Ms Excelمیں ان پُٹ ماسک (جیسے کہ MS Accessمیں)

ذیشان حیدر

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
مجھے مائیکرو سافٹ ایکسل میں ڈیٹا انٹر کرنا ہے جس میں ہزاروں کی تعداد میں تاریخ پیدائش لکھنی ہیں۔اور تاریخ پیدائش میں ڈیش دینے (12-12-1984) میں کافی وقت ضائع ہو رہا ہے۔ کیا مجھے کوئی صاحب ایکسل میں ایسا فارمیٹ بنا کردے سکتے ہیں جیسے مائیکرو سافٹ MS Access میں ہوتا ہے مثلاً (--/--/----)۔ امید ہے کہ مدد کریں گے۔ والسلام
 

شمشاد

لائبریرین
پہلے آپ پورا کالم چُن لیں، اس کے بعد آپ Format/Cell/Number/Date پر جائیں اور اس میں01۔ Mar ۔14 چُن لیں۔ اور OK کر دیں۔ اس کے بعد کوئی بھی تاریخ مع سن کے درج کرتے جائیں۔ ڈیش خود بخود لگتی جائے گی۔ مثلاً آپ 10 21Jul لکھ کر Enter کریں گے تو 21-Jul-10 لکھا جائے گا۔ اگر تو موجودہ سن کی تواریخ ہیں تو سن ٹائپ کرنے کی ضرورت نہیں۔ اگرکسی اور سن کی بہت ساری تواریخ لکھنی ہیں تو کمپیوٹر کلاک کا سن وقتی طور پر تبدیل کر لیں، پھر آپ کو سن ٹائپ کرنے کی ضرورت نہیں، مکمل ہونے پر کمپیوٹر کلاک کا سن دوبارہ تبدیل کر لیں۔ ٹائپ کی ہوئی تواریخ پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
 
Top