تعارف New Member Fare...

فری

محفلین
السلام علیکم میں نئی ممبر ہوں۔۔
تو آپ سب مجھے ویلکم کریں۔
والسلام۔۔۔ فری
 
وعلکم سلام

میں آپکے کہنے پر آپ کو خوش آمدید کہتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ آپکی آمد باعث خوشگواری ہوگا اور ایک عظیم اضافہ بھی ۔ جی
 
دوست

محفلین
ماشا اللہ
ویلکم کچھ فرنگی سا لفظ ہے اس لیے
زہے نصیب
خوش آمدید
پخیر راغلے
جی آیاں نوں
جم جم آؤ
مگر شرط یہ ہے کہ تعارف کے بعد نظر بھی آنا چاہیے محفل میں کہ کوئی فری نام کی رکن بھی ہیں۔
اور آپ نے ویلکم کا تو کہہ دیا اپنے بارے کچھ بتا بھی دیں۔ تاکہ سوکھا پھیکا ویلکم کچھ چٹ پٹا کیا جاسکے۔
 
فری

محفلین
دوست نے کہا:

جی اچھا، اپنی کچھ تعارف بھی کر دیتے ہے،۔۔ میرا نک جیسے کہ آپ سب جانتے ہے، فری ہے، میرا رئیل نیم *****ہے،،۔۔ اور میں ****میں رہتی ہوں۔ ٘میں کلاس 9th میں پڑھتی ہوں۔۔ اور کلاس 5 سے انٹرنیٹ اور کمپوٹر کا استعمال شروع کیا تھا۔ مجھے کمپوٹر کے نئے نئے سافٹ ویئر ، معلومات، اور ٹپس وغیرہ اکھٹی کرنے کا بہت شوق ہے،۔۔کمپوٹر کی دنیا میں میں نے کوئی بھی کورس نہیں کیا ہے،۔۔ لیکن جانتی بہت کچھ ہوں۔ سب کچھ اپنے آپ سے سیکھا ہے،۔۔میں یہ نہیں کہتی کہ میں ایکسپرٹ ہوں۔۔۔ کیونکہ میں جانتی ہوں ،۔
کہ کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کی دنیا میں کوئی بھی پر فیکٹ نہیں بن سکتا،۔۔ آپ کیا کہتے ہے،،؟؟؟؟۔۔۔۔۔۔میں اور بھی بہت کچھ سیکھنا چاہتی ہوں۔۔ اور یہ فورم سائٹس سکیھنے کا سب سے آسان راسستہ ہے۔۔
اگر آپ م لوگ مجھ سے کوئی سوال پوچھنا چاہے تو میں جواب دے سکتی ہوں۔۔
فری،۔۔۔۔
 
اجنبی

محفلین
خوش آمدید فری !!! :)
ابھی تک میں اس فورم کا سب سے کم عمر رکن تھا :D ، مگر آپ نے یہ اعزاز مجھ سے چھین لیا ہے :twisted:

خیر ، دوبارہ خوش آمدید ۔ مگر ایک شرط پر ، کہ یہاں سے بھاگنا نہیں ، یہاں کافی سارے انکل موجود ہیں جو تکنیکی باتیں کرتے رہتے ہیں ، آپ نے کہا کہ آپ کو کافی کچھ پتہ ہے ، تو بس۔۔۔ اب آپ نے ان کو اپنی معلومات سے ناکوں چنے چبوانے ہیں ، مگر افطاری کے بعد :lol:
 
خوش امیدید

خوش آمدید جنابہ
مجھے تو آپکی تحریر سے لگ رہا ہے کہ آپ کو اٹھارویں جماعت میں ہیں اور ہم نویں میں کیوں جی۔؟ یہ بی اے کو سیدھا کرنے کے بعد ہی بندہ ماشٹر بن سکتا ہے ناں۔
 
جیسبادی

محفلین
نبیل نے کہا:
جی اچھا، اپنی کچھ تعارف بھی کر دیتے ہے،۔۔ میرا نک جیسے کہ آپ سب جانتے ہے، فری ہے، میرا رئیل نیم *****ہے،،۔۔ اور میں ****میں رہتی ہوں۔

اور آپ کا فون نمبر *****-**** (***) ہے، ٹھیک ہے نا :welcome:
:eek: :eek: :eek:

نئ نسل کی نیٹ پر سمجھ بوجھ کی داد دینی چاہیے۔ نہ کہ ہم جیسے پرانے لوگ جو لمبے لمبے تعارف اور سوانح لکھتے ہیں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
نئ نسل کی نیٹ پر سمجھ بوجھ کی داد دینی چاہیے۔ نہ کہ ہم جیسے پرانے لوگ جو لمبے لمبے تعارف اور سوانح لکھتے ہیں۔

جیسبادی، کافی عرصہ تک تو میں بھی اس بات سے گھبراتا رہا کہ اپنے متعلق زیادہ معلومات نہ فراہم کروں۔ محفوظ رستہ شاید یہی ہوتا ہے کہ نیٹ پر فرضی نام سے موجود رہا جائے۔ چلیں اللہ خیر کرے گا۔
 
اس کی وجہ ؟
 
جیسبادی

محفلین
قدیر، ایک وجہ یہ ہے،
آج کل نوکری دینے سے پہلے بہت سی کمپنیاں "بیک گراؤنڈ" جانچ پڑتال کرتی ہیں۔ اس میں گوگل خانم سے بھی مدد لی جاتی ہے۔ اور آپ کو معلوم ہے کہ گوگل کوئی چیز نہیں بھولتا۔ اب ممکن ہے کہ آپ نے کوئی بات دس سال پہلے لکھی ہو جو کسی پڑتال کرنے والے کے مزاج پر گراں گزرے۔ آجکل دنیا میں ہر چند سال بعد ملازمت بدلنا ہی پڑتی ہے۔ اگر آپ کا خیال ہے کہ گوگل سائیں اردو نہیں سمجھتا تو یاد رہے کہ چند سال میں سمجھنا شروع کر دے گا۔

اس کے علاوہ اور وجوہات بھی ہیں جو غور کرنے پر وقت کے ساتھ سمجھ میں آتی ہیں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
میرا بھی یہی خیال ہے کہ اس سوال کا جواب دینا آسان نہیں ہے، اس کا وقت کے ساتھ ہی احساس ہو سکتا ہے۔ مثال کے طور پر قدیر آج 19 سال کے ہیں اور اپنی عمر کے لحاظ سے کچھ نظریات رکھتے ہیں اور ان کا اظہار بھی کرتے ہیں۔ آج سے پانچ سال بعد اگر وہ پیچھے نظر ڈالیں تو عین ممکن ہے کہ وہ اپنی کئی تحریروں کو مٹانے کی کوشش کریں، لیکن یہ ممکن نہیں ہوگا۔ خیر یہ محض تھیوری ہے اور ضروری نہیں ایسا حقیقت میں بھی ہو۔
 
فری

محفلین
ارے آپ لوگوں نے میرے تعارف والے تھریڈ سے کیا بنا دیا۔۔۔
خیر کوئی بات نہیں مجھے اچھا لگا۔۔۔
آپ سب کے ریپلیز اور اپنے خیالات بیا ن کرنے کا بہت بہت شکریہ،۔۔
جیسبادی نے کہا:
قدیر، ایک وجہ یہ ہے،
آج کل نوکری دینے سے پہلے بہت سی کمپنیاں "بیک گراؤنڈ" جانچ پڑتال کرتی ہیں۔ اس میں گوگل خانم سے بھی مدد لی جاتی ہے۔
جی میں آپ کے ساتھ %100 اتفاق کرتی ہوں۔۔ آپ نے بالکل صحیح فرمایا ہے،۔۔۔۔ لڑکے تو خیر جو بھی ہوں۔۔ لیکن لڑکیوں کو بہت احتیاط کرنی چاہیے۔۔۔

آپ لوگ کیا کہتے ہے؟؟؟؟؟
فری۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
اجنبی

محفلین
نبیل اور جیسبادی: اس بارے مین میں نےکچھ سنا اور پڑھا ہے مگر میرا خیال ہے کہ نبیل کے جرمن صاحبان کو اردو نہیں آتی ہوگی ۔

فری میں توکہتا ہوں کہ لڑکوں کو احتیاط کرنی چاہیے ، آج کل کی لڑکیاں بھی کم نہیں ہیں :lol:

ویسے آپ نویں جماعت میں ہیں تو آپ کی عمر ١٤ سال ہونی چاہیے ، جبکہ باتوں سے آپ ١٧،١٨کی لگتی ہیں ، سچ سچ بتاؤ بھئی ، عمر بتانے میں تو کوئی مضائقہ نہیں ہے :p
 
نبیل

تکنیکی معاون
شعیب، یہ فورم ان کاموں کے لیے نہیں ہے۔ کیا بات ہے، آجکل پولینڈ سے تمہارے خطوط کے جواب نہیں آرہے؟ ژوسیا کی والدہ تو تم پر کافی لٹو ہوئی ہوئی تھی۔ کہاں تک بات پہنچی؟ :pagal:
 
اجنبی

محفلین
مجھے بچہ کہنے والے صاحب آپ کے لیے ایک نسخہ کیمیا میرے پاس موجود ہے ۔ آپ ایسی بات ذرا بوچی صاحبہ سے کیجیے پھر دیکھیے وہ کیسے آپ کے پیچ کستی ہیں ، ذرا کوشش کیجیے ، لگ پتہ جائے گا
 
شعیب

محفلین
جناب

نبیل نے کہا:
شعیب، یہ فورم ان کاموں کے لیے نہیں ہے۔ کیا بات ہے، آجکل پولینڈ سے تمہارے خطوط کے جواب نہیں آرہے؟ ژوسیا کی والدہ تو تم پر کافی لٹو ہوئی ہوئی تھی۔ کہاں تک بات پہنچی؟ :pagal:

آپ نے میری دکھتی رگ پر ہاتھ رکھ دیا ہے :twisted:
 
فری

محفلین
قدیر احمد نے کہا:
نبیل اور جیسبادی: اس بارے مین میں نےکچھ سنا اور پڑھا ہے مگر میرا خیال ہے کہ نبیل کے جرمن صاحبان کو اردو نہیں آتی ہوگی ۔

فری میں توکہتا ہوں کہ لڑکوں کو احتیاط کرنی چاہیے ، آج کل کی لڑکیاں بھی کم نہیں ہیں :lol:

ویسے آپ نویں جماعت میں ہیں تو آپ کی عمر ١٤ سال ہونی چاہیے ، جبکہ باتوں سے آپ ١٧،١٨کی لگتی ہیں ، سچ سچ بتاؤ بھئی ، عمر بتانے میں تو کوئی مضائقہ نہیں ہے :p

جی میرے ڈیٹ آپ برت۔۔۔ Aug 1990 ہے۔۔ باقی آپ خود ہی خساب لگا لو۔۔۔
آپ نے لکھا ہے۔۔۔ کہ۔۔۔۔۔۔۔
میری باتیں 18یا 19 سال کی لگتی ہے۔۔ تو میں
نےایسی کون سی غلط بات کی ہے جس سے میرے عمر ایسی نظر آتی ہے۔۔ :lol: :lol: :lol:
۔۔۔آپ لوگوں سے درخواست ہے۔۔ کہ آپ لو گ پلیز پلیز کوئی ایسی بات نہ کریں ۔۔ جس کا میرے پاس جواب نہ ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یا میں جواب نہ دے سکھوں۔۔۔۔۔۔مہربانی ہوگی۔۔

فری
 
Top