USA کا سفیر الجزائر کے حاکم کو جزیہ دیتے ہوئے۔

عمیر فہد

محفلین
جب اسلامی مملکت تھی :

جارج واشنگٹن پہلا امریکی صدر جس نے اپنے دور حکومت میں معاہدۃ کرتے ہوئے مسلم افواج کو امریکا سے دور رکھنے کے بدلے جزیہ دینا قبول کیا یہ پہلا اور آخری جزیہ تھا جو امریکا نے کسی ملک کو ادا کیا۔ یہ جزیہ 1795 میں خلافت عثمانیہ کو الجزائر کے والی بکر حسن کے ذریعے ادا کیا گیا جس کی مقدار 642 ہزار ڈالر ، سونا اور 1200 عثمانی لیرۃ تھی اس معاہدے کو ترکی زبان میں لکھا گیا ۔

امریکا کی سلطنت عثمانیہ کے ساتھ معاہدہ کی تصاویر جو اس نے الجزائر کے والی بکر حسن کے ساتھ 1975 میں کیا۔

امریکا اپنے جہازوں کے تحفظ کیلئے یہ ٹیکس 1812 تک ادا کرتا رہا۔ اس سال امریکی سفیر نے الجزائر کو 62 ہزار سونے کے سکے بطور ٹیکس دئیے اور یہ آخری بار اس نے سالانہ ٹیکس ادا کیا تھا۔
 
آوازِ دوست

محفلین
پہلے وہ جزیہ دیتے تھے اَب وہ امداد دیتے ہیں کام ناں اُن کا بدلا ناں ہمارا بس اِس کا نام بدل گیا ہے اور بقول شخصے نام میں کیا رکھا ہے :)
 
زیک

مسافر
جب اسلامی مملکت تھی :

جارج واشنگٹن پہلا امریکی صدر جس نے اپنے دور حکومت میں معاہدۃ کرتے ہوئے مسلم افواج کو امریکا سے دور رکھنے کے بدلے جزیہ دینا قبول کیا یہ پہلا اور آخری جزیہ تھا جو امریکا نے کسی ملک کو ادا کیا۔ یہ جزیہ 1795 میں خلافت عثمانیہ کو الجزائر کے والی بکر حسن کے ذریعے ادا کیا گیا جس کی مقدار 642 ہزار ڈالر ، سونا اور 1200 عثمانی لیرۃ تھی اس معاہدے کو ترکی زبان میں لکھا گیا ۔

امریکا کی سلطنت عثمانیہ کے ساتھ معاہدہ کی تصاویر جو اس نے الجزائر کے والی بکر حسن کے ساتھ 1975 میں کیا۔

امریکا اپنے جہازوں کے تحفظ کیلئے یہ ٹیکس 1812 تک ادا کرتا رہا۔ اس سال امریکی سفیر نے الجزائر کو 62 ہزار سونے کے سکے بطور ٹیکس دئیے اور یہ آخری بار اس نے سالانہ ٹیکس ادا کیا تھا۔
http://gwpapers.virginia.edu/history/topics/gw-and-the-barbary-coast-pirates/

یہ جزیہ بحری قزاقوں کو رینسم تھا۔
 
زیک

مسافر
تاوان ایک آدھ بار ہوتا ہے۔
باقی 17 برس جزیہ ہی تھا یا ٹیکس
اسے غنڈہ ٹیکس بھی کہا جا سکتا ہے۔ ویسے اس کا اختتام ایسے ہوا کہ جب قزاقوں نے مزید "جزیہ" مانگا تو ٹامس جیفرسن نے جنگ کر کے ان سے چھٹکارا حاصل کر لیا۔

نوٹ: کافی عجیب بات ہے کہ بحری قزاقی کو اسلام کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے اور مسلمان اس پر احتجاج کرنے کی بجائے خوش ہو رہے ہیں۔
 
آپ کا کہا ہوا۔۔۔امریکی نقطہ نظر ہے۔ جسے باقی محفلین پر حقیقت ماننا فرض نہیں۔
بلکل اسی طرح آپ کو مسلمانوں کا نقطہ نظر ماننا ضروری نہیں۔
اپنے اپنے خول میں خوش رہیں۔
 
خیر الدین بار بروسا عثمانی سلطنت کا امیر البحر کبھی جنگ نہیں ہارا۔۔۔۔۔
اسکے بعد رئیس الدین کمال تورغت کبھی جنگ نہیں ہارا۔۔۔۔
 
فاتح

لائبریرین
جب اسلامی مملکت تھی :

جارج واشنگٹن پہلا امریکی صدر جس نے اپنے دور حکومت میں معاہدۃ کرتے ہوئے مسلم افواج کو امریکا سے دور رکھنے کے بدلے جزیہ دینا قبول کیا یہ پہلا اور آخری جزیہ تھا جو امریکا نے کسی ملک کو ادا کیا۔ یہ جزیہ 1795 میں خلافت عثمانیہ کو الجزائر کے والی بکر حسن کے ذریعے ادا کیا گیا جس کی مقدار 642 ہزار ڈالر ، سونا اور 1200 عثمانی لیرۃ تھی اس معاہدے کو ترکی زبان میں لکھا گیا ۔

امریکا کی سلطنت عثمانیہ کے ساتھ معاہدہ کی تصاویر جو اس نے الجزائر کے والی بکر حسن کے ساتھ 1975 میں کیا۔

امریکا اپنے جہازوں کے تحفظ کیلئے یہ ٹیکس 1812 تک ادا کرتا رہا۔ اس سال امریکی سفیر نے الجزائر کو 62 ہزار سونے کے سکے بطور ٹیکس دئیے اور یہ آخری بار اس نے سالانہ ٹیکس ادا کیا تھا۔
جس کی لاٹھی اس کی بھینس۔۔۔ یعنی اگر آج امریکا طاقت ور ہے تو وہ اپنے سے کمزور ملکوں سے جزیہ وصول کرسکتا ہے۔ سبحان اللہ
 
عمیر فہد

محفلین
یہ امریکا کی تاریخ کا واحد معاہدہ ہے جس کی دستاویزات انگلش کی بجائے ترکی زبان میں لکھی گئی۔
 
میرے پاس تو 1795 ہی لکھا نظر آرہا ہے
ایک جگہ 1795 ہی ہے دوسری لائن میں دیکھیں
جزیہ 1795 میں خلافت عثمانیہ

Top