moderator has approved it for posting

راجہ صاحب

محفلین
السلام علیکم

یہ میرے ساتھ کیا ہو رہا ہے

یہاں اردو محفل فورم > مذہب اور نظریات > سیرتِ سرورِ کائنات > درود بر حبیبِ خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم - 13 پوسٹ کرنے یہ میسج آ رہا ہے :(
راجہ صاحب
Thank you for posting! Your post will not be visible until a moderator has approved it for posting.
جبکہ میں پہلے بھی یہاں‌ پوسٹ کرتا رہاہوں :(
 

نبیل

تکنیکی معاون
مجھے مجبورا اس فورم کو بھی موڈریشن کے تحت لانا پڑا ہے کیونکہ لوگ یہاں بھی مناظرے بازی سے باز نہیں آ رہے تھے۔ اس کے لیے معذرت۔
 

شمشاد

لائبریرین
مذہب و نظریات کے زمرے میں پیغام موڈیریٹر کی منظوری کے بعد ہی نظر آتے ہیں۔ لیکن یہ دھاگہ تو ان میں نہیں ہے۔ بہر حال میں دیکھتا ہوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
نبیل بھائی اس دھاگے کو (اردو محفل فورم > مذہب اور نظریات > سیرتِ سرورِ کائنات > درود بر حبیبِ خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم - ) کو موڈریشن سے نکال دیں۔ یہاں صرف درود لکھا جائے گا۔ اور کوئی بھی پیغام اس دھاگے پر حذف کر دیا جائے گا۔
 

Raheel Anjum

محفلین
ذرا "اس "دھاگے کو بھی دیکھیں۔ یہاں بھی صرف قرآن کی ایکسل اورورڈ فائلوں کی بات ہو رہی ہے لیکن یہاں بھی یہی میسج باربار آرہا ہے۔نبیل۔شمشاد بھائی بحث مباحثہ سے بچنے کے لیے یہ طریقہ صحیح نہیں ہے۔ میں کل سے اس دھاگے میں کچھ لکھنا چاہ رہا ہوں لیکن اس میسج کے ڈر سے ہمت نہیں کر پا رہا۔
 

شمشاد

لائبریرین
راحیل بھائی آپ جو بھی لکھنا چاہ رہے ہیں لکھیں، منظوری میں کوئی دیر نہیں لگے گی۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ذرا "اس "دھاگے کو بھی دیکھیں۔ یہاں بھی صرف قرآن کی ایکسل اورورڈ فائلوں کی بات ہو رہی ہے لیکن یہاں بھی یہی میسج باربار آرہا ہے۔نبیل۔شمشاد بھائی بحث مباحثہ سے بچنے کے لیے یہ طریقہ صحیح نہیں ہے۔ میں کل سے اس دھاگے میں کچھ لکھنا چاہ رہا ہوں لیکن اس میسج کے ڈر سے ہمت نہیں کر پا رہا۔
راحیل، میں نے اس موضوع کو درست زمرے میں منتقل کر دیا ہے۔ اب آپ اس پر پوسٹ کر سکتے ہیں۔ فورم پر کسی زمرے پر پوسٹ کرنے کی پابندی نہیں ہے، البتہ کچھ زمرہ جات صرف موڈریشن کے تحت لائے گئے ہیں جہاں پوسٹس منتظمین کی نظر ثانی کے بعد ہی ظاہر ہو سکیں گی۔
 
Top