اکثر مردوں کو خود پکانے کی ضرورت پڑجاتی ہے کھانا مزے دار ہو اور جلد بن جاوے۔ یہ بھی ضروری ہے۔ لہذا ان لوگوں کے لیے ایک جلد بننے والی ڈش پیش خدمت ہے
omurice.JPG

O-mu-rice
Omelette Fried Rice
오무라이스 (کورین ڈش)

اومیو رائس ایک جدید ایشیائی ڈش ہے جو کہ اوملیٹ اور فرائیڈ رائس پر مشتمل ہوتی ہے۔ جیسا کہ نام سے ظاہر ہے کہ اسکا نام انگریزی کے اوملیٹ اور رائس کا مرکب ہے۔ کہاجاتا ہے کہ اس ڈش کا اوریجن جاپانی ہے اور ٹوکیو کے مغربی انداز کے ریستورانوں میں 19ویں صدی کے اغاز سےمقبول ہے۔
اجزائے ترکیبی
  • ادھا پاونڈ چکن بریسٹ (یا کوئی بھی من پسند گوشت)
  • ایک پیاز
  • ایک عدد ہری مرچ
  • چار سفید مشروم
  • چار ٹیبل اسپون کیچپ
  • ایک ٹیبل اسپون ویجیٹبل ائل
  • چار انڈے
  • چار کپ پکے ہوئے یا اسٹیمڈ رائس
  • نمک اور مرچ حسب ذائقہ
پکانے کی ترکیب
1. چکن، ہری مرچ اور مشرومز اور پیاز کو کاٹ لیں
2. ائل کو فرای پین پر گرم کرلیں اور کٹی ہوئی چکن کوتھوڑسے ائل میں جلدی سے پکالیں
3. اب پیاز، مشروم، اور ہری مرچ فرائی پین میں ڈالیں اورجلدی سے پکالیں
4. پکے ہوئے یا اسٹیمڈ چاول کو بھی فرائی پیں میں ڈال دیں اور اچھی طرح مکس کرلیں
5. چولھا بند کردیں ااور کیچپ کو اچھی طرح مکس کرلیں
6. ایک اور فرائی پین کو گرم کرلیں اور کچھ ائل ڈالیں
7. انڈے کو ایک باول میں پھینٹ لیں اور فرائی پین میں ڈالیں۔ اس طرح جلدی سے ڈالیں کہ انڈے فرائی پین میں پھیل جائیں اور ایک باریک سی لیئر بن جاوے۔ یہ پورے فرائی پیں پر بنے تاکہ ایک گول روٹی سے بن جائے۔
8. اب چکن رائس کو اس اوملیٹ کے درمیان میں ڈال دیں اور اوپر اور نچلی طرف کے اوملیٹ کو رائس کے اوپر فولڈ کردیں
9. فرائی پین کو ایک پلیٹ سے کور کرلیں اور اس کو الٹ دیں اس طرح اوملیٹ پلیٹ میں اجاوے گا
10 کچھ کیچپ اب اس کے اوپر ڈال دیں اور گرم گرم پیش کریں۔

http://www.trifood.com/omurice.asp
 
آخری تدوین:
ایک جدت تو یہ ہوسکتی ہے کہ اگر رات کا بچا ہوا بھنا قیمہ موجود ہو تو وہی چکن کی جگہ استعمال ہوسکتا ہے
 

جاسمن

لائبریرین
کل بنایا تھا۔ تصویر والا کام تو نہیں ہو سکتا کہ روزے ہیں اور پہلے ہی کاموں کی ایک لمبی لائن ہے۔ البتہ تجربہ شئیر کرتی ہوں۔ کھمبیوں سے ایک تو میں نے عام سالن بنایا کھمبی اور چکن کا۔ ساتھ ہی یہ والی ترکیب بھی آزمائی کہ یہ نیا ذائقہ اچھا نہ لگے تو دوسرا تو ہو :)۔
چار انڈوں کا آملیٹ تو بہت موٹی لئیر بنے گی اور اندر سے کچی بھی رہ جائے گی۔ اس کے علاوہ اس میں سارا میٹیریل نہیں آ سکے گا۔ بہت کم آئے گا۔ سو میں نے دو،دو انڈوں کے دو عدد آملیٹ بنائے۔ چاول بھی چار کپ بہت زیادہ لگ رہے تھے اور ٹیسٹ بھی عجیب سا ذہن میں آتا تھا اتنے سارے ابلے چاولوں کا۔ اس لئے چاول کم ڈالے۔ ٹیسٹ کو تھوڑا دیسی ٹچ (ہم پینڈو بندے اتنا انگریزی انگریزی کھانا نہیں افورڈ کر سکتے:LOL:) سو چکن کو لہسن اور ادرک میں فرائی کیا۔ بعد میں مسالہ بناتے ہوئے ٹماٹر اور ایک چمچ دہی بھی شامل کیا۔ باقی سب ترکیب کے مطابق:D۔ دونوں ڈشز اچھی بنیں۔ بیٹے کو یہ والی میٹھی میٹھی لگی کہ اس میں کیچ اپ تھا۔ میاں کو البتہ بہت اچھی لگی اور آپ جانتے ہیں جو پیا من بھائے وہ سب کو بھائے:D/ آملیٹ کی وضاحت نہیں لکھی تھی کہ کیسے بنانا ہے سو اپنے طریقے سے بنایا۔ سارا میٹیریل دونوں آملیٹ میں سما گیا تھا۔ گول تو نہیں بن سکے لیکن چپٹے بہت اچھی طرح بن گئے تھے۔ یعنی پریزینٹیشن اچھی تھی۔
 
آخری تدوین:
خود بھی بنایا ہے یا مشقِ ستم ہم ہی ہیں۔:D

ہیم یہ کام ڈورم کے کچن میں کرتے تھے اور اس وقت ناشتے کے وقت بچا ہوا تمام قسم کے سالن، گوشت ،سبزی استعمال ہوتی تھی۔ کوریا میں ابلے چاول ہر وقت رائ ککر میں موجود ہوتے تھے۔ اس کے یہ بہت اسانی سے بن جاتا ہے۔ البتہ پریزنٹیشن ماٹی ہی رہتی تھی۔ ویسے کوریا میں چاول بہت زیادہ استمعال ہوتے ہیں بلکہ ہوتے ہی چاول ہیں وہ بھی ذرا مختلف قسم کے۔ چاول کے فرق کی وجہ سے اپ کو چاول زیادہ لگ رہے تھے۔ کورین چاول دوسرے قسم کے ہوتے ہیں۔ یہ بتانا بھول گیاتھامعذرت
 
Top