Powerpoint Presentation کسطرح پوسٹ کریں

شمشاد

لائبریرین
نبیل بھائی ابن سعید بھائی کیا ایسا ممکن ہے کہ تصویری سیکشن میں ایک ذیلی سیکشن بنا دیا جائے جس میں پاور پوائنٹ کی سلائیدز لگائی جا سکیں۔ مزید یہ کہ پاور پوائنٹ کی پریزنٹیشن ایمبڈ کرنے کا کیا طریقہ ہو گا؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
شمشاد بھائی میرے خیال میں سلائیڈز کےلیے علیحدہ سےَ ذیلی سیکشن بنانے کی ضرورت نہیں ہے۔ اگر ضرورت پڑی تو اس مقصد کے لیے تھریڈ پریفکس شامل کیے جا سکتے ہیں۔ مراسلات میں سلائیڈز ایمبیڈ کرنے کے لیے کچھ سیٹ اپ کرنے کی ضرورت ہوگی تاکہ ویڈیوز کی طرح ان کا یو آر ایل بھی یہاں پوسٹ کیا جا سکے۔ محمد صابر نے کچھ سروسز کا ذکر کیا ہے۔ اس کے علاوہ سلائیڈ شئیر پر بھی سلائیڈز اپلوڈ کرکے ان کا ربط فراہم کیا جا سکتا ہے۔ میں کوشش کرتا ہوں کہ جلد ہی اس کا کوڈ بھی شامل کر سکوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
ایک پریزنٹیشن شیئر کی ہے۔ دیکھ کر بتائیں کہ صحیح طرح ہوئی ہے۔

ایمبڈ کرنے کے لیے آپ کو کچھ کرنا پڑے گا۔
 

دوست

محفلین
گوگل ڈاکس پر بھی سلائیڈز اپلوڈ کریں۔ اس کے بعد فائل مینیو میں سے پبلش پر کلک کریں۔ آپ کو ایمبیڈ کرنے کا کوڈ مل جائے گا۔ سائز سلیکٹ کریں اور کوڈ کاپی کر کے پیسٹ کر دیں۔ میرے انگریزی بلاگ پر ایسے ہی سلائیڈز پبلش ہوتی ہیں۔ چونکہ میری خواہش ہوتی ہے کہ صارف نے سلائیڈز دیکھنی ہیں تو میرے بلاگ پر ہی آئے، کسی تیسری سروس پر نہ جائے اور نہ ہی وہ بلاگ کے علاوہ کہیں دستیاب ہوں۔
 
Top