phpBB Xtra کیا چیز ہے ؟ دوست اینڈ مکی بھائی لازمی جواب دیں

رند

محفلین
السلام علیکم میں نے شاکر صاحب اور مکی صاحب کا فورم اردو کوڈر دیکھا ہے اس کے آخر میں پی ایچ پی بی بی ایکسٹرا کا لنک دیا ہوا تھا میں اس میں گیا تو وہ بھی ایک فورم تھا اس میں جس لنک میں بھی جائیں تو عربی ہی لکھی ہوتی ہے میں وہاں رجسٹر بھی ہوا ہوں لیکن ابھی تک ان کا ایکٹیویشن ای میل نہیں موصول ہوا میں ادھر ڈاؤن لوڈ میں بھی گیا ہوں لیکن ادھر بھی کچھ نہیں میں پوچھنا یہ چاہتا ہوں کہ یہ پی ایچ پی بی بی ایکسٹرا کیا یہ بھی ایک فورم سافٹ ویر ہے ؟ اس کو میں کہاں سے‌ڈاؤن لوڈ کرسکتا ہوں ؟ اور اردو کوڈر فورم کے لیے مکی بھائی نے جو اردو تھیم بنایا ہوا ہے وہ کہاں سے ڈاؤن لوڈ کروں ؟ دوست بھائی اور مکی بھائی سے گزارش ہے کہ وہ لازمی جواب دیں وسلام
http://www.phpbbxtra.com/
 

دوست

محفلین
یہ پی ایچ پی بی بی کی ایک شکل ہے۔ بس اس میں کچھ موڈز زیادہ ڈالے ہوئے ہیں‌ انھوں نے۔ اس کا تھیم شیم آپ مکی سے براہ راست رابطہ کرکے منگوا لیجیے۔ ابھی ویسے یہ مکمل ترجمہ نہیں ہوا کچھ دن انتظار فرما لیجیے۔ اور معذرت کے ساتھ آپ کو اسے انسٹال کرنے کے سلسلے میں‌کام شام خود ہی کرنا ہوگا۔ ہم اس سلسلے میں‌ کوئی سپورٹ فراہم کرنے سے قاصر ہونگے۔
 

رند

محفلین
یہ پی ایچ پی بی بی کی ایک شکل ہے۔ بس اس میں کچھ موڈز زیادہ ڈالے ہوئے ہیں‌ انھوں نے۔ اس کا تھیم شیم آپ مکی سے براہ راست رابطہ کرکے منگوا لیجیے۔ ابھی ویسے یہ مکمل ترجمہ نہیں ہوا کچھ دن انتظار فرما لیجیے۔ اور معذرت کے ساتھ آپ کو اسے انسٹال کرنے کے سلسلے میں‌کام شام خود ہی کرنا ہوگا۔ ہم اس سلسلے میں‌ کوئی سپورٹ فراہم کرنے سے قاصر ہونگے۔

چھوٹے بھائی انسٹالیشن کا انشاءاللہ کوئی مسلہ نہیں‌ہوگا میرے خیال میں یہ بھی پی ایچ پی بی بی اور ایس ایم ایف ہی کی طرح انسٹال ہوگا نا ؟ اور پلیز اس کا ڈاؤن لوڈ لنک کوئی نہیں ہے کیا ؟ یعنی کسی ویب سائیٹ سے نہیں مل سکتا کیا ؟ اور مکی بھائی سے براہ راست کہاں سے رابطہ کروں؟ کیا ان کے بلاگ پہ جاکر پوسٹ کردوں ؟ آپ کی بڑی نوازش ہوگی اگر آپ مجھے ان سے لے دیں آپ نے پہلے بھی تو مجھے بلاگر کا ٹمپلیٹ دے کر مجھ پر احسان عظیم فرمایا تھا ایک احسان عظیم اور سہی ;)
 

نبیل

تکنیکی معاون
ساغر، phpbbXtra پی ایچ پی بی بی پر ہی مبنی ایک فورم پیکج ہے جس میں کئی موڈ پہلے سے انسٹال ہوئے ہوئے ہیں۔ میں phpbbXtra کے بارے میں نہیں جانتا کہ اس میں کون کون سے موڈ پہلے سے شامل ہیں لیکن اس طرح کے بہت سے pre-modded پیکج نیٹ پر دستیاب ہیں۔ اس طرح کے پیکیجز کے بارے میں زیادہ اچھی رائے نہیں پائی جاتی کیونکہ کئی موڈز غیر ضروری ہوتے ہیں اور ان کی وجہ سے فورم کی سیکیورٹی بھی کمپرومائز ہوتی ہے۔ بہتر طریقہ یہی ہوتا ہے کہ خود سے فورم انسٹال کرکے اس میں موڈ شامل کیے جائیں۔ یہ قدرے محنت طلب کام ضرور ہے لیکن اس طرح فورم میں صرف ضروری فیچر شامل ہوتے ہیں۔
 

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

پی ایچ پی بی بی ایکسٹرا.. پی ایچ پی بی بی پر مبنی ایک فورم سوفٹ ویئر ہے جو سورس فورگ پر رجسٹر ہے.. آپ اسے سورس فورگ پر اس کے پراجیکٹ پیج سے ڈاؤنلوڈ کرسکتے ہیں:

http://sourceforge.net/projects/phpbbxtra

آفیشل سپورٹ فورم یہ ہے:

http://www.124u.com/

آپ جس ربط پر گئے ہیں وہ پہلے سپورٹ فورم ہوتا تھا تاہم اب وہ صرف ایک ڈیمو فورم ہے..

واللہ الموفق
 

رند

محفلین
السلام علیکم نبیل بھائی اور مکی بھائی میں دونوں صاحبان کا مشکور ہوں نبیل بھائی نے کہا پری موڈڈ پیکیجز کا بھروسہ نہیں تو جناب عرض یہ ہے کہ میں کوئی فورم وغیرہ نہیں بنایا چاہتا بلکہ فری ویب سپیسز پہ تجربات کرتا رہتا ہوں اردو کوڈر فورم پہ گیا تو وہاں یہ پیکیج زیر استعمال تھا مجھے پسند آیا اس لیے گزارش پیش کی اور اردو کوڈر جوائن اس لیے نہیں کیا کیونکہ وہ تو سارا ہی لینکس کے بارے میں ہے :( اور کجا لینکس جیسی پیچیدہ کجا رند کند زہن اور محترم مکی صاحب میں نے یہاں سے پہ پیکج ڈاؤن لوڈ کر لیا ہے اب ذرا مہربانی فرما کر مجھے اردو پیکیج بھی عنایت کر دیجیے عین نوازش ہوگی وسلام
 
Top