The Great Albert Einstein Stories

تعبیر

محفلین
(1) One day during a speaking tour, Albert Einstein's driver, who often sat at the back of the hall during his lectures, remarked that he could probably give the lecture himself, having heard it so many times. Sure enough, at the next stop on the tour, Einstein and the driver switched places, with Einstein sitting at the back in his driver's uniform.



Having delivered a flawless lecture, the driver was asked a difficult question by a member of the audience. "Well, the answer to that question is quite simple," he casually replied. "I bet my driver, sitting up at the back there, could answer it!"



============ ========= ========= ========= =========

(2) Albert Einstein's wife often suggested that he dress more professionally when he headed off to work. "Why should I?" he would invariably argue. "Everyone knows me there." When the time came for Einstein to attend his first major conference, she begged him to dress up a bit. "Why should I?" said Einstein. "No one knows me there!"



============ ========= ========= ========= =========



(3) Albert Einstein was often asked to explain the general theory of relativity. "Put your hand on a hot stove for a minute, and it seems like an hour," he once declared. "Sit with a pretty girl for an hour, and it seems like a minute. That's relativity!"



============ ========= ========= ========= =========



(4) When Albert Einstein was working in Princeton university, one day he was going back home he forgot his home address. The driver of the cab did not recognize him. Einstein asked the driver if he knows Einstein's home. The driver said "Who does not know Einstein's address? Everyone in Princeton knows.Do you want to meet him?. Einstein replied "I am Einstein. I forgot my home address, can you take me there? "The driver reached him to his home and did not even collect his fare from him.



============ ========= ========= ========= =========



(5) Einstein was once traveling from Princeton on a train when the conductor came down the aisle, punching the tickets of every passenger. When he came to Einstein, Einstein reached in his vest pocket. He couldn't find his ticket, so he reached in his trouser pockets. It wasn't there, so he looked in his briefcase but couldn't find it. Then he looked in the seat beside him. He still couldn't find it.



The conductor said, 'Dr. Einstein, I know who you are. We all know who you are. I'm sure you bought a ticket. Don't worry about it.'



Einstein nodded appreciatively. The conductor continued down the aisle punching tickets. As he was ready to move to the next car, he turned around and saw the great physicist down on his hands and knees looking under his seat for his ticket.



The conductor rushed back and said, 'Dr. Einstein, Dr. Einstein, don't worry, I know who you are. No problem. You don't need a ticket. I'm sure you bought one.'



Einstein looked at him and said, 'Young man, I too, know who I am. What I don't know is where I'm going.'​
 
السلام علیکم تعبیر بہن/بھائی(جنس کا کوائف میں ذکر نہیں ہے) میری آپ سے درخواست ہے کہ میرے جیسے فرنگی نابلد کو اس کی سمجھ نہیں آئی ہے اگر اپنے قیمتی وقت سے اس کو اردو میں منتقل کردیں تو کمال مہربانی ہوگی اور بندہ مشکور رہے گا۔۔۔۔شکریہ
 

شمشاد

لائبریرین
روحانی بابا تعبیر بہن ہی ہیں۔ دوسرا یہ کہ یہ انگریزی کا فورم ہے۔
Dear Rohani Baba
.Sister Tabeer is posting in English Forum​
 

تعبیر

محفلین
السلام علیکم تعبیر بہن/بھائی(جنس کا کوائف میں ذکر نہیں ہے) میری آپ سے درخواست ہے کہ میرے جیسے فرنگی نابلد کو اس کی سمجھ نہیں آئی ہے اگر اپنے قیمتی وقت سے اس کو اردو میں منتقل کردیں تو کمال مہربانی ہوگی اور بندہ مشکور رہے گا۔۔۔۔شکریہ

وعلیکم السلام
بہت شکریہ آپ کے یہاں وزٹ اور رپلائی کا
جی میں بہن ہوں جیسا کہ شمشاد بھائی بتا ہی چکے ہیں
روحانی بابا جی آپ یہ کام اپنے روحانی علم سے نہیں کر سکتے کیا؟؟؟ ہی ہی ہی

سوری اگر برا لگا ہو تو وہ کیا ہے نا کہ میں محفل کی سب سے سست اور کامچور ممبر ہوں مجھے ٹائپ کرنا بہت مشکل لگتا ہے اسی لیے تو یہاں پوسٹ کرتی ہوں زیادہ تر (آسان کام کاپی پیسٹ )

ہم میں سے اکثر کی انگلش کا یہی حال ہے۔ میں خود سیکھنے کے مرحلے میں ہوں۔
آپ روز ایک لائن کو پڑھنے اور سمجھنے کی کوشش کیا کریں جو نا سمجھ آئے اس کے لیے ڈکشنری یا یہاں پوچھ لیا کریں

ایک ایک لائن کا تو نہیں لیکن کوشش کرونگی کہ اتنا تو اردو میں لکھ سکون کہ آپ کو سمجھ آجائے
اور یہ کب کرونگی اسکی کوئی گارنٹی نہیں دے سکتی ہے اتنا پکا ہے کہ اپنے مرنے سے پہلے ضرور اسے پورا کر جاؤنگی
 

تعبیر

محفلین
سوری شمشاد بھائی کمنٹمنٹ کی تھی اس لیے یہاں اردو میں پوسٹ کر رہی ہوں۔آفٹر آل یہ فارم تو اردو ہی ہے نا کیا ہوا جو سیکشن انگریزی میں ہے ۔ :)

ابھی لگتا ہے کہ میرا آخری وقت تو نہیں آیا روحانی بابا لیکن کل کس نے دیکھا ہے سو آج ترجمہ پوسٹ کر رہی ہوں آپ کے لیے۔
میری غلط اردو یا ٹرانسلیشن پر ہنسیے گا نہیں :noxxx:
-------------------------------------------------
1۔ایک دن کسی تقریری دورے پر جاتے ہوئے ،البرٹ آئین اسٹائن/ آئنسٹائن کے ڈرائیور نے ،جو کہ اکثر ان کے لیکچر کے دوران ہال کے آخر میں بیٹھتا تھا ۔یہ دعویٰ کیا کہ اتنی دفعہ سننے کے بعد شاید یہ لیکچر وہ بھی اب دے سکتا ہے۔
"کیوں نہیں" دورے کے اگلے اسٹاپ پر ڈرائیور اور آئینسٹائن نے اپنی اپنی جگہیں تبدیل کردیں اور آئین اسٹائن اپنے ڈرائیور کی وردی میں پیچھے جا کر بیٹھ گئے۔
بنا کسی غلطی کے لیکچر دینے کے بعد،مجمعے/شائقین میں سے کسی نے ڈرائیور سے مشکل سوال کر دیا
" بھئی اس سوال کا جواب نہایت ہی آسان ہے ،" اس نے بہت ہی عام انداز میں کہا " دعویٰ سےکہتا ہوں/شرط لگا کر کہ سکتا ہوں کہ میرا ڈرائیور ،جو کہ وہاں بیٹھا ہے وہ تک اسکا جواب دے سکتا ہے۔"

--------------------------


2۔آئینسٹائن کی بیوی انہیں اکثر نصیحت کیا کرتی تھیں کہ کام پر جاتے وقت ذرا پیشہ ورانہ لباس زیب تن کیا کریں
"کیوں "وہ بحث کیا کرتے ،"وہاں ہر کوئی مجھے جانتا ہے"
جب وقت آیا کہ وہ وہ اپنی پہلی اہم کانفرنس میں شرکت کریں تو انکی بیوی نے پھر منت/درخواست کی کہ کچھ تو وہ ڈریس اپ /بن ٹھن کر جائیں تو انکا جواب تھا کیا ضرورت ہے وہاں مجھے کون جانتا ہے ۔

-----------------
3۔آئینسٹائن سے جنرل تھیوری آف relativity(مجھے نہیں آرہی اسکی اردو۔یا اللہ کہاں پھنسا دیا)کی تفصیل بیان کرنے کو اکثر کہا جاتا ۔جسکی مثال وہ یوں دیتے
"اپنا ہاتھ اگر گرم چولہے پر ایک منٹ کے لیےرکھو تو وہ ایک گھنٹے جتنا لگتا ہے۔"انہوں نے ایک بار اور وضآحت کچھ یوں کی تھی کہ
"کسی خوبصورت لڑکی کے ساتھ اگر ایک گھنٹہ گزارو تو وہ ایک منٹ برابر لگتا ہے۔" سو یہ ہے relativity

-------------
4۔جب آئینستائن پرینسٹن یونیورسٹی کے لیے کام کرتے تھے تو ایک ایک دن وہاں سے واپسی پر وہ اپنے گھر کا پتہ بھول گئے۔
ٹیکسی ڈرائیور نے بھی انہیں نا پہچانا ۔ائینسٹائن نے ٹیکسی ڈرائیور سے پوچھا کہ کیا اسے آئینسٹائن کے گھر کا پتہ معلوم ہے ۔جس پر ٹیکسی ڈرائیور نے جواب دیا کہ"صاحب کس کو ان کے گھر کا پتہ معلوم نہیں ہو گا?پورے شہر کو پتہ ہے ۔کیا آپ ان سے ملنا چاہتے ہیں?" آئین اسٹائن نے جواب دیا "میں ائینسٹائن ہوں ۔اپنے گھر کا پتہ بھول گیا ہوں،کیا یم مجھے وہاں پہنچا دو گے"?
ٹیکسی ڈرائیور نے انہیں نا صرف انکے گھر تک پہنچایا بلکہ ان سے کرایہ بھی وصول نہیں کیا ۔
-------------
5۔ایک دفعہ آئینسٹائن پرنسٹن سے ٹرین پر کہیں سفر کر رہے تھے ۔جب ٹکٹ چیک کرنے والا ان کے پاس آیا تو وہ اپنے کوٹ کی جیب میں ٹکٹ تلاش کرنے لگے ،وہاں ٹکٹ نا ملا تو وہ اپنی پتلون کی جیب میں تلاش کیا جب وہاں بھی نا ملا تو اپنے بریف کیس میں ڈھونڈنے لگے جب وہاں بھی کامیاب نا ہوئےتو اپنی بغل والی سیٹ پر ڈھونڈنے لگے ۔کنڈکٹر نے یہ ماجرا دیکھتے ہوئے کہا "مجھے پتہ پے کہ آپ کون ہیں بلکہ ہم سب کو پتہ ہے کہ آپ کون ہیں ۔مجھے یقین ہے کہ آپ نے ٹکٹ خریدا ہو گا سو اس کی فکر نا کریں"

اسکی یہ بات سن کر آئینسٹائن نے اپنی گردن ہلائی تو کنڈکتر اپنا کام جاری رکھتے ہوئے آگے بڑھے جب دوبارہ کنڈیکٹر نے پیچھے مڑ کر دیکھا تو عظیم سائنسدان گھنٹنوں کے بل نیچے بیٹھے سیٹ کے نیچے ٹکٹ تلاش کر رہے تھے ۔یہ دیکھتے ہی کنڈیکٹر دوڑ کر انکے پاس آیا اور بولا کہ " داکٹر آئینسٹائن ،بےفکر رہیں،مجھے پتہ ہے کہ آپ نے کون ہیں،کوئی بات نہیں ،آپکو ٹکٹ تلاش کرنے اور دکھانے کی کوئی ضرورت نہیں ۔مجھے یقین ہے کہ آپ نے ٹکٹ ضرور خریدا ہوگا "

جس پر آئینسٹائن نے اسکی طرف دیکھتے ہوئے کہا کہ"مجھے بھی معلوم ہے کہ میںکون ہوں پر مجھے جو معلوم نہیں ہے وہ یہ کہ میں جا کہاں رہا ہوں۔"
-------------
 
Top