Rss کے بارے میں معلومات ؟؟؟

فر حان

محفلین
RSS کے بارے میں معلومات درکار ہیں یہاں ایک ساتھی نے بہت مفید معلومات فراہم کی تھیں پر مجھے مذید معلومات درکا ہیں

1) میں اپنی پسند کا RSS بنانا چاہتا ہوں کسی بھی سائیٹ کا اس کا طریقہ کیا ہو گا؟
2) میں اپنی سائیٹ کا RSS بنانا چاہتا ہوں ؟
3) RSS کے مذید اچھے سافٹویر کا لنک درکار ہے جو اردو کو بھی سپورٹ کرتا ہو میں اس وقت GreatNews Rss Reader استعمال کر رہا ہوں؟
 

دوست

محفلین
آر ایس ایس ایک طریقہ کار ہے جس کی بدولت ویب سائٹس اپنے تازہ ترین مواد اور اپڈیٹس سے صارف کو آگاہ رکھتی ہیں۔ خصوصًا بلاگز، نیوز سائٹس، ٹیکنالوجی سائٹس، فورمز وغیرہ میں ڈیٹا بہت جلد اپڈیٹ ہوتا ہے اس لیے اس سے باخبر رہنے کا بہترین ذریعہ آر ایس ایس ہے۔ آر ایس ایس مخفف ہے رئیلی سمپل سینڈیکیشن جس کا ترجمہ کبھی میں نے بہت آسان مجلس کیا تھا۔
گوگل پر تلاش کرنے سے کئی آر ایس ایس ریڈر مل جاتے ہیں جو کسی بھی ویب سائٹ کی آر ایس ایس فیڈ کو حاصل کرکے اس سے آپ کو باخبر رکھتے ہیں۔ ان میں کچھ ویب بیسڈ ہے جیسے گوگل ریڈر اور کچھ ڈیسکٹاپ ہیں۔ اب آپ فرمائیں آپ کو اور کیا جاننا ہے اس سلسلے میں؟
اپنی سائٹ کا آر ایس ایس بنانے کی جہاں تک بات ہے تو میری طرف سے معذرت چونکہ میں کوئی ویب ڈویلپر نہیں۔ یہ کوئی ماہر ہی بتا سکتا ہے۔ امید ہے کوئی نہ کوئی دوست آپ کی مدد کردےگا۔ مجھ سے تو یہ پوچھ لیں کہ آج کل کے ہر اچھے کونٹینٹ مینجمنٹ سسٹم جیسے جملہ، ورڈپریس یا فورم سافٹویرز جیسے پی ایچ پی بی بی، سمپل مشین فورمز یا وی بلیٹن میں یہ پہلے سے موجود ہوتا ہے۔
وسلام
 

فر حان

محفلین
شکریہ شاکر بھائی اگر کسی سائیٹ کا آر ایس ایس لنک موجود نہ ہو اور ہم اپنی آسانی کے لیے بنانا چاہیں تو اس کا طریقہ کیا ہوگا مثال کے طور پر میں اردو محفل کا آرایس ایس بنانا چاہتا ہوں ؟
 

دوست

محفلین
موزیلا فائرفاکس میں‌ اگر ویب سائٹ کھولیں‌تو اس کے ایڈریس بار میں آر ایس ایس کا آئکن آجاتا ہے۔ اس پر کلک کریں وہ آپ کو آر ایس ایس پیج پر لے جائے گا۔ یہ پتا نوٹ‌ کرکے کسی بھی آر ایس ایس ریڈر میں‌ پیسٹ کردیں۔
 

فر حان

محفلین
شاکر بھائی بہت بہت شکریہ آپ کا دیا ہوا ربط کام کر رہا ہے اب بس یہ بتا دیں کے موزیلا فائرفاکس کے سارے ورزن میں آر ایس ایس آتا ہے یا خاص ورزن میں اور کس جگہ آتا ہے ؟؟؟
 

دوست

محفلین
آر ایس ایس کی سہولت ویب سائٹ دے گی تو فائرفاکس کے ایڈریس بار میں آئکن نمودار ہوگا ورنہ نہیں۔ فائر فاکس 2 میں تو یہ ہوتا ہے 1 کا پتا نہیں۔
وسلام
 

ابو یاسر

محفلین
1) میں اپنی پسند کا RSS بنانا چاہتا ہوں کسی بھی سائیٹ کا اس کا طریقہ کیا ہو گا؟
2) میں اپنی سائیٹ کا RSS بنانا چاہتا ہوں ؟
ابن سعیدبھااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااائی
ہے کوئی بتانے والا ؟؟
؟
 
ابن سعیدبھااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااائی
ہے کوئی بتانے والا ؟؟
؟
آر ایس ایس در اصل ایکس ایم ایل میں تیار شدہ ایک ڈاکیومنٹ ہے جس کی اسپیسفیکیشنز دیکھ کر آپ اپنی مرضی سے آر ایس ایس فیڈ تیار کر سکتے ہیں۔ آپ کے لیے سہل ہوگا کہ کوئی آر ایس ایس جنریٹر اسکرپٹ استعمال کر لیں جو کہ کم و بیش ہر عمومی استعمال کی پروگرامنگ زبان میں کثیر تعداد میں دستیاب ہیں۔ :) :) :)
 

ابو یاسر

محفلین
شکریہ بھائی کئی ایک ٹرائے کیا مگر وقت کی ناکافی کی وجہ سے زیادہ کچھ نہ کرسکا اور گویا اندھیرے میں تیر چلانے جیسا لگ رہا تھا
اب آپ نے ریکمنڈ کردیا ہے تو ان شاء اللہ جلد ہی پی ایچ پی کی آر ایس ایس جنریٹر اسکرپٹ ڈھونڈکر اپنی ویب سائٹس پر ڈالتا ہوں
:)
 
Top