آپ کو پتا ہے کہ میں ماضی میں اردوپیجز سے وابسطہ رہا ہوں۔ جس لنک پر "مضمون" ہے اس کا میں نے تفصیلی جائزہ لکھ رکھا ہے مگر چونکہ حدت مزاجی کا جائزہ تھا لہذا کافی تلخ ہو گیا ۔۔۔ ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھا ہے ابھی ۔ شاکر القادری بھائی سے وعدہ کیا تھا کہ القلم فورم پر لگاؤں گا۔ یہاں بھی لگانا ہے اور اپنے بلاگ پر بھی۔۔۔۔ اور ”غیر معیاری اردو فونٹس“ کے مقابلے میں ان پیج کے فوائد کا بھی علم ہو گیا۔
اور "عقلمندی" بھی ایسی کہ سبحان اللہ۔ پورے دو دن تک ہنسی سے پیٹ میں مروڑ اٹھتے رہے۔مگر کچھ خاص عقلمند پائے جاتے ہیں نیٹ دنیا میں بھی
بالا اقتباس ہی میری تحریر کا اصل موضوع رہا ہے۔ ورنہ ان پیج کی افادیت کے معاملے میں ہمارے عارف کریم صاحب جس حدت و شدت سے انکار کرتے ہیں اس کا تو میں بھی قائل نہیںلیکن ویب پر تحریری مواد کے مقابلے میں تصویری مواد کے استعمال پر ضد کافی بچگانہ ہے۔