عویدص بھائی!
دل تو بہت چاہتا ھے کہ وولٹ کے استعمال پر ایک مضمون لکھا جائے لیکن پھر اپنی مصروفیات پر نگاہ دوڑاتا ہوں تو یہ کام بہت مشکل نظر آتا ہے۔ یہ نہ ہو کہ آغاز کردیا جائے اور پھر تکمیل تک پہنچاتے پہنچاتے سال لگ جائے۔ لیکن کیا کیا جائے! آپ کو یوں پکارتے دیکھ کر نمعلوم مجھے کیوں اتنی شرمندگی ہورہی ہے۔ اس لئے ایسا کرتے ہیں کہ وولٹ پر ایک ٹوٹا پھوٹا ٹیوٹوریل شروع کردیتے ہیں۔ مکمل ہوگیا تو ٹھیک ورنہ پیشگی معذرت۔
سب سے پہلے تو یہ بتائیں کہ مائیکروسافٹ وولٹ کو آپ کتنا جانتے ہیں؟۔
یہ سوال میں اس لئے پوچھ رہا ہوں کہ مجھے پتہ لگ سکے کہ وولٹ کو کہاں سے شروع کرنا چاھیئے۔ اور میں امید رکھوں گا آپ کو تھوڑی بہت سمجھ ضرور ہونی چاھیئے ورنہ عام طور پر وولٹ کے آغاز پر سمجھائی جانے والی خواہ مخواہ کی لمبی چوڑی تھیوری شروع کرنی پڑ جائے گی جسے سن کر بہت سے لوگوں کو بجلی والی وولٹ کا کرنٹ لگنے کا خطرہ ھے۔
پہلے تو میں آپ کا بہت مشکور ہوں کہ آپ نے مجھ جیسے اشخاص کے لیے وقت نکالنے کے بارے میں سوچا۔ رہا سوال کام مکمل ہونے کا تو یہ کام آپ اس رب باری تعالٰی عزوجل پر چھوڑ دے۔ کیونکہ کام کی تکمیل تو اسی کی طرف ہے ۔ ہم تو بس کوشش کرسکتے ہے ۔ واللہ تعالٰی عالمہ
وولٹ کا استعمال تو مجھے سرے سے معلوم ہی نہیں۔ بلکہ کبھی کام ہی نہیں کیا۔ اب دل کرتا ہے کام کرنے کو پر سمجھ کچھ نہیں آتی۔ جو tutorial ویب پر موجود ہیں وہ یاد تو ذھیر ساری انگریزی میں لکھے ہوتے ہے یا پھر بہت کم step کے ساتھ ۔ جس کی وجہ نا سمجھ آتی ہے اور نا ہی لمبی چوڑے t\utorials پڑھنے کو دل کرتا ہے۔
میں بہت بہت بہت شکر گزار ہونگا آپ کا اگر آپ یہ سلسہ شروع کرے۔ انجام کی پروا مت کرے ۔ جو ہوگا دیکھا جائے گا۔ بس اللہ عزوجل کے نام سے شروع کرے اور دیکھیے کہ ہمارا رب عزوجل اس میں کتنی برکت ڈالتا ہے ۔
میں آپ کو ایک بار پھر بتا دوں کہ میں وولٹ کے بارے میں کچھ بھی نہیں جانتا۔ تھوڑا بہت بھی نہیں۔ لہٰذا آپکو یہ کام بلکل شروع سے کرنا پڑے گا۔ تاکہ وہ حضرات جو میری طرح کورے ہے کچھ سیکھ جائے۔
والسلام
دعا گو
محمد عویدص عطاری