زیک
مسافر
آپ کو فورم کی فہرست وغیرہ میں کئی جگہ سوالیہ نشان نظر آ رہے ہوں گے۔ یہ مجھے بہت برے لگتے ہیں کیونکہ یہ پروگرامر کی یونیکوڈ سے نابلدی کو ظاہر کرتے ہیں۔ اصل میں ہو یہ رہا ہے کہ پیایچپی میں substr فنکشن صرف ASCII پر صحیح کام کرتا ہے کیونکہ وہ بائٹس کا حساب رکھتا ہے نہ کہ حروف کا۔ یونیکوڈ کے حروف کئی بائٹس پر مشتمل ہو سکتے ہیں۔ اس لئے جب substr پہلے دس (یا پندرہ یا کوئی اور تعداد) حروف output کرنے کی بجائے پہلے دس بائٹ output کرتا ہے اردو کی تباہی مارتے ہوئے۔
اس کا حل یہ ہے کہ ایسی جگہوں پر substr کی بجائے mb_substr استعمال کیا جائے۔ پیایچپیبیبی کے لکھنے والوں کو کوستے ہوئے میں مناسب ردوبدل اگلے کچھ دنوں میں کر دوں گا جیسا کہ میں پہلے اسم رکن کے سلسلے میں کر چکا ہوں۔