزیں ہیں، ان کو جلی، اٹالک اور خفی بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
پیرا گراف: پیرا گراف بھی لفظ کاری کے میدان میں ایک اہم احکام ہے اس کے تحت صفحہ کے اوپر، نیچے ، دائیں، بائیں حاشیے کا تعین کیا جاتا ہے۔ حاشیے جتنی بہترین ذہانت سے لگائے جائیں دستاویز اتنی ہی خوبصورت نظر آتی ہے۔
شقیں اور نمبر: پیرا گراف کو شقیں اور نمبر لگانے کے لیے۔
بارڈر اور شیڈنگ: دستاویز میں مختلف طرز کے بارڈ اور شیڈ استعمال کرنے کے لیے۔
حرفی صورت تبدیل کریں: اس احکام کے تحت یہ سہولت دی گئی ہے کہ آپ انگریز ی میں پوری میں ایک احکام کے تحت بڑے حروف، چھوٹے حروف ، جملہ اور عنوان کے مطابق متن تبدیل کر سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ وضع مینیو میں پس منظری رنگ، خیالیے اور خود وضع جیسے احکامات شامل ہیں۔ اگر آپ ٹائپ کی گئی دستاویز کو اخباری کالموں میں تبدیل کرنا چاہتے تو کالم کا حکم بھی اسی مینیومیں شامل ہے۔ اس کے علاوہ جدولوں کے متعلق چند احکام بھی شامل ہیں۔

مائیکروسافٹ ورڈ میں چند اور مینیو جیسا کہ ٹول جدول دریچہ اور مدد بھی شامل ہیں۔ اس میں بھی کئی احکامات مثلا زبان، ہجے، گرامر جیسے امور کے ساتھ ساتھ دستاویزات میں جدول داخل کرنا وغیرہ شامل ہے۔ اس طرح مائیکروسافٹ نے Microsoft Office 2003 اردو مواجہ پیک کا اجراءکرکے کمپیوٹر کاری کی دنیا کو ایک نئی جہت دے دی ہے۔
مائیکرو سافٹ آ‎فس میں مائیکروسافٹ ورڈ کے علاوہ اکائونٹنگ سے متعلق روز مرہ امور انجام دینے کے لیے ڈیٹا بیس Microsoft Excel اور اپنی مصنوعات، خیالات اور اداروں کی پیش کشیں تیار کرنے کے لیے Microsoft PowerPoint انٹرنیٹ کی دنیا میں خط کتابت کے مسائل اردو زبان میں حل کرنے کے لیے Outlook Express بھی شامل ہیں۔
Microsoft PowerPoint
جیسا کہ شروع میں بیان کیا جا چکا ہے کہ اگر Èپ کمپیوٹر پر کسی بھی ایک سافٹ ویئر کو تفصیل سے سیکھ جائیں تو اس بعد خصوصی قسم کے احکامات کے علاوہ عمومی طور پر آپ ہے سافٹ ویئر چلانے کے قابل ہو جاتے ہیں۔ Microsoft PowerPoint میں آپ ہر قسم کی کاروباری ، تجارتی، دفتری، پیشہ ورانہ، اور کئی اور قسم کی پیش کشیں تیار کر سکتے ہیں۔
Microsoft PowerPoint میں بھی اسی عالمی معیار میں مینیوز تیار کیے گئے ہیں جس کی ایک ایک کر کے Microsoft Word میں وضاحت کرنے کی کوشش کی گئی ہیں۔ مسل کھولنے، بند کرنے اور دیگر عمومی امور کے لیے وہی احکامات استعمال کیے گئے ہیں لیکن یاد رہے کہ سافٹ ویئر اپنے مخصوص امور انجام دینے کے لیے مخصوص احکامات بھی ہوتے ہیں جن کی وضاحت کے لیے اس سافٹ ویئر میں موجود سہولیات کے مطابق ہی عمل کرنا پڑتا ہے۔ اس لیے Microsft PowerPoint بھی Microsft Word سے صرف اپنے خصوصی فیچر کی حد تک ہی مختلف ہے۔
یہ انسان کی فطری خواہش ہوتی ہے کہ وہ جو اشیائ، پروگرام یا نمایش دیگر لوگوں کے سامنے پیش کرتا ہے۔ وہ اس اشیاءاس قدر مثالی ہوں کہ ان پر کوئی انگلی نہ اٹھا سکے۔ مائیکروسافٹ کے اردو مواجہ پیک کی تیاری سے قبل دنیا بھر میں تمام لوگ اس بات پر مجبور تھے کہ وہ اپنی کاروباری پیش کشیں انگریزی، فرانسیسی، جاپانی اور دیگر ترقی یافتہ زبانوں ہی میں پیش کریں۔ مگر اردو مواجہ پیک کہ کے اجراءاور ونڈو ایکس پی میں اردو کی معاونت کے حصول کے بعد اب آسانی سے تمام پیش کشیں اردو میں منفرد انداز میں پی کی جا سکتی ہیں۔ اس میں معیار کے حساب سے Microsft PowerPoint کے تمام خواص بعینہ استعمال کیے جا سکتے ہیں، ان میں کسی قسم کی کمی و بیشی نہیں۔ فرق صرف اتنا ہے کہ اب کمپیوٹر بدیسی زبان میں نہیں بلکہ Èپ کی اپنی زبان اردو میں مکالمہ بازی کرنے کے قابل ہو گیا ہے۔
ان پیش کشوں میں مختلف قسم کی حرکت اندازی سکیمیں اور خود بخود چلنے کے سلائیڈ عبور کے لیے مرضی کے مطابق وقت دے سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس سافٹ ویئرمیں آپ کسی سلائیڈ یا تمام سلائیڈوں پر اکٹھی یا علیحدہ علیحدہ حرکت اندازی سکمیں لگا سکتے ہیں۔ اس ساتھ ساتھ آپ اپنی پسند سے سلائیڈوں پر مختلف قسم کی ڈیزائننگ جو موقع محل کی مناسبت سے ہو منتخب کر سکتے ہیں۔
اس سافٹ ویئر میں اب آپ نہ صرف انگریزی بلکہ آپ اردو، فارسی، عربی اور دائیں سے بائیں لکھی جانے والی ہر زبان میں پیش کش تیار اور ویب پر بھی بھیج سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ اپنی پسندیدہ پیش کش میں تصاویر ، فلمیں اور آوازیں بھی شامل کر سکتے ہیں۔ اب یہ ممکن ہے کہ آپ اردو میں اپنی پیش کشوں کو سجا کر اردو کے مزاج کے مطابق پیش کر سکیں۔

Microsoft Excel
آئیے اب مائیکرو سافٹ Excel کا کچھ جائزہ پیش کیا جائے۔
Microsoft Excel میں اب اردو میں آپ تمام قسم کی کمپیوٹرکاری کر سکتے ہیں۔ مائیکروسافٹ کے اردو مواجہ پیک Microsoft Excel کے تحت بھی آپ وہی فارمولے اور سہولیات کے حامل ہیں جنھیں آپ ان مصنوعہ کے انگریزی مواجہ پیک میں حاصل کرنے کے اہل تھے۔ آپ بعینہ اپنے ادارے کے عملے کی تنخواہیں، اپنے ادارے کے تمام تر حسابات اور دیگر تجارتی امور انجام دے سکتے ہیں۔ فرق صرف اتنا ہوگا کہ اس سے قبل آپ تمام اندراجات انگریزی زبان میں درج کرنے کے پابند تھے مگر اب آپ ان تمام اندراجات کو پاکستان کی قومی زبان اردو میں انجام دے سکتے ہیں۔ آپ کسی بھی تجارتی لین کی تمام تر تفاصیل اردو میں درج کر سکتے ہیں۔ اس طرح اب کسی بھی ادارے کے تمام تر امور مائیکروسافٹ ایکسل کے ورق پر تیار کر سکتے ہیں۔ یہ بات اپنی جگہ حقیقت پر مبنی ہے کہ اس سے قبل تقریبا تمام مالیاتی اور تجارتی لین دیں میں مائیکروسافٹ ایکسل راج کر رہا ہے۔ اب آپ وہ تمام فیچر جو اس سے قبل صرف اور صرف انگریزی میں موجود اردو میں مکمل طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔ اس سے اس بات کا اندازہ آسانی سے لگایا جا سکتا ہے کہ جب ایک صارف اپنے تمام تر لین دین کا اپنی زبان میں اندراج کرنے کے قابل ہوگا تو وہ تمام نقائص جو ایک زبان کے نہ جاننے کی وجہ سے باقی رہ جاتے تھے باسانی دور کیے جا سکتے ہیں۔

Microsoft Outlook Express
ایک زمانے میں یہ ایک خواب تھا کہ ای میل اردو میں ارسال اور وصول کی جائے۔ پرنٹ میڈیا پر موجود چند اردو سافٹ ویئر بھی یہ سہولت فراہم کرنے سے عاری تھے۔ کیونکہ انٹرنیٹ کے لیے اردو کے حروف کا سفر ممکن نہیں تھا۔ اس لیے ای میل بھیجنے کے لیے نقش یا تصویر کا سہارا لیا جاتا رہا۔ آج بھی ابھی تک چونکہ لوگ مائیکرو سافٹ کی طرف سے جاری کردہ اردو مواجہ پیک اور اس شامل مصنوعات کے بارے میں پوری طرح علم نہیں رکھتے۔ اس لیے آج بھی جب کسی سے یہ کہا جائے تو کہ جی اب کمپوٹر اردو میں ہوگیا ہے۔ تمام احکامات اور ہدایات بھی اردو میں ہیں تو پہلا سوال یہی ہوتا ہے کہ کیا ای میل بھی اردو میں بھیجی اور وصول کی جا سکتی ہے۔ اس جواب پر خوشی کی انتہاء دیکھنے کے قابل ہوتی ہے جب یہ جواب دیا جائے جی ہاں آپ ای میل کے علاوہ ویب ڈیزائننگ بھی اردو میں کرنے کے قابل ہیں۔
مگر نہ صرف یہ کہ آپ Microsoft Outlook Express کے ذریعے اردو میں ای میل بھیج اور وصول کر سکتے ہیں۔ بلکہ وہ تمام فیچر بھی استعمال کر سکتے ہیں جو دنیا کی کسی بھی ترقی یافتہ زبان کے لیے موجود ہیں۔ اب وہ خواب نہ صرف پورا ہو چکا ہے بلکہ اب انٹرنیٹ کی ٹریفک بھی اردو زبان میں رواں دواں ہے۔ گوکل، مائیکروسافٹ، بی بی سی سمیت کئی ادارے اپنی بات کو آسانی سے ویب کی صورت میں انٹرنیٹ پر پیش کر چکے ہیں۔ جہاں سے آپ کسی بھی متن کو اپنی خواہش اور ضرورت کے مطابق کسی بھی مائیکروسافٹ مصنوعہ میں نقل کر سکتے ہیں جیسے آپ ویب سے ڈؤن لوڈ کردہ انگریزی یا کسی دوسری ترقی یافتہ زبان میں حسب ضرورت استعمال کر سکتے ہیں۔ اب ویب سے اردو متن بھی ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے اور اسے مائیکروسافٹ کی منصوعات میں حسب ضرورت استعمال کیا جا سکتا ہے۔
٭٭٭
 
Top