Opera 10 ویب براؤزر!

arifkarim

معطل
نارویجن کمپنی اوپرا نے جدید فیچرز پر مبنی ویب براؤزر کا ورژن ۱۰ جاری کر دیا۔ اسکے بے شمار فیچرز کی لسٹ یہاں مہیا کر ناتو مشکل ہے پر اس لنک پر جاکر دیکھ سکتے ہیں:
http://www.opera.com/browser/features/
یاد رہے کہ اوپرا کے CTO، ماہر انفارمیشنسٹ Håkon Wium Lie ہیں جنہیں www اور css کی ایجاد کا co-inventer بھی کہا جاتا ہے۔ یوں جدید ویب ٹیکنالوجی کے اسٹینڈرز سب سے پہلے اوپر براؤزر میں مہیا ہوتے ہیں۔
کروم، اوپرا، انٹرنیٹ اسکپلورر اور فائر فاکس کے درمیان زبردست جنگ چل رہی ہے، دیکھتے ہیں کہ کچھ محاذوں پر جیتنے والے کیا یہ پوری جنگ اپنے نام کر پائیں گے؟!:grin:
 
یہ کہنا کہ اوپرا جدید اسٹینڈرڈس سب سے پہلے مہیا کراتا ہے پوری طرح درست نہیں۔ کئی ایسی سی ایس ایس اسٹینڈرڈس ہیں جو اب تک اوپرا میں امپلیمینت نہیں کئے گئے۔ جاوا اسکرپٹ بھی جلدی اپڈیٹ نہیں ہوتی۔ جاوا اسکرپٹ کا میدان فائرفاکس کے ہاتھ ہے۔ اس کے باوجود اوپرا اپنی مختصر سی براؤزر مارکیٹ شیئر کے ساتھ روز اول سے موجود ہے۔ یہ اپنی مختصر شئیر کے ساتھ براؤزر وار یعنی 1996-1999 کے وقت بھی موجود تھا پر اسے براؤزر وار کا حصہ نہیں گردانا جاتا۔
 
شہزاد وحید

محفلین

ہاں، ہم نے بھی بس نیٹ سکیپ اور انٹرنیٹ ایکسپلورر کا نام ہی سنا تھا۔ نیٹ سکیپ تو پتہ نہیں کہاں گیا اور اب فائر فاکس کا نام سنتے ہیں۔ اوپرا بھی اچھا ہے لیکن انٹرنیٹ ایکسپلورر سے، فائر فاکس سے نہیں :)
 
نہیں عارف بھائی میں کوئی اوپن سورس کی محبت میں ایسی بات نہیں کہہ رہا ہوں ایک ویب پروگرامر ہونے کے ناطے کہہ رہا ہوں۔ اور جو کچھ آتھینٹک لٹریچر سے جانا ہے وہ بیان کیا ہے کوئی جذباتی بیان نہیں دیا۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
مجھے سب سے زیادہ دقت اردو ایڈیٹر کے لیے اوپیرا میں سپورٹ شامل کرتے وقت ہوتی ہے۔ ابھی تک اردو اوپن پیڈ اوپیرا پر درست کام نہیں کرتا ہے۔ میرے ذہن میں اس کے لیے ایک ہیک موجود ہے لیکن ابھی تک اسے implement کرنے کا وقت نہیں ملا ہے۔ اور اردو وزی وگ ایڈیٹرز ابھی تک اوپیرا پر درست کام نہیں کرتے ہیں کیونکہ اوپیرا کی ایونٹ ہینڈلنگ میں مطلوبہ سپورٹ موجود ہی نہیں ہے۔ :(
 
جہانزیب

محفلین
اوپرا دس پر اردو پیڈ‌ درست کام کر رہا ہے، لیکن اوبنٹو میں‌ اوپرا اردو فانٹ‌ درست نہیں‌ دکھاتا ۔ البتہ اگر ٹاہوما استعمال کیا ہو تو پھر درست نظر آتا ہے ۔ کسی کو اس کی وجہ معلوم ہے؟
 
Top