سبق Variables

Variables
متغیر(variable) مثال ہیں شناخت کنندہ (identifier) کی۔
شناخت کنندہ (identifier) ایک نام ہے جو کسی کی شناخت یا نشاندہی کے لیے دیا جاتا ہے اور بعد میں اسی شناخت اور نشاندہی کی مدد سے اس نام کو دوبارہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ انگریزی کے اس لفظ کا مطلب ہی اس کے مقصد کو ظاہر کرتا ہے ، تبدیل ہونے والا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔ متغیر ، جس کی حالت بدلتی رہتی ہے۔

متغیر(variable) مختلف اقسام کے ڈیٹا کی مقدار کو سنبھال سکتا ہے اور یہ ڈیٹا ٹائپ(data type) کہلاتی ہیں۔

آسان الفاظ میں متغیر(variable) ایک نام ہے جو کسی بھی مقدار کا حوالہ کہلاتا ہے۔ یہ ایک صندوق کی طرح ہوتا ہے جس میں چیزیں رکھی جا سکتی ہیں ، نکالی جا سکتی ہیں اور تبدیل کی جا سکتی ہیں۔ تفویضی بیان (assignment statement) سے ایک نئے متغیر بنائے جا سکتے ہیں اور انہیں مقدار مہیا کی جا سکتی ہے۔

PHP:
message = "What's up, Doc?"
n = 17
pi = 3.14159

state.png


اسے ایسے سمجھا جا سکتا ہے کہ مختلف متغیر کی حالت کو ایک تیر کے نشان سے اوپر والی تصویر میں ظاہر کیا گیا ہے۔ اس قسم کی تصویر نقشِ حالت (state diagram) کہلاتی ہے۔

پرنٹ کے فنکشن کی مدد سے متغیر کی مقدار شائع کی جا سکتی ہے۔

PHP:
>>> print (message)
What's up, Doc?
 
>>> print (n)
17
 
>>> print(pi)
3.14159

متغیر کا نام حروف اور اعداد دونوں کے ملاپ سے بن سکتا ہے اور یہ کافی طویل بھی ہو سکتا ہے۔ کچھ حروف کو استعمال نہیں کیا جا سکتا جیسے

$ ، ! ، #

متغیر کا نام کا آغاز کسی حرف سے ہونا چاہے نہ کہ اعداد یا علامت سے ۔

متغیر کا نام کسی بھی پائتھون مختص الفاظ (keyword) سے متصادم نہیں ہونا چاہیے مثلا class ، if
 
پائتھون مختص الفاظ (keyword)

پائتھون میں 31 مختص الفاظ ہیں

PHP:
and    as    assert    break    class    continue
def    del  if    elif      else    except 
finally    for    from    global    import
in    is    lambda    not    or    pass
print    raise    return      try      while
yield    exec      with
 

محمداحمد

لائبریرین
اسی طرح ہم اپنے کوڈ میں درکار مختلف قیمتوں کو ویری ایبلز میں محفوظ کرواتے ہیں تاکہ اُنہیں وقت پر پڑنے پر استعمال کر سکیں۔

ایک مثال یہ بھی دیکھیے:

PHP:
>>>
>>> height = 20 # assigned a value of 20 to "height"
>>> width = 30 # assigned a value of 30 to "width"
>>> area = height * width # we have assigned an expression based on variables to new variabl "area"
>>> area # what is "area value" now. hit Enter"
600
>>> #Everything after '#' signs are comments for python shell and shell do not interprate them as commands.
>>>
 

محمداحمد

لائبریرین
مزید مثالیں:

PHP:
cars = 100
space_in_a_car = 4.0
drivers = 30
passengers = 90
cars_not_driven = cars - drivers
cars_driven = drivers
carpool_capacity = cars_driven * space_in_a_car
average_passengers_per_car = passengers / cars_driven
 
 
print ("There are", cars, "cars available.")
print ("There are only", drivers, "drivers available.")
print ("There will be", cars_not_driven, "empty cars today.")
print ("We can transport", carpool_capacity, "people today.")
print ("We have", passengers, "to carpool today.")
print ("We need to put about", average_passengers_per_car, "in each car.")

Courtesy: Learn Python The Hard Way
 
Top