TexRep بڑے کام کي چيز

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحيم

يہ چھوٹا سا پروگرام کہ جس کا نام ہے TexRep بڑے کام کي چيز ہے اور کافي وقت بھي بچاتا ہے..

يہ کسي بھي قسم کي بند فائل ميں کوئي خاص لفظ تلاش کر کے آپ کے مطلوبہ لفظ سے بدل ديتا ہے اور وہ بھي سيکنڈوں ميں..

مثال کے طور پر ہم نے کسي پي ايچ پي سکرپٹ ميں فونٹ Tahoma سے Urdu Naskh Asiatype ميں بدلنا ہے.. عام حالات ميں ہميں ہر ايک فائل کھول کھول کر ہي يہ کام انجام دينا ہوگا جس کے لئے يقيناً کافي وقت درکار ہوگا اور خواري الگ.. ليکن TexRep سے يہ کام صرف چند سيکنڈوں ميں کيا جاسکتا ہے.. ہميں اسے صرف مطلوبہ فائل يا فولڈر بتانا ہے.. مطلوبہ فائلوں کا ايکسٹنشن اور مطلوبہ الفاظ.. باقي کام يہ خود انجام دے گا..

استمال ميں انتہائي آسان اور سب سے بڑي بات يہ کہ بالکل مفت..

12128ws.jpg

ڈاونلوڈ يہاں سے

واللہ الموفق
 
نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ مکی۔ میں اس کام کے لیے عام طور پر وژوئل سٹوڈیو کا استعمال کرتا ہوں۔ فائلوں میں سرچ اور رپلیس کی اکثر ضرورت پڑتی رہتی ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
شکریہ مکی، کیا کوئی ایسا پروگرام مل سکتا ہے کہ میں اپنے کمپیوٹر میں موجود فولڈر یا فولڈرز اور فائلز کے پورے ٹری کی لسٹ بنا سکوں؟ یونیکس میں تو موجود ہے، لیکن ونڈوز کے لئے کوئی پروگرام؟
 
مکی

معطل
قیصرانی نے کہا:
شکریہ مکی، کیا کوئی ایسا پروگرام مل سکتا ہے کہ میں اپنے کمپیوٹر میں موجود فولڈر یا فولڈرز اور فائلز کے پورے ٹری کی لسٹ بنا سکوں؟ یونیکس میں تو موجود ہے، لیکن ونڈوز کے لئے کوئی پروگرام؟

بسم اللہ الرحمن الرحیم

آپ کی مراد ان فولڈرز اور فائلوں کو براؤز کرنے سے ہے یا ان کے بارے میں معلومات حاصل کرنے سے ہے جیسے سائز وغیرہ..؟؟

واللہ الموفق
 
قیصرانی

لائبریرین
مکی نے کہا:
آپ کی مراد ان فولڈرز اور فائلوں کو براؤز کرنے سے ہے یا ان کے بارے میں معلومات حاصل کرنے سے ہے جیسے سائز وغیرہ..؟؟

واللہ الموفق
صرف نام کی لسٹ بنائے، تفصیلات بھی دے دے یا پھر جتنا بھی ہوسکے۔ میں ایک مثال دیتا ہوں

میرے پاس ایک ڈرائیو میں 40000 (جی ہاں، چالیس ہزار :oops: ) گانے ہیں۔ اور میں ان کی لسٹ بنانا چاہ رہا ہوں۔ ظاہر ہے کہ مینوئلی یہ کام کئی سالوں‌میں‌ ہو شاید۔
 
آپ کو یہ کام مینولی کرنے کی کوئی ضرورت نہیں یہ سوفٹ ویر آپ کا کام بڑی آسانی سے کردے گا.. یہ نہ صرف آپ کی ہارڈ ڈرائیو کی انڈیکسنگ کر سکتا ہے بلکہ اس کی ایچ ٹی ایم ایل رپورٹ بھی بناسکتا ہے..

ڈاونلوڈ يہاں سے

واللہ الموفق
 
قیصرانی

لائبریرین
استعمال کر رہا ہوں، لیکن بار بار ایرر آجاتا ہے اور لسٹ کری ایٹ نہیں‌ہو سکتی :(‌صرف ڈائریکٹریاں دکھاتا ہے، فائلز نہیں‌:(
 
مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

کوئی بات نہیں جناب.. کل ایک اور آپ کی خدمت میں پیش کر دوں گا..

واللہ الموفق
 
Top