unattend.txt

محمدصابر

محفلین
unattend.txtکے ذریعے ونڈوز کی انسٹالیشن میںInstall files for complex script and right-to-left languages شامل کرنے کے لیے مدد درکار ہے۔
 

MyOwn

محفلین
بھائی اگر اپ ونڈوز کی سی ڈی دیکھیں تو اس میں سپورٹ اور ویلیو آیڈڈ کے نام سے دو فولڈر آتے ہیں۔ ان میں سے کسی ایک میں اس کا پورا وزارڈ بیسڈ سوفٹ ویر ہوتا ہے کہ اپ کیا کرنا چاہتے ہیں اور کس طرح کرنا چاہتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ایک سی ایچ ایم فائل بھی ہوتی ہے زیادہ تفصیل کے لیے۔۔ میں نے سینکڑوں‌کمپیوٹر اس طریقے سے انسٹال کیے ہیں لیکن کافی عرصہ پہلے تک۔ آخری انسٹالیشن ایک آٹؤ لیب تھی جس میں ہر ایک سیشن کے بعد تمام کے تمام کمپویٹر ہر قسم کا سیٹ‌اپ میں سرور سے آٹھا لیتے تھے۔ لیکن یہ 2004 کی بات ہے۔ اور سرور 2003 تھا۔ اس وقت آتش جوان تھا۔


امید ہے شائد کچھ مدد مل جائے
 

فاتح

لائبریرین
مجھے نہیں‌پتا مگر مائکرو سافٹ کو تو پتا ہے اور یہ رہا اس کا ثبوت۔ ;)
گو یہ عربی کے لیے ہے مگر اردو کے لیے بھی کار آمد معلومات ہیں‌کہ اردو بھی عربی کی مانند دائیں‌سے بائیں جانب ہی لکھی جاتی ہے۔
 

اظفر

محفلین
میرا ایک دوست ہے آسٹریا میں وہ دور سے بیٹھا ریموٹ‌کمپیوٹر کا او ایس انسٹال کر دیتا ہے ۔ مجھے معلوم نہیں‌وہ کیسا طریقہ استعمال کرتے ہیں ۔ آپ شاید ایسی کوئی بات کر رہے ہیں
 

محمدصابر

محفلین
شکریہ فاتح،زیک۔
اظفر: میں‌ریموٹ انسٹالیشن نہیں چاہ رہا تھا بلکہ کچھ فیچرز کو قابو کرنا چاہ رہا تھا۔
MyOwn:وزرڈ اتنی زیادہ configurationنہیں کرواتا اس لئے محفل پہ سوال ڈالا تھا۔ مائیکروسافٹ سے میں‌پہلے بھی تلاش کر چکاتھا مگر یہ ٹپ مڈل ایسٹ ورژن میں ہوگی اس طرف دھیان نہیں‌گیا۔
ابن سعید :لینکس کی طرف جانا چاہ رہا ہوں ۔ مگر اتنی آسانیاں‌جو مجھے پورا نیٹ ورک کنٹرول کرنے کے لئے ونڈوز دے رہی ہے۔ کیا لینکس دے گی؟
 

فخرنوید

محفلین
ابن سعید جی:
کے ہاتھ تو ابھی تک مس روبی نہیں آئی جسکو وہ آن ریلس پر سواری کروا سکیں تو نیٹ ورک کنٹرول لنکس پر مشکل لگتا ہے۔
 

محمدصابر

محفلین
[RegionalSettings]
Language = locale ID
LanguageGroup = language group ID, language group ID
SystemLocale = locale ID
UserLocale = locale ID
InputLocale = locale ID:keyboard layout ID, locale ID:keyboard layout ID
UserLocale_DefaultUser = locale ID
InputLocale_DefaultUser = locale ID:keyboard layout ID​

How to create the regional and language settings for an unattended installation of Windows MultiLanguage Version​

شکریہ
میں نے یہاں اس کے استعمال کے بارے میں معلومات دی ہے۔ مگر اس میں ابھی ایک کمی ہے کہ اُردو دوست یا کوئی اُردو کا کلیدی تختے کا لے آؤٹ آئی ڈی دینے کے باوجود بھی صرف عربی کلیدی تختہ ہی انسٹال ہوتا ہے۔
مزید معلومات درکار ہیں۔
 

الف نظامی

لائبریرین
locale id for Urdu
in hex
0420
in decimal
1056​
اس کو چیک کریں۔
کوڈ:
[LEFT][RegionalSettings]
LanguageGroup="1","13"
SystemLocale="0409"
UserLocale="0409"
InputLocale="0420:a0050420","0420:00000401"[/LEFT]
اگر نہ چلے تو system locale اور userlocale کو 420 رکھ کر چیک کریں۔
*کلیدی تختہ پہلے سے انسٹال ہونا چاہیے
 
Top