ویڈیو ویسے تو مزے کی ہے لیکن لڑی بنانے کا مقصد آخری سے بھی اگلے مراحل میں لفظ "زندیق " کا آ جانا ہے۔ انگریز دوسری زبان کے کسی لفظ کے اپنانے سے پہلے اس کے سپیلنگ حتمی طور پر طے کر لیتے ہیں۔ اور ہم کہتے رہتے ہیں کوئی بات نہیں مطلب تو سمجھ آ ہی رہا ہے۔
کہیں اسی موضوع پر پڑھا تھا کہ انڈین وہاں ڈاکٹر ،انجینیئر بننا ہی پسند کرتے ہیں اس لئے اس طرح کے مقابلے جیت رہے ہیں جیسے نیشنل جیوگرافک بی بھی انڈین امریکن نے ہی جیتا۔ جبکہ آؤٹ ڈور سپورٹ میں ان کی کارکردگی صفر ہے۔ بلکہ وہاں لکھا تھا کہ کرکٹ کے علاوہ ان کے کھیلوں میں عالمی ہیرو موجود نہیں ہیں۔ ویسے اگر دیکھا جائے تو ان مقابلوں میں کچھ خاص سکول ہی سامنے آ رہے ہیں جہاں انڈین امریکن زیادہ موجود ہیں۔