OFFICIALLY HACKED.......!!!!

نور وجدان

لائبریرین
OFFICIALLY HACKED.......!!!!
یہ وائرل تصویر لے لو.... !
اس سے کام ہوجائے گا .. بس کسی طرح اس پر ''کلک'' ہوجائے ...!
بات سمجھ آگئی ہے نا..!!

ہاں ، آگئی ہے ..!! اس سے کیا مجھے گوہر ِ نایاب مل جائے گا۔۔۔۔!! اور اس کو ہوسٹ سرور سے ''محبت '' کی پروفائل میں انٹروڈیوس کرایا تاکہ ''محبت '' کا سارا data اکٹھا کیا جاسکے اور محب ملک سوچنے لگا کہ اس کو اب ہوسٹنگ سرور کی اپروول کے بعد شکار کرنے میں تحمل سے کام لینا ہے ۔ اگر تحمل سے کام نہ لیا تو سارا معاملہ گڑ بڑ ہوجائے گا۔

وائرل تصویر کو کس طرح ''کلک'' کروایا جائے .۔۔۔۔؟

اور پھر عقل نے کام کردیا .''کلک ہوگیا ، مگر ''وائرل'' کا پول کھل گیا. تصویر ''وائرل'' نہ تھی . مگر اس سے عقل نے جستجو شروع کردی .۔۔۔!
کس طرح ...؟ کوئی تو حل ہوگیا نا۔۔۔!

وائرل نمونہ منہ پر دے مارا اور کہا : جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے ۔۔۔ سارے پروفیشنل ہیکرز ''مفت'' میں کام نہیں کرتے ، جب بھی کام کروایا جائے تو معاوضہ لیتے ہیں ۔ اب محب ملک نے خود سوچا کہ وہ یہ کام خود کرے گا۔عقل کا تماشا بنے تو مزہ خوب آتا ہے ، جستجو شروع کہ ''ہیکنگ '' ہے کیا...!!! اورہیکنگ کرنے کے لیے عقل کی ضرورت ہوتی ہے
.
''لوہا ، لوہے کو کاٹتا ہے .۔۔۔!
جس طرح نیٹ پر Vulnerabilities کا جال بجھا ہوا ہے ، اس کو ری ایکسس کرنا ہوتا ہے اور کچھ نہیں . بس ''جال'' میں الجھ کر ایک ''الجھا سرا مل گیا.۔۔۔! آخر کو سارا دن لگایا تھا۔ کام تو ہونا تھا۔۔۔ ! دنیا کا سمجھتی کہ میں اب پاؤں پڑوں گا ۔۔۔ میں محبوب کے ۔۔۔! مزہ تو چکھا کے رہوں گا۔ میرا نام بھی آخر محب ملک ہے ۔

اس ''الجھے سرے'' نے کام کیا اور اس کو آزمایا گیا. آزمانے اور تجربے کرنے انسان کامیاب ہوتا ہے اور محب کامیاب ہوگیا اور خود اس کے منہ سے بے ساختہ نکلا ۔۔۔
'ACCOUNT IS OFFICIALLY HACKED ''
مبارک ہو ! ''اکاؤنٹ ہیک ہوگیا. اس کے بعد محب نے ''محبت '' کا دوسرا اکاؤنٹ شروع کیا ... ! دوسرا بھی ہیک ہوگیا....!! اب محبت کو مزہ چکھا کر رہوں گا۔ محب ملک کے ارادے خطرناک تھے ۔'' محبت'' کے لیے محب خوار ہو رہا تھا ۔ ایسی بات کسی نے پہلے کبھی نہ سنی تھی نہ دیکھی مگر اب کہ پانسہ پلٹ گیا۔

جس کام سے '' بھید '' کھلیں ، اس کی راہیں بڑی کھلی اور کشادہ ہوتی ہیں .... اب کہ کچھ اور اکاؤنٹس کی ہیکنگ کے منصوبے بنانے والا ''محب'' باقی کے اکاؤنٹس ہیک کرنے کا سوچنا لگا.... مگر کیا ہے کہ ابھی عمر رسیدہ نہیں ہوا ، اس لیے عقل کے ساتھ جذبات بھی ساتھ ساتھ ہیں ... ہیکنگ کے بعد بڑی احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے ، اگر وہ نہ کی جائیں تو بندہ دوبارہ اپنا اکاؤنٹ ''کنٹین '' کیا جا سکتا ہے .۔۔

محب اکاؤنٹ کی ترتیب دینے کے بجائے ، اس کے اندر چھپے رموزو اسرار میں کھو گیا ...۔۔۔! محبت کے ''دونوں'' اکاؤنٹ پر تسخیر کرنے کے بعد 'یہی سوچا جاسکتا ہے کہ علم سے تسخیر ممکن ہے . سو علم میں بڑی بھلائی ہے . کبھی ان باکس کی شرارتیں ،تو کبھی تصاویز کی لذتیں ... ! بے چارے محب میاں ...! تصویر میں ایسا کھوگئے کہ فیس بک نے اپنا آئینہ دکھا دیا...! اس لیے کہتے ہیں کہ ''عقل و علوم کو اس طرح کے کاموں میں استعمال کرنے کے لیے جذبات کے ندی ، نالوں کو فراموش کرنا پڑتا ہے ، ورنہ سمندر کی طغیانی سے ندی ، نالوں کے جذبات سر پڑ جاتے ہیں .

جس کا اکاؤنٹ ہیک کیا گیا تھا وہ بھی عیار ۔۔۔۔۔۔۔. پوری''فیس بک '' ہل گئ ...مگر محب صاحب ، اطمینان سے اس لیے بیٹھے تھے کہ انہوں نے اکاؤنٹس کے ' ای میلز '' بدل ڈالے ہیں ...!!! سکرین پر بار بار '' جاوا سکرپٹ '' رونما ہوتا ہے اور خبر دار کرتا مگر محب میاں کو تصویر کے علاوہ کچھ نظر نہ آیا.. '' جاوا اسکرپٹ '' کے میسجز ''windows could not pop out '' کو یکسر نظر انداز کر دیا..۔۔۔۔!

مبارک ہو...!
کس بات کی ... !
ان باکس کرکے محبت نے محب کو طمانچہ مار دیا ۔محبت نے '' محب ملک کو مزہ چکھا دیا اور محب میاں پریشان کہ محبت فاتحانہ نظروں سے کبھی اس کی ناکامی تو کبھی اپنے اکاؤنٹ کو ''ری کنٹین '' کیے جانے پر دیکھتی رہی ۔ اور کہ دیا ، محبت کے ساتھ عقل سے کام لے لیتے ، کبھی عقل کا سرا تھاما تو کبھی جذبات کا ۔۔۔۔!!

''اب پچھتائے کیا ہوت جب چڑیاں چگ گئیں کھیت''

اکاؤنٹ ری گین ہوگیا ہے اور محب میاں پریشان حال ... ہائے یہ بے خبری ...! کاش ''عقل ہی عقل '' ہی ہوتی ، یہ جذبات کہاں سے آگئے اور مجبورا دوسرا اکاؤنٹ '' بند کر دیا ' کہیں پھر سے جذ باتی نہ ہوجائیں .........!! سو جذبات کو ہمیشہ کے لیے زہر دے کر سلا دیا گیا۔ اور پھر اپنی محبت کو ہیک کرتے کرتے محب خود HACK ہوگیا ۔ اب کوئی BLACK HAT OR WHITE HAT ہیکر ہو ، محب کو فرق نہیں پڑتا تھا اور کوئی اسے کے دکھ کا مداوا نہیں ر سکتا تھا کیونکہ ''وہ'' ہار چکا تھا۔
 
آخری تدوین:

نایاب

لائبریرین
" علامت " سے بھرپور اک گورکھ دھندا
آخر میں یہی سمجھ آیا کہ " گڑھا کھودنے والا خود ہی گڑھے میں گر گیا "؟؟
بہت دعائیں
 

نایاب

لائبریرین
مجھے کچھ زیادہ امید تھی ۔۔۔ شاید کچھ زیادہ ہی علامتی ہوگیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!
شاید میرے لیئے ان علامتوں کو سمجھنا اس لیئے مشکل ہوا ہو کہ
میں ان علامتوں بارے ابلاغ کرنے والی اصطلاعات سے ناواقف ہوں ۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
 

نور وجدان

لائبریرین
شاید میرے لیئے ان علامتوں کو سمجھنا اس لیئے مشکل ہوا ہو کہ
میں ان علامتوں بارے ابلاغ کرنے والی اصطلاعات سے ناواقف ہوں ۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
شدید معلوماتی تبصرہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!!!!!!
اللہ رحم کرے ۔۔۔۔ آپ قاصر ہیں ۔۔!
 

بزم خیال

محفلین
عقل جب فیصلہ کر لیتی ہے تو جزبات پس پشت ڈال دئیے جاتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔لیکن جب جزبات کیفیت پر طاری ہو کر عقل پر بھاری ہو جائے تو حاصل وہ نہیں رہتا جس کے لئے کوشش کی جاتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہیکنگ کے استعارات سے ایک حقیقت کو بتانے کی کوشش ہے جس کا سامنا تقریبا ہم سب ہی کسی نہ کسی طور زندگی میں بار بار کر رہے ہوتے ہیں۔ یا یوں کہہ لیں کہ ہم زندگی میں کبھی ہیک ہو جاتے ہیں کبھی بچ نکلتے ہیں۔
بہت سی دعائیں اور ڈھیر ساری داد!!!!!!!
 

نور وجدان

لائبریرین
عقل جب فیصلہ کر لیتی ہے تو جزبات پس پشت ڈال دئیے جاتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔لیکن جب جزبات کیفیت پر طاری ہو کر عقل پر بھاری ہو جائے تو حاصل وہ نہیں رہتا جس کے لئے کوشش کی جاتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہیکنگ کے استعارات سے ایک حقیقت کو بتانے کی کوشش ہے جس کا سامنا تقریبا ہم سب ہی کسی نہ کسی طور زندگی میں بار بار کر رہے ہوتے ہیں۔ یا یوں کہہ لیں کہ ہم زندگی میں کبھی ہیک ہو جاتے ہیں کبھی بچ نکلتے ہیں۔
بہت سی دعائیں اور ڈھیر ساری داد!!!!!!!
انسان جو سمجھتا ہے عقل سے ہی تو سمجھتا ہے ۔
سچ کہا کہ کبھی کبھی ہم ہیک ہوجاتے ہیں ۔۔
شکریہ ۔۔ دعا کا۔۔
آپ بھی خوش رہیں
دعا آپ کے لیے بھی
 
Top