ubuntu میں اردو فونٹ کیسے انسٹال کروں ؟

فہیم

لائبریرین
Home کے فولڈر میں fonts. کے نام سے ایک فولڈر بنائیں اور مطلوبہ فونٹ اس میں کاپی کردیں۔
 

فہیم

لائبریرین
اس کے لیے روٹ کے اکاؤنٹ کا سہارا لینا پڑے گا۔
یا پھر ٹرمنل کے تھرو کاپی کریں کمانڈ کے شروع میں sudo لکھ دیں۔
 

راجہ صاحب

محفلین
اس کے لیے روٹ کے اکاؤنٹ کا سہارا لینا پڑے گا۔
یا پھر ٹرمنل کے تھرو کاپی کریں کمانڈ کے شروع میں sudo لکھ دیں۔

ٹرمینل کے تھرو کاپی کرنے کی کمانڈ کیا ہے ؟
میں نے آج ہی ubuntu انسٹال کی ہے اس لئے کچھ بھی نہیں جانتا اس بارے میں‌
:(
 

فہیم

لائبریرین
جہاں تک مجھے یاد ہے کہ Home کے فولڈر میں‌ کاپی ہوجاتا ہے کچھ بھی بنا روٹ اکاؤنٹ کے۔
 

جہانزیب

محفلین
کوڈ:
mkdir ~/.fonts
اب مثال کے طور پر آپ کے فانٹ ڈیسکٹاپ پر پڑے ہیں تو
کوڈ:
mv ~/Desktop/fontname.ttf ~/.fonts
میرا خیال ہے فہیم آپکو ماوّس کی مدد سے کاپی پیسٹ کرنے کا بتا رہے تحے جو ماوّس پر دایاں بٹن دبا کر کیا جا سکتا ہے ۔
 

فہیم

لائبریرین
کوڈ:
mkdir ~/.fonts
اب مثال کے طور پر آپ کے فانٹ ڈیسکٹاپ پر پڑے ہیں تو
کوڈ:
mv ~/desktop/fontname.ttf ~/.fonts
میرا خیال ہے فہیم آپکو ماوّس کی مدد سے کاپی پیسٹ کرنے کا بتا رہے تحے جو ماوّس پر دایاں بٹن دبا کر کیا جا سکتا ہے ۔

اچھی بات ہے کہ آپ آگئے:)
ورنہ میں تو ٹھہرا ونڈوز یوزر تو لنکس کا اتنا نہیں معلوم جو معلوم ہے وہ بھی بھول جاتا ہوں۔
البتہ یہاں کے ایک صاحب لنکس یوزر ہوتے ہوئے بھی لنکس کے معمالے میں چپ پائے جاتے ہیں۔
 

ijaz1976

محفلین
میں نے اپنے فانٹس منٹ لینکس 8 جو کہ ابنٹو کی بیس پر ہی بنایا گیا ہے کے اس فولڈر user>share>fonts اور user>share>fonts>truetype فولڈر میں ڈال دیے تھے جس کے بعد وہ ایڈ ہوگئے تھے اور اردو کوڈر کی ویب سائٹ اس میں قدرے بہتر نظر آتی ہے لیکن اردو محفل کی سائٹ کے الفاظ ٹوٹے پھوٹے نظر آتے ہیں کچھ اردو کی سپورٹ لگتا ہے انسٹال کرنا پڑے گی۔
 
اچھی بات ہے کہ آپ آگئے:)
ورنہ میں تو ٹھہرا ونڈوز یوزر تو لنکس کا اتنا نہیں معلوم جو معلوم ہے وہ بھی بھول جاتا ہوں۔
البتہ یہاں کے ایک صاحب لنکس یوزر ہوتے ہوئے بھی لنکس کے معمالے میں چپ پائے جاتے ہیں۔

فہیم بھائی کہیں یہ اشارہ میری طرف تو نہیں؟ :)
 

ijaz1976

محفلین
ٹرمینل ونڈو سے ڈیسکٹاپ فولڈر ایکسس نہیں ہو رہا یہ ایرر دیتا ہے جب کمانڈ لکھو تو

oem@Mint-desktop ~ $ ~/desktop
bash: /home/oem/desktop: No such file or directory​
 
ارے بھئی سوچیں ذرا اگر جہانزیب بھائی نہ آتے تو میں مسئلہ کیسے کلیئر کرپاتا۔
تو ہمارا خیال تھا کہ دھاگہ ہم اوپر لادیتے ہیں طریقہ آپ بتلادیں گے۔

اتفاقاً اس دھاگے پر میں توجہ نہ دے سکا کیوں کہ میں ایک مہمان کے ساتھ مصروف ہوں۔ رہا سوال فانٹ انسٹالیشن کا تو محفل میں یہ سوال کئی بار پوچھا گیا ہے اور جواب بھی دیا گیا ہے۔ لہٰذا تلاش کرنا ایک بہتر طریقہ ہو سکتا ہے۔ اور کچھ معاملات میں میری خاموشی اس لئے ہوتی ہے کیوں کہ اکثر سوال ابنٹو سے متعلق ہوتے ہیں اور میں ابنٹو صارف نہیں ہوں لہٰذا جو ڈسٹریبیشن اسپیسفک سوال ہوتے ہیں ان کا جواب دینے کے لئے میں ایک موزوں فرد نہیں ہوں۔
 

ابوشامل

محفلین
سب سے آسان طریقہ یہی ہے کہ ہوم فولڈر میں .fonts نامی فولڈر بنایا جائے۔ اس نام ابتدا میں ڈاٹ ڈالنے کا مطلب ہے کہ یہ خفیہ فولڈر (hidden folder) ہے۔ پھر جو بھی فونٹس آپ نے انسٹال کرنے ہیں، انہیں اس فولڈر میں پیسٹ کر دیا جائے۔
دوسرا طریقہ شاکر بھائی (دوست) بتا چکے ہیں۔
 

محمد سعد

محفلین
واہ یارو! اتنے سادہ سے کام کو اتنا مشکل بنا دیا۔ :tongue:
مختصر سا طریقہ ہے کہ اگر آپ فانٹس کو تمام یوزر اکاؤنٹس کے لیے دستیاب رکھنا چاہتے ہیں تو انہیں /usr/share/fonts/ میں نقل کر دیں جس کے لیے روٹ کے اختیارات کی ضرورت پڑے گی۔ اور اگر صرف ایک ہی صارف کے لیے نصب کرنے ہیں تو اس صارف کے ہوم فولڈر میں .fonts نام کے فولڈر میں نقل کر دیں۔ (نقطہ نام کے شروع میں ہے۔ اردو متن اور دائیں بائیں کے چکر کی وجہ سے شاید درست نظر نہ آئے۔)
 

ابوشامل

محفلین
اب تو میں دوبارہ ونڈو پر آ‌گیا ہوں‌

ایک فونٹ تو مجھ سے کاپی نہیں‌ہو سکا مزید کیا کام کروں گا :(
لو میاں اتنی جلدی ہمت ہار گئے؟؟؟ ایسا لگتا ہے ونڈوز آپ اوپر سے سیکھ کر دنیا میں آئے تھے :) (مذاق کر رہا ہوں دل پر مت لیجیے گا)
 

راجہ صاحب

محفلین
تین دن مغز ماری کرتا رہا ہوں

ان فولڈرز کے بھی پہنچ گیا تھا لیکن رائٹ کلک کرنے سے پیسٹ کی آپشن فعال ہی نہیں ہو رہی تھی
ہر طرح سے کوشش کی پر کام نہیں بنا :(
 
Top