MSKLC میں ZWNJ کو میپ کروانے میں مدد درکار ہے

رانا

محفلین
ایک دوست کافی عرصے سے کوئی کیبورڈ استعمال کررہے ہیں جس میں ZWNJ نہیں ہے۔ اب ان کی خواہش پر اسے Ctrl اور minus پر میپ کروانا ہے۔ کافی کوشش کے بعد بھی کامیابی نہیں ہوسکی۔ فائل تو کمپائل ہوجاتی ہے لیکن جب انسٹال کرکے چیک کرتے ہیں تو یہ کیز پریس کرنے سے مطلوبہ نتیجہ نہیں ملتا۔ پھر اسے شفٹ پلس اسپیس پر میپ کرنے کی کوشش کی تو ویسے ہی کمپائلیشن ایرر آجاتا ہے۔ پھر کنٹرل آلٹ کے ساتھ ایک اور کی پر کوشش کی تو تب بھی کمپائل تو ہوجاتا ہے لیکن رزلٹ ندارد۔ کچھ سمجھ نہیں آرہی کیا مسئلہ ہے۔ مائکروسافٹ کا کیبورڈ لےآوٹ کرئیٹر استعمال کررہا ہوں۔ اگر کسی دوست کو معلومات ہیں تو پلیز شئیر کریں۔
 
اسد

محفلین
MSKLC میں 'کنٹرول + کی' پر میپنگ نہیں ہو سکتی۔ چار کمبینیشنز دستیاب ہیں:
1 = 'کی'
2 = 'شفٹ + کی'
3 = 'کنٹرول + آلٹ + کی' -- اسے 'آلٹ‌گراف + کی' بھی کہتے ہیں
4 = 'شفٹ + کنٹرول + آلٹ + کی' -- اسے 'شفٹ + آلٹ‌گراف + کی' بھی کہتے ہیں
سپیس کمبینیشنز پر صرف مختلف سپیس ہی میپ ہو سکتی ہیں۔ مثلاً میں نے 'شفٹ + سپیس' پر نو بریک سپیس میپ کی ہوئی ہے۔
ایڈٹ: اگر سورس فائل شیئر کر دیں تو دیکھا جا سکتا ہے۔ کنٹرول آلٹ کے ساتھ تو ہو جانا چاہیے۔
آپ ZWNJ کا درست کوڈ ہی استعمال کر رہے ہیں؟ یعنی 'U+200c'
 
آخری تدوین:

سورس فائل یہاں پر شئیر کی ہے۔ کوڈ تو درست ہی استعمال کررہا ہوں۔ کنٹرول کے علاوہ کنٹرول آلٹ کے ساتھ سلیش کے ساتھ بھی میپ کیا ہے وہ بھی نہیں چلی۔
البتہ شفٹ پلس ایم پر میپ کیا ہے تو کام کررہی ہے۔ اس سے تو ایسا لگتا ہے کہ الفابیٹ کیز ہی میپ ہوپارہی ہیں!
 
میں نے آپ کی سورس فائل کو بغیر کسی تبدیلی کے کمپائل کیا هے. تینوں جگه ZWNJ کام کر رها هے، نوٹ‌پیڈ++، نوٹ‌پیڈ اور فائرفوکس میں.
شفٹ M= فیصل‌آباد
کنٹرول آلٹ \ = فیصل‌آباد
کنٹرول - = فیصل‌آباد
میرا سسٹم:ونڈوز ۷ ۶۴-بٹ، انگلش US کی‌بورڈ. کوئی کی‌بورڈ یا IME سوفٹویئر یا یوٹیلٹی زیر استعمال نهیں هے. اگر آپ ونڈوز ۸ یا ۱۰ استعمال کر رهے هیں تو شاید مسئله هو.
 
جاسم محمد

محفلین
میرا سسٹم:ونڈوز ۷ ۶۴-بٹ، انگلش US کی‌بورڈ. کوئی کی‌بورڈ یا IME سوفٹویئر یا یوٹیلٹی زیر استعمال نهیں هے. اگر آپ ونڈوز ۸ یا ۱۰ استعمال کر رهے هیں تو شاید مسئله هو.
پھر یہی مسئلہ ہوگا۔ آپ کیبوڈر کی ایگزی فائل بنا کر یہاں شیئر کر سکتے ہیں؟
 
رانا

محفلین
میں نے آپ کی سورس فائل کو بغیر کسی تبدیلی کے کمپائل کیا هے. تینوں جگه ZWNJ کام کر رها هے، نوٹ‌پیڈ++، نوٹ‌پیڈ اور فائرفوکس میں.
شفٹ M= فیصل‌آباد
کنٹرول آلٹ \ = فیصل‌آباد
کنٹرول - = فیصل‌آباد
میرا سسٹم:ونڈوز ۷ ۶۴-بٹ، انگلش US کی‌بورڈ. کوئی کی‌بورڈ یا IME سوفٹویئر یا یوٹیلٹی زیر استعمال نهیں هے. اگر آپ ونڈوز ۸ یا ۱۰ استعمال کر رهے هیں تو شاید مسئله هو.
جزاک اللہ اسد۔ میں ونڈوز 10 استعمال کررہا ہوں۔ آپ کی کمپائل کی ہوئی ایگزی چلائی ہے تو درج زیل باتیں سامنے آئیں:

کنٹرول آلٹ \ درست کام کررہا ہے۔ میرے ذہن میں کیونکہ یہ خیال تھا کہ[ کنٹرول + آلٹ] دائیں والے آلٹ کے برابر ہوتا ہے اس لئے میں دائیں آلٹ کو پریس کرکے چیک کررہا تھا۔ دائیاں آلٹ تو اب بھی کام نہیں کررہا لیکن لیفٹ کنٹرول آلٹ پر بالکل درست کام ہورہا ہے اس طرح کم از کم یہ کیز تو کنفرم ہوگئیں۔ جزاک اللہ۔ نوٹ پیڈ پر چیک کیا تو رائٹ آلٹ پریس کرنے پر ؎ علامت ٹائپ ہوتی ہے جو اس کی بغیر شفٹ کے ویلیو ہے۔ اس کی وجہ سمجھ نہیں آرہی۔

کنٹرول - اب بھی کام نہیں کررہا۔ پریس کرنے پر کچھ ہوتا ہی نہیں۔ شبہ ہے کہ ونڈوز 10 کا ہی کوئی مسئلہ نہ ہو۔

بہرحال کئی کنفیوژنز دور ہوئیں۔ اب کسی ونڈوز 7 مشین پر چیک کروں گا تو کنفرم ہوجائیں گی۔ جزاکم اللہ واحسن الجزا
 
آخری تدوین:
Top