Wanna see you alive.. Regard Naima Aziz

محمداحمد

لائبریرین
معذرت کے ساتھ احمد صاحب، لیکن یہ مصطفیٰ زیدی کی نہیں بلکہ فیض احمد فیض کی نظم ہے۔ جس کا عنوان "نوحہ" ہے اور ان کی کتاب "دستِ صبا" میں موجود ہے۔

نوحہ

مجھ کو شکوہ ہے مرے بھائی کہ تم جاتے ہوئے
لے گئے ساتھ مری عمرِ گزشتہ کی کتاب
اس میں تو میری بہت قیمتی تصویریں تھیں
اس میں بچپن تھا مرا، اور مرا عہدِ شباب
اس کے بدلے مجھے تم دے گئے جاتے جاتے
اپنے غم کا یہ دمکتا ہوا خوں رنگ گلاب
کیا کروں بھائی ، یہ اعزاز میں کیونکر پہنوں
مجھ سے لے لو مری سب چاک قمیصوں کا حساب
آخری بار ہے، لو مان لو اک یہ بھی سوال
آج تک تم سے میں لوٹا نہیں مایوسِ جواب
آکے لے جاو تم اپنا یہ دمکتا ہوا پھول
مجھ کو لوٹا دو مری عمرِ گزشتہ کی کتاب

18، جولائی 1952


اس معلومات کی فراہمی کا شکریہ فرخ بھائی ! یقیناً ہمیں مغالطہ ہوا ہوگا۔

آدھا مسئلہ حل ہوگیا ۔ کیا یہ شعر آپ کا پڑھا ہوا ہے۔

ہم نے غربت میں فقط ایک نگیں پایا تھا
ہم نے عجلت میں اُسے زیرِ زمیں چھوڑ دیا
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
This poem gives the inner most feel of pain of separation.

مصطفیٰ زیدی یاد آگئے۔ انہوں نے اپنے بھائی کے لئے بہت اچھی نظم کہی تھی۔

مجھ کو شکوہ ہے مرے بھائی کہ تم جاتے ہوئے
لے گئے ساتھ مری عمرِ گذشتہ کی کتاب

اور اس نظم کا انجام بھی بہت خوب کیا ہے۔

ہم نے غربت میں فقط ایک نگیں پایا تھا
ہم نے عجلت میں اُسے زیرِ زمیں چھوڑ دیا
پیشگی معذرت لیکن نیلے اشعار فیض کے ہیں، جو انہوں نے اپنے بھائی کی وفات پہ لکھے تھے۔

معذرت خواہ ہوں احمد بھائی۔ میں نے فرخ صاحب کا مراسلہ نہیں دیکھا تھا۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
اس معلومات کی فراہمی کا شکریہ فرخ بھائی ! یقیناً ہمیں مغالطہ ہوا ہوگا۔

آدھا مسئلہ حل ہوگیا ۔ کیا یہ شعر آپ کا پڑھا ہوا ہے۔

ہم نے غربت میں فقط ایک نگیں پایا تھا
ہم نے عجلت میں اُسے زیرِ زمیں چھوڑ دیا

میرے خیال میں یہ شعر مصطفیٰ زیدی کا ہی ہے۔ آج کل کلیاتِ مصطفیٰ زیدی زیرِ مطالعہ ہے اگر یہ شعر کہیں نظر آ گیا تو آپ کو مطلع کر دوں گا۔
 

محمداحمد

لائبریرین
پیشگی معذرت لیکن نیلے اشعار فیض کے ہیں، جو انہوں نے اپنے بھائی کی وفات پہ لکھے تھے۔

معذرت خواہ ہوں احمد بھائی۔ میں نے فرخ صاحب کا مراسلہ نہیں دیکھا تھا۔

فرخ منظور اور محمد بلال اعظم

فرخ بھائی اور بلال بھائی۔۔۔!

شکریہ کہ آپ نے میری تصیح کی اور اس سلسلے میں معذرت کی ہرگز ضرورت نہیں ہے۔
 

جاسمن

لائبریرین
اللہ صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین!
اللہ جانے والوں کو جنت الفردوس میں جگہ دے۔ ان کی مغفرت فرمائے۔ انھیں وہاں آسانیاں اور خوشیاں نصیب کرے۔ ان کی قبر کو ٹھنڈا،ہوادار،کشادہ اور روشن کرے۔ ان میں جنت کی کھڑکیاں کھول دے۔ آمین!
ثم آمین!
 
Top