مکی
معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم
اپنی بہلی پوسٹ میں ہی اردو کے حوالے سے مجھے جن مسائل کا سامنا تھا وہ نبیل بھائی اور زکریا بھائی نے اسی وقت ہی حل کردیا تھا.. میں نے یقیناً اس سے پہلے عربی فورم میں کافی کام کیا ہے لیکن اردو کے مسائل عربی سے کافی مختلف ثابت ہوئے جن سے میں یقیناً ناواقف تھا.. میں نبیل بھائی اور زکریا بھائی کا مشکور ہوں کہ انہوں نے میری رہمنائی فرمائی.. اس کے بعد سے میں اب تک ایک ایسا اردو فورم پیکج بنانے میں مصروف ہوگیا جس میں پہلے سے ہی کافی موڈ انسٹال ہوں اور کافی تعداد میں ٹیمپلیٹ بھی کیونکہ اردو میں ٹیمپلیٹس کی کافی "کال" ہے...
میرا phpBB2 کا یہ پیکج اردو ویب کے ہی phpBB2 میں کافی ترامیم کر کے تیار کیا گیا ہے جسے میں نے اردو ویب سے صرف چند دن پہلے ہی ڈاونلوڈ کیا تھا.. اس پیکج میں میں نے اپنی دانست کے مطابق چند بنیادی موڈز انسٹال کئے ہیں اور 7 عدد ٹیمپلیٹس بھی تیار کئے ہیں.. تمام ٹیمپلیٹس کو موڈز کے مطابق ڈھالا گیا ہے تاکہ تمام موڈز تمام ٹیمپلیٹس پر کام کر سکیں..
اس پیکج میں 8 عدد موڈز انسٹال کئے گئے ہیں جو کہ یہ ہیں:
1) Last 10 posts اس موڈ سے آخری 10 موضوعات فورم کے تمام صفحات پر سے دیکھے جاسکتے ہیں اور ان میں منتقل ہوا جاسکتا ہے.. یہ موڈ آخری جواب دینے والے رکن کا نام اور موضوع میں جوابات کی تعداد بھی بتاتا ہے.
2) Top 5 یہ موڈ فورم کے صفحہ اول میں فورم میں فعال ترین ارکان کے نام اور ان کے خطوط کی تعداد ظاہر کرتا ہے.. نئے پانچ ارکان اور ان کے خطوط کی تعداد ظاہر کرتا ہے... اور نئے پانچ موضوعات اور ان کے مناظر کی تعداد ظاہر کرتا ہے.. نہ صرف یہ بلکہ فورم میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے موضوع کا عنوان اور اسے پڑھے جانے کی تعداد بھی ظاہر کرتا ہے.
3) یہ موڈ گزے 24 گھنٹوں میں حاضر اور غیر حاضر ارکان کے نام صفحہ اول پر ظاہر کرتا ہے اس سے یہ پتہ چل جاتا ہے کہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کون آیا اور کون نہیں آیا.
4) "آسان رجسٹریشن" جو فورم کے صفہ اول کے آخر میں زائرین کی سہولت اور ان کی آسان اور تیز ترین رجسٹریشن کا منتظر رہتا ہے.. اس سے رجسٹریشن کے خواہشمند کو ایگریمنٹ سے گزر کر رجسٹریشن فارم تک پہنچنے کی ضرورت نہیں رہتی.. اور صفحہ اول سے ہی ضروری معلومات فراہم کر کے رجسٹریشن کی جاسکتی ہے اس سے رجسٹریشن کا عمل نہ صرف تیز ہوجاتا ہے بلکہ ارکان کی تعداد میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوتا ہے.
5) Quick Reply اس موڈ سے ہر موضوع کے آخر میں ایک ٹیکسٹ بکس نمودار ہوجاتا ہے جس سے موضوع کے اندر ہی رہتے ہوئے جواب لکھا جاسکتا ہے.. اور اس کے لئے جواب لکھنے کے دوسرے صفحے پر جانی کی ضرورت نہیں رہتی.. اس کے علاوہ اقتباس اور ایموٹیکونز کا بھی استعمال کیا جاسکتا ہے.. اس سے جواب لکھنے میں بہت آسانی پیدا ہوجاتی ہے.
6) "بی بی کوڈ موڈ" یہ موڈ تو معروف ہی ہے جس سے فورم میں فیلش.. ویڈیو.. ساؤنڈ.. ویب کے صفحات اور بہت سی چیزیں دکھانے کی خصوصیت پیدا ہوجاتی ہے اور موضوع کے متن کو خوبصوت انداز میں فارمیٹ کیا جاسکتا ہے.
7) نبیل بھائی کا "اردو ویب پیڈ".
8 ) اس موڈ سے ایڈمن کنٹرول پینل میں "ذاتی پیغامات" کے ایک آپشن کا اضافہ ہوجاتا ہے جس سے منتظم اعلے تمام ارکان کے ذاتی پیغامات نہ صرف پڑھ سکتا ہے بلکہ انہیں حذف بھی کر سکتا ہے.. اس میں نئے.. پرانے.. اور محفوظ تمام پیغامات شامل ہیں.
اس کے علاوہ lang_urdu میں email کا ترجمہ کر دیا گیا ہے چنانچہ اس فورم سے ارکان کو جو ای میلز جائیں گی وہ تمام اردو میں ہوں گی.
7 عدد ٹیمپلیٹس ملاحظہ ہوں:
اس پیکج کو پوری طرح سے چیک کر کے جاری کیا جا رہا ہے اور اس میں کسی قسم کا کوئی ایرر نہیں ہے.. مندرجہ بالا تصاویر اس امر کی شاہد ہیں کہ یہ اچھی طرح کام کر رہا ہے پھر بھی اگر کوئی کمی رہ گئی ہو تو ضرور بتائیں اسے دور کرنے کی پوری کوشش کی جائے گی.. اس ضمن میں منتظمین کی رائے اور مشورے زیادہ اہمیت کے حامل ہیں کیونکہ میں ابھی "طفل مکتب" ہی ہوں اور کچھ زیادہ معلومات نہیں رکھتا..
بہتر ہو اگر منتظمین اس کے لئے "ٹیسٹ" فورم بنادیں تاکہ اس کے نقائص (اگر ہوں تو) دور کرنے میں مدد مل سکے..
اس پیکج کو يہاں سے ڈاونلوڈ کريں
دعا کی درخواست
واللہ الموفق