microsoft word میں اردو کیسے لکھتے ہیں

شمشاد

لائبریرین
ارے خرم بھائی یہ کیا؟ تو آپ کیسے اردو لکھتے رہے ہیں؟

اس میں اردو دوست کلیدی تختہ انسٹال کر لیں اعجاز بھائی کا بنایا ہوا ہے اور آرام سے اردو لکھیں۔
 

بلال

محفلین
کافی ایسے دوست ہیں جو یہاں اردو محفل کے اردو ویب پیڈ کو ہی استعمال کرتے ہوئے اردو لکھتے ہیں لیکن م س ورڈ یا کسی بھی سافٹ ویئر میں اردو لکھنا نہیں جانتے۔ اسی چیز کے حل کے لئے تو میں نے اردو اور کمپیوٹر کے نام سے کتابچہ لکھا تھا تاکہ زیادہ سے زیادہ معلومات ایک جگہ اکٹھی کی جا سکے۔
خرم شہزاد خرم بھائی آپ درج ذیل میں سے کسی بھی جگہ جا کر ساری معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
محفل کے اس دھاگہ پر
میرے بلاگ پر
یا یہ پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کریں
یہ تینوں ایک ہی چیز ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
بلال بھائی یہ اتنا پرانا رکن، اس کو تو جرمانہ ہونا چاہیے کہ اسے یہی نہیں معلوم۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
معافی چاہتا ہوں میں اصل میں کاپی پیسٹ کر لیتا تھا آج ضرورت پڑھی تو شرمندگی ہوئی یہاں عربی ہے لیکن اردو نہیں ہے اس لے میں نے سوچا پوچھ لوں شکریہ
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
السلام علیکم اردو محفل کا بہت شکریہ جس کی وجہ سے آج میں
Micro Soft Word
میں اردو لکھ سکتا ہوں بہت شکریہ اردو محفل کا
 

مغزل

محفلین
میں ورڈ میں اردو لکھا ہو ں تو
و ت ں و ہ ا ھ ک ل و درا ں ی م ڈ ر و ں ی م ۔

آتا ہے کیوں ؟؟ کوئ حل ہے۔۔
 

جہانزیب

محفلین
مغل بھائی لگتا ہے، آپ نے دائیں‌ سے بائیں‌ اور ایشائی زبانوں‌ کو بحال نہیں‌ کیا ہوا ۔
 
Top