محب علوی
مدیر
PYTHONPATH ایک ماحولیاتی متغیر (environmental variable) ہے یعنی پائتھون راستہ متعین کرنے والی چیز۔
یہ کافی حد تک PATH سے ملتا جلتا ہے جس میں آپ کے پروگراموں کی تلاش کے لیے روابط ہوتے ہیں۔
برخلاف PATH کے جو آپریٹنگ سسٹم کو بتاتا ہے کہ کن ڈائریکٹریوں میں exe ڈھونڈنا ہے ، PYTHONPATH پائتھون interpreter کو بتاتا ہے ماڈیول کو کہاں ڈھونڈنا ہے۔
مندرجہ بالا کوڈ سے آپ پائتھون سسٹم پاتھ دیکھ سکتے ہیں۔
PHP:
import sys
sys.path
ڈیفالٹ ڈائریکٹری جہاں پائتھون انسٹال کی ہے جیسے میرے سسٹم پر ہے
PHP:
#Python Installed Directory
C:\Python33
آپ ڈیفالٹ ڈائریکٹری IDLE میں فائل اوپن کرتے ہیں تو جس ڈائریکٹری کو کھولتے ہیں اسے بدل دیں تو وہی ڈیفالٹ ڈائریکٹری بن جاتی ہے۔
اس کے علاوہ PYTHONPATH میں ڈیفالٹ ڈائریکٹری تبدیل کر سکتے ہیں۔ ونڈوز کے لیے یوں ہوگا۔
PHP:
set PYTHONPATH = "C:\TECHNICAL\scripts"
#check if it is set
echo %PYTHONPATH%
C:\Python33;C:\Python33\Lib;C:\TECHNICAL\scripts