سعادت
تکنیکی معاون
اگر پہلے بھی اس سے متعلق کوئی دھاگہ شروع کیا جا چکا ہے تو پیشگی معذرت۔ میں نے تلاش تو کیا ہے لیکن کچھ ملا نہیں۔۔۔
محفل کے ڈیفالٹ تِھیم (SimpleBlack) میں روابط کا رنگ باقی متن سے مختلف نہیں ہے، جس کی وجہ سے اگر تحریر میں کوئی ربط موجود ہو تو وہ کوئی بصری اشارہ دیتا نظر نہیں آتا۔ ربط کی موجودگی کا اندازہ یا تو جملے کے سیاق و سباق سے لگانا پڑتا ہے، یا اگر ماؤس پوائنٹر ربط پر جا پڑے تو ربط کے نیچے خط ظاہر ہوتا ہے۔ اسی وجہ سے مَیں جب بھی کوئی ربط شامل کرتا ہوں تو اس کا رنگ خود ہی تبدیل کرتا ہوں (چند دیگر افراد کو بھی ایسا کرتے دیکھا ہے)۔
چنانچہ اگر SimpleBlack تھیم کی سٹائل شیٹ میں روابط کا علیحدہ رنگ درج کیا جا سکے تو عین نوازش ہو گی۔ اس طرح میرا اور دیگر دوستوں کا بھلا بھی ہو جائے گا اور تھیم بھی زیادہ usable ہو جائے گا۔